مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو قومی خلاء قرار دیا، علامہ قاضی شبیر حسین علوی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں قومیات میں ایک بڑا کردار ادا کیا۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے حال ہی میں ملتان میں انتقال کر جانے والے بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی کے ورثاء سے جامعہ شہید مطہری ملتان میں تعزیت کی اور دعائے مغفرت بھی کی۔ اس موقع پر پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، ریجنل صدر آئی ایس او ملتان ریجن سید احتشام حیدر، علامہ سید طاہر عباس نقوی، وحدت یوتھ ملتان کے رہنما محمد حسن حیدری، مولانا علی رضا حسینی اور دیگر موجود تھے۔ بعدازاں مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے بزرگ عالم دین کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ۔ سید فخر عباس نقوی نے علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو قومی خلاء قرار دیا، علامہ قاضی شبیر حسین علوی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں قومیات میں ایک بڑا کردار ادا کیا۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ قاضی شبیر حسین علوی فخر عباس نقوی نے میں ایک

پڑھیں:

شبیر احمد عثمانی کو کوآرڈینیٹر برائے سیفران کی ذمے داریاں بھی سونپ دی گئیں

شبیر احمد عثمانی کو کوآرڈینیٹر برائے سیفران کی ذمے داریاں بھی سونپ دی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز

ا سلام آ باد (سب نیوز )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر لیگی رہنما شبیر احمد عثمانی کو سیفران کا بھی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے دو روز قبل ملاقات کے دوران شبیر احمد عثمانی کو امور سیفران کی ذمے داریاں سونپنے سے آگاہ کیا۔

شبیر احمد عثمانی اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے امور کے کوآرڈینیٹر تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم کی ہدایت پر شبیر احمد عثمانی کو آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے ساتھ امور سیفران کے کوآرڈینیٹر کا نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ اس موقع پر شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ وزیراعظم کامشکور ہوں ،انشا اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

متعلقہ مضامین

  • متحدہ علماء محاذ کے تحت جشن ولادت سیدنا امام حسنؑ سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب
  • ہمدرد ہائوس میں سابقین امامیہ کے اعزاز میں افطار کا اہتمام، آئی ایس او کے مرکزی صدر کی خصوصی شرکت 
  •  آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا دورہ ملتان، علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بھائی کی وفات پر اظہار افسوس 
  • محسن نقوی کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
  • مشرق وسطیٰ میں خرابی حالات کے ذمہ دار مغربی ممالک ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
  • پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، عالمی مالیاتی فنڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا
  • شبیر احمد عثمانی کو کوآرڈینیٹر برائے سیفران کی ذمے داریاں بھی سونپ دی گئیں
  • دہشتگردی کا خاتمہ دعووں سے نہیں عملی اقدامات سے ممکن ہے، علامہ جواد نقوی
  • روزہ سے صبر اور برداشت کے اوصاف پیدا ہوتے ہیں، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری