فیملی پروٹوکولز؛ کوہلی اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پابندیوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کے آغاز سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کی تقریب میں شریک تھے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دوروں کے دوران کوئی پلیئر نہیں چاہے گا کہ وہ اکیلا بیٹھے اور رنجیدہ ہو۔
انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا نام لیے بغیر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ٹور کے دوران خراب پرفارمنس کے بعد آپ اکیلے بیٹھ کر رنجیدہ نہیں ہو سکتے، میں نارمل رہنا چاہتا ہوں پھر آپ اپنی گیم پر کام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اہلخانہ کیلئے بُری خبر، بھارتی بورڈ کا بڑا اعلان
کوہلی کا کہنا تھا آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا فیملی آپ کے ساتھ ہو تو جواب ہاں میں ہوگا، میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی موقع مِس نہیں کرنا چاہوں گا، ٹینشن کی صورتحال کے بعد فیملی سے آکر ملنا ضروری ہوتا ہے، میرا نہیں خیال کہ لوگوں کو اس کی سمجھ ہے۔
مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟
قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے دوران بارڈر- گواسکر ٹرافی میں بدترین شکست اور نیوزی لینڈ سے ہوم گراؤنڈ پر ہار کے بعد اہلخانہ کے کھلاڑیوں کیساتھ بیرون ملک دوروں پر نئے پروٹوکولز لاگو کیے تھے۔
مزید پڑھیں: شکستوں کے باعث بھارتی کرکٹرز سے بیویوں، گرل فرینڈز کا ساتھ بھی چھن گیا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیملی سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے محدود وقت کے لیے فیملیز کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر کرکٹرز ناراض ہیں۔
بھارتی بورڈ کے فیصلے کے تحت 45 روزہ دورے میں کھلاڑی فیملیز کو 14 روز سے زیادہ ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنے تینوں نواسوں سے ملاقات: تصویر وائرل
---فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹصدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے تینوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی ہے۔
پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بینظیر بھٹو اور صدرِ مملکت کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں صدرِ مملکت کو اپنے تینوں نواسوں، میر حاکم، میر سجاول اور میر ذوالفقار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
بختاور بھٹو کی اس پوسٹ کے مطابق یہ خوبصورت تصویر کسی عام شخصیت نے نہیں بلکہ خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے بنائی ہے۔
بختاور بھٹو نے اس تصویر کو ’ٱلْحَمْدُ لِلّٰهِ، رمضان 2025ء‘ کا کیپشن دیا ہے۔
دوسری جانب صدرِ مملکت کی اس تصویر کا سوشل میڈیا پر ان کی اہلیہ، بینظیر بھٹو کی ماضی کی تصویر کے ساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی 2021ء کی جنوری میں چوہدری محمود کے ساتھ ہوئی تھی۔
شادی کے بعد بختاور بھٹو دبئی شفٹ ہو گئی ہیں۔
صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ روز 25 جنوری کو اپنی فیملی کے ہمراہ سالگرہ منائی ہے۔
اس جوڑی کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش 10 اکتوبر 2021ء کو، دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی پیدائش 5 اکتوبر 2022ء کو جبکہ تیسرے بیٹے میر ذوالفقار محمود چوہدری کی پیدائش 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی تھی۔