بھکر:

بیوی سے ناراضی کا بدلہ لینے کے لیے ظالم باپ نے 4 سالہ بیٹے کی ٹانگ توڑ دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے دلے والا میں سنگ دل باپ جلاد بن گیا اور اپنے ہی حقیقی بیٹے پر ظلم کی انتہا کردی۔ ظالم شخص نے بیوی سے ناراضی کا بدلہ اپنے معصوم بیٹے کی ٹانگ توڑ کر نکالا۔

بے رحم باپ نے  تشدد کرتے ہوئے لکڑی کی  چھڑی کے وار سے 4 سالہ شاہ زیب کی ٹانگ توڑ دی، تب بھی جلاد باپ کو ترس نہیں آیا جب کہ معصوم بچہ تکلیف سے تڑپتا رہا، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام نے کمسن بچے پر تشدد اور ٹانگ توڑنے کے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سنگدل باپ کو فوری طور پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ پولیس نے بچے کی والدی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم شاہ نواز کا اپنی بیوی سے گھریلو تنازع چل رہا تھا اور ملزم کی بیوی ایک سال سے روٹھ کر میکے میں رہ رہی تھی۔ اسپتال میں بات کرتے ہوئے متاثرہ بچے نے روتے ہوئے بتایا کہ ابو نے سوٹیاں (چھڑی) مار کر میری ٹانگ توڑ دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیوی سے

پڑھیں:

چلاس میں زہریلی افطاری کھانے سے دو بچے جاں بحق

خاندان کے آٹھوں افراد کو چلاس کے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں بے ہوشی کی حالت میں منتقل کیا گیا، جہاں پیر کی رات ایک 10 سالہ بچہ امتیاز علی اور تین سالہ بچی عطیہ صبح انتقال کر گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں زہریلی افطاری کھانے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے جاں بحق جبکہ 6 دیگر کی حالت غیر ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان شوکت ریاض نے بتایا کہ چلاس کے علاقے تھرلی میں خاندان کے تمام افراد افطار کھانے کے بعد بے ہوش ہو گئے۔ شوکت ریاض نے مزید بتایا کہ خاندان کے آٹھوں افراد کو چلاس کے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں بے ہوشی کی حالت میں منتقل کیا گیا، جہاں پیر کی رات ایک 10 سالہ بچہ امتیاز علی اور تین سالہ بچی عطیہ صبح انتقال کر گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر افراد کا علاج اب بھی جاری ہے۔ دیامر ضلعی انتظامیہ کے ترجمان راجا اشفاق طاہر نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ کھانے میں کیا ملایا گیا تھا، تاہم پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چلاس میں زہریلی افطاری کھانے سے دو بچے جاں بحق
  • کھانا دیر سے دینا جرم بن گیا، بیٹے نے ماں کو قتل کردیا
  • ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کے آ پ کے جسم پرایسے منفی اثرات کہ آپ بھی یہ عادت فورا چھوڑ دینگے
  • کراچی: سفاک شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
  • کراچی؛ خواتین سے بات کرنے سے روکنے پر سفاک شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا
  • دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو جلا دیا
  • بھکر: باپ نے چار سالہ بیٹے پر تشدد کرکے اسکی ٹانگ توڑ دی
  • روزے میں بیوی کو شونا، بے بی کہہ دیا اور میزبان دلہن بن کر آگئیں۔۔ رمضان شو میں جعلی کالز اور واحیات حرکتوں نے صارفین کو آگ بگولہ کردیا
  • کراچی: ملزم نے تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل، بیٹی کو زخمی کردیا