پاکستان ٹیم بہتر یا بھارت؟ مودی نے سوال پر محتاط انداز اپنا لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
بھارت بہتر ہے یا پاکستان؟ وزیراعظم نریندر مودی نے کرکٹ سے متعلق سوال کا محتاط انداز میں جواب دے دیا۔
ایک مشہور پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ میرے خیال میں کھیلوں میں دنیا کو متحرک کرنے کی طاقت ہے، اسپورٹس کی روح مختلف قوموں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے، اسی لیے میں نہیں چاہوں گا کہ کھیلوں کو کسی بھی طرح نقصان پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ کھیل محض تفریح نہیں بلکہ انسانوں کے درمیان ایک گہرا تعلق قائم کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔
جب وزیراعظم مودی سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور بھارت میں سے کون سی ٹیم بہتر ہے تو انہوں نے ایک متوازن اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک کھیل کی تکنیک کی بات ہے تو میں کوئی ماہر نہیں ہوں، ماہرین ہی اس بارے میں فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کون سی ٹیم بہتر ہے اور کون سے کھلاڑی نمایاں ہیں، لیکن بعض اوقات نتائج خود فیصلہ کر دیتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ دن پہلے بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ ہوا تھا اور اس کا نتیجہ خود بتاتا ہے کہ کون سی ٹیم بہتر تھی، یہی سب سے بڑی حقیقت ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹیم بہتر
پڑھیں:
بھارت میں گاندھی کے پڑپوتے پر حملہ
مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے۔ انہوں نے حال ہی میں بھارتی حکمران جماعتوں بی جے پی اور آر یس ایس پر تنقید کی جس کے بعد وہ مشکل میں پڑ گئے۔
میڈیا رپورٹس مطابق چند روز قبل ریاست کیرالہ میں گاندھی جی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے سماجی رہنما گوپی ناتھ نائر کے مجسمے کی تقریب رونمائی کی جس دوران انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ایسا زہر ہے جو بھارت کی بنیادوں میں پھیل کر انہیں تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اگر یہ زہر ختم نہ کیا گیا تو بھارت کے ٹکرے ہوجائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق تشار گاندھی کا یہ بیان آر ایس ایس اور بی جے پی کو برداشت نہ ہوا اور ان کے کارکنوں نے ایک مقام پر تشار گاندھی کی گاڑی کو روک کر ان پہ حملہ کیا مگر محافظوں نے انھیں بچا لیا۔
اس حملے کے بعد تشار گاندھی نے کہا میں قوم کے غداروں اور دغابازوں کے خلاف بولتا رہوں گا اگر گاندھی جی کے قاتلوں کی اس خطرناک اولاد کا راستہ نہیں روکا گیا تو یہ ایک دن انکا مجسمہ بھی گرا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب آرایس ایس کے خلاف لڑائی تحریک آزادی ہندوستان سے زیادہ اہم ہو چکی، یہ جماعت بھارتی قوم کی سب سے بڑی دشمن ہے۔
مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ وہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف اپنے حالیہ بیانات سے نہ تو پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی ان سے معافی مانگیں گے۔
Post Views: 1