ٹرمپ کے حکم پر 6 امریکی ایجنسیوں کے آپریشنز معطل، وائس آف امریکا بھی بند
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
ٹرمپ کے حکم پر 6 امریکی ایجنسیوں کے آپریشنز معطل، وائس آف امریکا بھی بند WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائس آف امریکا کی پیرنٹ ایجنسی سمیت 6 دیگر وفاقی ایجنسیوں کو معطل کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکا کے متعدد ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 40 سے زائد زبانوں میں کام کرنے والے بین الاقوامی میڈیا براڈکاسٹر وائس آف امریکا کے متعدد کارکنوں نے رائٹرز کے ساتھ ایک ای میل شیئر کی، جس میں انہیں مکمل تنخواہ اور مراعات کے ساتھ انتظامی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔
وائس آف امریکا کی پیرنٹ ایجنسی یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کے ہیومن ریسورس ایگزیکٹو کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کام کے احاطے میں داخل نہ ہوں اور نہ ہی داخلی نظام تک رسائی حاصل کریں۔
یہ اقدام ٹرمپ کی جانب سے یو ایس اے جی ایم اور 6 دیگر ایجنسیوں بشمول فیڈرل ثالثی اور مصالحتی سروس ، ووڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار اسکالرز ، انسٹیٹیوٹ آف میوزیم اینڈ لائبریری سروسز ، یو ایس انٹر ایجنسی کونسل آن ہوم لیس نیس، کمیونٹی ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز فنڈ اور منارٹی بزنس ڈیولپمنٹ ایجنسی کو ہدایت دی گئی ہے کہ بیوروکریسی کو سکڑنا ضروری ہے، لہٰذا اپنے آپریشنز کو کم سے کم کریں ۔
گزشتہ ماہ ایلون مسک نے ’ایکس‘ پر پوسٹ میں لکھا تھا کہ وائس آف امریکا کو بند کر دینا چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کردیا
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقدام کا مقصد غیرملکی دہشتگرد تنظیم Tren de Aragua کو ہدف بنانا ہے۔
اس سے پہلے وفاقی جج نے حکم دیا تھا کہ یہ قانون وینزویلا کے پانچ شہریوں کو ڈیپورٹ کرنے کیخلاف استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔
جنگی حالت کا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ دشمن ملک کے شہریوں اور مقامی افراد کو بغیر سماعت کیے ڈیپورٹ کردیا جائے۔
اس سے پہلے اس قانون کا 1812میں ہوئی جنگ، جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم کے دوران اطلاق کیا گیا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدام کے نتیجے میں وینزویلا کے تمام ایسے شہری جن کی عمر چودہ برس یا اس سے زیادہ ہو اور وہ TDA کے رکن ہوں، امریکا میں موجود ہوں اور امریکا میں قانونی طور پر مستقل شہریت نہ رکھتے ہوں تو انہیں گرفتار کیا جاسکے گا اور ملک سے نکالا جاسکے گا۔
Post Views: 1