جعفر ایکسپریس ،سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں جہنم واصل کیے جانیوالے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے )جعفر ایکسپریس آپریشن میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں ۔
فصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران جہنم واصل کیے گئے، جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مسافروں کو بازیاب کروایا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں ہر طرح کا غیر ملکی اسلحہ بھی موجود تھا، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے۔یہ وہی دہشتگرد تھے جو نہتے اور معصوم مسافروں کو یرغمال بنا کر ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔
زائرین کو 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مکہ سے مدینہ لے جانے والی ٹرین
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جہنم واصل
پڑھیں:
کرک پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، وزیراعلیٰ کے پی
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کرک پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، کے پی پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، شہیدوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔
پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی لازوال داستانیں قائم ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مالی مشکالات کے باوجود پولیس کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں، پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اسلحے اور دیگر ضروری آلات خریدے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو پیشہ وارانہ تربیت کے لیے نئے سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لے رہے ہیں۔
شہداء قوم کا سرمایہ، قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی: محسن نقوی
Ansa Awais Content Writer