قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ملٹری آپریشنز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ملٹری آپریشنز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے شرکا کی آمد جاری ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز، خالد مقبول صدیقی، انوارالحق کاکڑ، فیصل واوڈا پارلیمنٹ پہنچ گئے،گورنر فیصل کریم کنڈی بھی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے پہنچ گئے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی پارلیمنٹ پہنچ گئے۔
ہم سب غیرمعمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں،اس وقت تمام ڈیپارٹمنٹ کسی اور طاقت کے ہاتھ میں ہیں،جج کے ریمارکس
آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،ڈی جی آئی ایس آئی مصد ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی پہنچ گئے
پڑھیں:
قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس، شرکا پہنچنا شروع ہوگئے
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ پاؤس میں شروع ہونے والا ہے۔ شرکا کی ایک بڑی تعداد اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ چکی ہے۔
اب تک جو شرکا اجلاس میں پہنچے ہیں، ان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، امیر مقام، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم او سمیت شرکا کی ایک بڑی تعداد اجلاس میں پہنچ چکی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں