Islam Times:
2025-03-16@23:17:11 GMT

وائس آف امریکا سمیت 6 امریکی ایجنسیوں کے آپریشنز معطل

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

وائس آف امریکا سمیت 6 امریکی ایجنسیوں کے آپریشنز معطل

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 40 سے زائد زبانوں میں کام کرنے والے بین الاقوامی میڈیا براڈکاسٹر وائس آف امریکا کے متعدد کارکنوں نے رائٹرز کے ساتھ ایک ای میل شیئر کی، جس میں انہیں مکمل تنخواہ اور مراعات کے ساتھ انتظامی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائس آف امریکا کی پیرنٹ ایجنسی سمیت 6 دیگر وفاقی ایجنسیوں کو معطل کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکا کے متعدد ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 40 سے زائد زبانوں میں کام کرنے والے بین الاقوامی میڈیا براڈکاسٹر وائس آف امریکا کے متعدد کارکنوں نے رائٹرز کے ساتھ ایک ای میل شیئر کی، جس میں انہیں مکمل تنخواہ اور مراعات کے ساتھ انتظامی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ وائس آف امریکا کی پیرنٹ ایجنسی یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کے ہیومن ریسورس ایگزیکٹو کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کام کے احاطے میں داخل نہ ہوں۔

اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ شعبے داخلی نظام تک رسائی بھی حاصل نہ کریں۔ یہ اقدام ٹرمپ کی جانب سے یو ایس اے جی ایم اور 6 دیگر ایجنسیوں بشمول فیڈرل ثالثی اور مصالحتی سروس، ووڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار اسکالرز، انسٹیٹیوٹ آف میوزیم اینڈ لائبریری سروسز، یو ایس انٹر ایجنسی کونسل آن ہوم لیس نیس، کمیونٹی ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز فنڈ اور منارٹی بزنس ڈیولپمنٹ ایجنسی کو ہدایت دی گئی ہے کہ بیوروکریسی کو سکڑنا ضروری ہے، لہٰذا اپنے آپریشنز کو کم سے کم کریں۔ گزشتہ ماہ ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا تھا کہ وائس آف امریکا کو بند کر دینا چاہیے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وائس آف امریکا رائٹرز کے کے ساتھ گیا ہے

پڑھیں:

جنوبی افریقہ نے امریکا سے اپنے سفیر کے نکالے جانے کو افسوس ناک قرار دیا

جنوبی افریقہ نے امریکا سے اپنے سفیر ابراہیم رسول کو نکالے جانے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں دونوں ممالک کے درمیان ’سفارتی تہذیب‘ کی پاسداری کی اپیل کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت تمام متعلقہ اور متاثرہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ اس معاملے میں قائم شدہ سفارتی تہذیب کو برقرار رکھیں۔

بیان میں کہا گیا کہ صدر کے دفتر کی طرف سے جنوبی افریقہ کے سفیر کی امریکا سے بے دخلیکا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

بیان میں کہا گیا کہ جنوبی افریقہ امریکہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تعلقات کو قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم ہمارے سفیر کی برطرفی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعہ کو کہا تھا کہ جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول امریکہ میں خوش آمدید نہیں کہتے کیونکہ وہ نسلی تعصب پیدا کرنے والے سیاستدان ہیں جو امریکی

گزشتہ مہینے ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے اس قانون کا حوالہ دیتے ہوئے جو ان کے مطابق، سفید فام کسانوں سے زمین چھیننے کی اجازت دیتا ہے، جنوبی افریقہ کو امریکی امداد روک دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

South Africa جنوبی افریقہ

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: وائس آف امریکا بند، ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا
  • وائس آف امریکہ اردو سمیت6 وفاقی ایجنسیاں معطل، صدر نے دستخط کردیئے،ہزاروں ملازمین فارغ
  • وائس آف امریکا کے ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا گیا
  • ٹرمپ کے حکم پر 6 امریکی ایجنسیوں کے آپریشنز معطل، وائس آف امریکا بھی بند
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے وائس آف امریکا (VOA) کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر کیوں بھیجا؟
  • امریکا میں تیز رفتار ٹرک نے 17 گاڑیوں کو کچل دیا؛ 5 افراد ہلاک
  • جنوبی افریقہ نے امریکا سے اپنے سفیر کے نکالے جانے کو افسوس ناک قرار دیا
  • امریکا پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرسکتا ہے، رپورٹ
  • امریکا میں وفاقی ایجنسیوں کو ہزاروں عبوری ملازمین کو بحال کرنے کا عدالتی حکم