Daily Ausaf:
2025-03-17@05:51:58 GMT

ٹک ٹاکر مناہل ملک نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر مناہل ملک نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ٹک ٹاکر مناہل ملک نے زندگی کا پہلا عمرہ ادا کرکے اپنے دل کی گہرائیوں سے اللہ کا شکر ادا کیا۔

مناہل نے اپنے عمرے کے سفر کو ایک منی وی لاگ کی صورت میں شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے گھر سے لے کر خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑنے تک کے تمام مناظر کو کیمرے میں قید کیا۔ وی لاگ کا آغاز ان کے کمرے سے ہوا، جہاں انہوں نے سفید عبایا پہنا اور سامان لے کر ائیر پورٹ کی طرف روانہ ہوگئیں۔

ہوائی جہاز سے لے کر سعودی عرب پہنچنے تک کے مناظر کے بعد، مناہل نے وہ لمحہ بھی شیئر کیا جب ان کی پہلی نظر خانہ کعبہ پر پڑی اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ ویڈیو کا اختتام ان الفاظ پر ہوا، ’’بے شک، اللہ کے گھر سے خوبصورت کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘

اپنی اس روح پرور ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مناہل نے کیپشن میں لکھا، ’’الحمدللہ، میرا پہلا عمرہ مکمل ہوگیا۔ شکریہ اللہ! مجھ جیسے گناہگار کو اپنے گھر میں داخل ہونے کا موقع دیا۔ آج میں بہت خوش ہوں۔ کیونکہ میں ذلیل تھی، میں حقیر تھی، تیرے در کا ایک فقیر تھی، تونے ایک ہی سجدے میں مجھے کیا سے کیا بنا دیا۔‘‘

مناہل کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے لاکھوں فینز نے انہیں ڈھیروں مبارکباد دیں۔

کئی صارفین نے لکھا، ’’اللہ آپ کے گناہوں کو معاف فرمائے اور آپ کو مزید نیکیوں کی توفیق دے۔‘‘ جب کہ کچھ نے کہا، ’’یہ ویڈیو دیکھ کر دل کو سکون ملا۔‘‘
مزیدپڑھیں:ننھا مہمان کب آرہا ہے؟ گوہر رشید کا جواب وائرل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

خیرات کے پیسوں کا معاملہ: تنقید کے بعد صحیفہ جبار نے ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی

ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد اپنی ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔

صحیفہ جبار نے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردہ مختصر ویڈیو میں اپنی ملازمہ کو بتایا کہ بعض لوگ یہ بھی کہ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی ملازمہ کو فضول میں پیسے دیے، انہیں نہیں دینے چاہیے تھے۔

مختصر ویڈیو میں صحیفہ جبار کے ہمراہ ملازمہ خوشی سے بتاتی ہیں کہ اداکارہ انہیں بہن کی طرح سمجھتی ہیں، اس لیے ہی انہوں نے انہیں اتنے پیسے دیے۔

اداکارہ کی ملازمہ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے دیے گئے پیسے ختم ہونے پر اداکارہ کا کیا قصور ہے؟ آپ لوگوں کو تو خوش ہونا چاہیے کہ وہ اپنی ملازماؤں کی مدد کرتی ہیں۔

اس سے قبل صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پر لمبی چوڑی پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی ملازمہ کو 50 ہزار روپے دیے کہ وہ اپنی انتہائی اہم ضروریات پوری کر سکیں اور باقی پیسوں کو مشکل وقت کے لیے بچا کر رکھیں۔

صحیفہ جبار نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ لیکن ان کی جانب سے اپنی ملازمہ کو دیے گئے 50 ہزار روپے ان کی ملازمہ نے دو دن میں ختم کردیے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی ملازمہ نے بچوں اور اہل خانہ کے لیے عید کے کپڑے لینے سمیت بچے کے لیے سائیکل خریدی، جس میں پورے پیسے خرچ ہوگئے۔

اداکارہ نے ملازمہ کی جانب سے بچوں اور اہل خانہ کے لیے کی گئی خریداری کو فضول خرچ قرار دیا تھا، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ وہ کون ہوتی ہیں کسی کو خیرات کے پیسے خرچ کرنے سے متعلق ہدایات کرنے والیں؟

View this post on Instagram

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)


صارفین کا کہنا تھا کہ ملازمہ اپنے اہل خانہ اور بچوں کے لیے کماتی ہیں اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے محنت کرتی ہیں، جب ان کے پاس پیسے آئے تو انہوں نے ان سے خاندان والوں کی ضروریات پوری کیں، انہوں نے فضول خرچ نہیں کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد اداکارہ اپنی پہلی پوسٹ ڈیلیٹ کردی جب کہ بعد ازاں ملازمہ کے ہمراہ انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوش دیکھا گیا۔

ویڈیو میں ملازمہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ صحیفہ جبار پر تنقید نہ کریں، ان کا کوئی قصور نہیں، انہوں نے تو پیسے دیے تھے، وہ بہنوں کی طرح ان کا خیال کرتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کینسر سے لڑنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
  • اداکارہ نیلم منیر خوش کیوں؟ مداحوں کیساتھ خوشی شیئر کردی
  • ’دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی‘، بھارتی اداکارہ حنا نے عمرہ ادا کرلیا
  • ٹک ٹاکر مناہل ملک نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
  • رمضان کے روزے تقویٰ، مسوات، صبر و استقامت کی بہترین مشق ہے، سید سعادت اللہ حسینی
  • عمران اشرف نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی
  • خیرات کے پیسوں کا معاملہ: تنقید کے بعد صحیفہ جبار نے ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی
  • حوثیوں نے ڈرونز بنانے کی نئی ٹیکنالوجی حاصل کرلی، برطانوی ادارے کا دعویٰ
  • ’ایک ہی سڑک پر 30 کرکٹ میچز‘، کرک انفو نے کراچی کی ویڈیو شیئر کردی