2025-02-11@12:48:17 GMT
تلاش کی گنتی: 834

«ویزا کے قطر»:

(نئی خبر)
    برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے برطانوی ٹیبلائڈز دی سن اور نیوز آف دی ورلڈ کے خلاف نجی زندگی میں تاک جھانک کرنے کے الزام کے تحت دائر کیے جانے والے مقدمہ واپس لینے پر بظاہر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ مقدمے کی سماعت موخر کردی گئی ہے کیونکہ فریقین عدالت سے باہر ہی تصفیہ کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ شہزادہ ہیری نے اپنے مقدمے میں کہا ہے کہ دونوں ٹیبلائڈز نے اُن کی نجی زندگی میں عشروں تک تاک جھانک کی ہے اور اُن کے خالص ذاتی معاملات کو عوام کے سامنے لانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ نیوز آف دی ورلڈ اب بند ہوچکا ہے۔ دی سن شایع ہوتا ہے...
    جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ کی کوششوں سے صلح کی تقریب منعقد ہوئی، علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں شہداء کے وارثوں کا جنہوں نے مجھے صلح کے لیے اختیار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شیعہ سنی کشیدگی کے دوران شہید ہونیوالے 2 بیٹوں کے والد نے اپنے بچوں کا خون امام حسین علیہ السلام کے نام پر معاف کر دیا۔ جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی...
    دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم ایکسپو کی میٹرو سروس کا افتتاح کرنے کے بعد منصوبے کا معاینہ کررہے ہیں دبئی: متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے لیے مزید 3 نمایاں شعبوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے گلف نیوزکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال میںیو اے ای نے اپنے گولڈن ویزا پروگرام کو وسعت دی ہے، جس میں مدتی رہائش کو طول دیتے ہوئے ماہر پیشہ ور افراد اور اعلیٰ سرمایہ کارکے حامل افراد بھی شامل ہیں، یہ توسیع دورنو کی تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ نشستوں والی ملازمت جیسے شعبوں میں ماہرین کو راغب کرنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے عزائم کا واضح اظہار ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی...
    افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے یرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بھاری ٹریفک پر ہفتے میں ایک دن پابندی لگانے کا یہ اقدام ایک نقطہ آغاز کے طور پر کام کرے گا، وہ اس تجویز کو منظوری اور نفاذ کے لیے کے ایم سی کونسل میں پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ماحولیاتی چیلنجز، خاص طور پر شہر کی سڑکوں پر بھاری ٹریفک کی وجہ سے پیدا ہونے والی فضائی اور شور کی آلودگی کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہر اتوار صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شہر میں بھاری ٹریفک پر پابندی لگانے کی تجویز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کونسل میں منظوری...
    پاکستان وی پی این اور اے آئی استعمال کرنے والے صارفین ہیکر کے نشانے پر، نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا، ہیکرز نے کیا لکھا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں وی پی این اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ کی ذاتی معلومات چرانے کے لیے ہیکرز نئے سائبر حملے کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ایڈوائزری ویب براؤزر ایکسٹینشنز ہیک کے حوالے سے جاری کی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی روز میں 20 وکٹیں گرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی بھی ٹیسٹ میچ میں انتہائی محدود اوورز میں ہی حریف ٹیمیں اپنی پوری 20 وکٹیں گنوا بیھٹیں، اس کے ساتھ ہی ملتان کرکٹ گراؤنڈ کی پچ پر بولرز کا غلبہ بھی کھل کر سامنے آیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہی دونوں ٹیموں کے بلے باز بولرز کے سامنے مکمل بے بس نظر آئے، یہ ٹیسٹ میچ ایک ہی...
    اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویز،سفارشات وزیر اعظم کو ارسال،تفصیلات سب نیوز پر parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویز،،،قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دے دی ۔ایم این اے اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیں ۔ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویز ۔قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دے دی ۔ ایم این اے اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزہ کیلئے مزید 3 شعبوں کو اہل قرار دے دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق پچھلے ایک سال کے دوران متحدہ عرب امارات نے اپنے گولڈن ویزہ پروگرام کو وسیع کیا ہے جس نے طویل مدتی رہائش کو خصوصی پیشہ ور افراد اور اعلیٰ مالیت کے حامل افراد تک بڑھایا ہے، یہ توسیع تعلیم، ٹیکنالوجی اور عیش و آرام جیسے شعبوں میں غیر معمولی ہنر کو راغب کرنے، اقتصادی ترقی اور اختراع کو فروغ دینے کے عزم کو واضح کرتی ہے، خلیجی ملک کے گولڈن ویزہ پروگرام میں جن نئے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے کہ ان میں نمایاں اساتذہ اور معلمین، دبئی گیمنگ...
    ملتان: پاکستان  کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان  کیخلاف ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنالیے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4 اور جسٹن گریوز 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو...
    دوسرا ٹیسٹ: قومی سپنرز چھا گئے، نعمان کی ہیٹرک، کالی آندھی کے 8 کھلاڑی آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز ملتان: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) اقوامِ متحدہ نےاسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران مغربی کنارے میں طاقت کے استعمال بشمول "جنگ لڑنے کے لیے وضع کردہ طریقوں"پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان ثمین الخیتان نے جنیوا میں ایک میڈیا بریفنگ کو بتایا کہ ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین میں غیر قانونی مہلک طاقت کے استعمال پر گہری تشویش ہے۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی ہلاکت خیز اسرائیلی کارروائیوں نے طاقت کے غیر ضروری یا غیر متناسب استعمال بشمول جنگ لڑنے کے لیے وضع کردہ طریقوں اور ذرائع کے بارے میں سنگین خدشات پیدا کیے ہیں جو بین الاقوامی انسانی قانون، اصولوں اور معیارات کی...
    ملتان (نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی، مہمان ٹیم کے 8 کھلاڑی ابتدا میں ہی پویلین لوٹ گئے، مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔ پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا۔ ٹاس قبل ازیں ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرات کے لیے کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔ مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کرکے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے۔دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے 2 میچز کھیلے جائیں گے۔
    ملتان(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے ملتان میں شروع ہورہاہے ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ملتان ٹیسٹ میں امام الحق کی شمولیت کا امکان ہے، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ ملتان میں اضافی بیٹر کو کھلا نا چاہتی ہے، امام الحق ٹیم میں شامل ہوئے تو محمد ہریرہ کے ساتھ وہ اننگز کا آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر فاسٹ بولر خرم شہزاد کو ڈراپ کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا، ملتان ہی میں کھیلے جانیوالے...
    اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورکی تنظیم نو کے لیے کئی نجی کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں، یوٹیلیٹی سٹور کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم تجاویز پیش کیں۔یوٹیلیٹی سٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لئے مشاورت کی گئی۔یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے عمل کو تیز کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین اور آؤٹ لیٹس کی پروڈکٹیویٹی کے لئے کمیٹی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی برقرار اور مضبوط ہے۔ جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستانی قوم کو دیا ہوا تحفہ ہیں۔ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شرکت کریں گے اور پیپلز پارٹی کے لیے یہ روایت کافی عرصے سے چل رہی ہے۔ چونکہ ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے، اس لیے ان کا امریکی حکام کے ساتھ باضابطہ ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ارادہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دوستوں سے ملاقات کرنے کا ہے۔ پیپلز پارٹی کے حکومت...
     لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے دورہ چین کے ثمرات صرف 6 ہفتے میں سامنے آگئے۔ پنجاب میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ شروع ہوگئی۔ صوبہ میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ چیف منسٹر آفس میں وزیراعلی کی موجودگی میں بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کیلئے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کیلئے ایم او یو پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کی اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان ویے اور ڈائیوو پاکستان کے محمد خالد نے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ سے بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ کے وائس چانسلرز کی تقرری سے متعلق بیان کو حقائق کے منافی اور دھمکی آمیز قرار دے دیا۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے وائس چانسلرز کی تقرری سے متعلق بیان کو حقائق کے منافی اور دھمکی آمیز قرار دے دیا، اپنے بیان میں حق پرست ارکانِ سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بیان تعلیم دشمنی پر مبنی نظام کو مزید تقویت دینے اور جامعات کی خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے سندھ میں بدترین اور بدعنوان حکومت نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو انتہائی پستی میں دھکیل کر نام نہاد کوٹہ سسٹم کے...
    واشنگٹن :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے عشائیہ کے موقع پر گروپ فوٹو
    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کے سوا کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں کوئی جج عہدے پر آئے تو دوسرے ججز کو آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، مشکلات نہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ نہیں اب یہ روایت بن چکی ہے، 26 ویں ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے، کوئی اور ادارہ آئین کو رول بیک کرے گا تو اسے نہ ہم مانیں گے نہ کوئی اور تسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
    کر اچی ( رپورٹ \محمد علی فاروق ) ٹی وی اور سوشل میڈیا نے تقویٰ، علم کے بجائے طاقت ، دولت کو پروان چڑھایا‘ سیاستدان علم سے عاری نظر آتے ہیں اقتدار پر مفاد پرستوں کے قابض ہونے سے اسلامی اقدار شدید متاثر ہوئیں‘ حصول علم کو بھی حصول دولت کا ذریعہ بنا لیا گیا‘ دنیا کے لیے آخرت قربان کر دی گئی‘ اللہ تعالیٰ نے رمضان کے روزوں کو تقویٰ اور علم کے حصول کا ذریعہ بنایا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کی ڈائریکٹر امور خارجہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، کئی کتابوںکے مصنف اور تجزیہ کارپروفیسر ڈاکٹر محمد عارف صدیقی اور فروغ اسلام فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مولاناعطا اللہ عبدالرؤف نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا...
    ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملتان میں شیڈول سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا، تاہم فاسٹ بولر خرم شہزاد پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پلیئنگ الیون کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، اسپنرز ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ ملتان میں شیڈول سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا۔جبکہ فاسٹ بولر خرم شہزاد پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔ پلیئنگ الیون کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اور کاشف علی کل انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کریں گے۔ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی کو خرم شہزاد کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ہوں گے، اس کے علاوہ محمد ہریرہ، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل ملتان میں ہوگا۔...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دینے والے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سلمان منصور کو معطل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سلمان منصور کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درجن سے زیادہ درخواستیں، اب تک سماعت کیوں نہ ہوسکی؟ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے مؤقف اختیار کیاکہ سلمان منصور نے عہدے کا رولز کے برعکس غلط استعمال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کرنے کے لیے ضروری تھا کہ سلمان منصور صدر سپریم کورٹ بار...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں امام الحق کی شمولیت کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہفتے سے دوسرا اور آخری ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے جس کے لیے پاکستانی اوپنر امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ملتان ہی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو میچ کے تیسرے دن 127 رنز سے شکست دی تھی۔اب اطلاعات ہیں کہ تجربے کار اوپنر امام الحق کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد حریرہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئیکپتان شان مسعود کے ساتھ...
    نادرا شہریوں کو ان کے گھر کے قریب سہولت کی فراہمی کے سلسلے میں جلد درج ذیل علاقوں میں وین سروس لے کر آرہا ہے۔ جن شہروں میں نادرا کی وین عوام کو خدمت کی فراہمی کے لیے آئے گی ان میں سکھر، شکارپور، شہید بےنظیر آباد، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، جیکب آباد، خیرپور، سانگھڑ، دادو، گھوٹکی، شہداد کوٹ اور کشمور شامل ہیں۔ ان شہروں میں نادار کے موبائل رجسٹریشن وینز کے دوروں کا شیڈول 27جنوری تا 31 جنوری 2025 ہے۔اس کے علاوہ صارفین مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے نادرا کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور وٹس ایپ چینل کو بھی فالو کرسکتے ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر نگرانی ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے بھی شرکت کی اور اہم تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مشاورت کی گئی اور اس کے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔(جاری ہے) اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ضروری اقدامات اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اور آؤٹ لیٹس کی پروڈکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے...
    بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے. کوئی اور ادارہ ترمیم کو ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی۔صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پانچ سال وزیر اعظم رہ پائیں گے؟ جس پر بلاول بھٹو زرداری انشا اللہ کہہ کر اگلے سوال پر چلے گئے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی اپنی خارجہ پالیسی ہوتی ہے.جیو پولیٹکس کے لحاظ سے امریکا اور چین کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے دورہ چین کے ثمرات آنے لگے، صوبے میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا بھی آغاز ہوا ہے۔ جمعے کے روز بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کے لیے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کے لیے  ایم او یو پر دستخط ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نوازشریف کی موجودگی میں اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان وے اور ڈائیوو پاکستان کے محمد خالد نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ ایگریکلچر سیکٹر میں ٹرانسپورٹیشن روبوٹ اور ہار ویسٹنگ روبوٹس کا استعمال بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او اور چیئرمین ہان وی کی قیادت میں وفد...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 جنوری 2025ء ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے دورہ چین کے ثمرات صرف چھ ہفتے میں سامنے آگئے، پنجاب میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ شروع ہوگئی، صوبہ میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغازہوگیا ہے۔ چیف منسٹر آفس میں وزیراعلی مریم نوازشریف کی موجودگی میں بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کیلئے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کیلئے ایم او یو پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان ویے اور ڈائیوو پاکستان کے محمد خالد نے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کسانوں کو مارکیٹ تک رسائی دی جائے ۔  وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت گندم مارکیٹ کے ڈی ریگولیشن پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ گندم کے شعبے میں چیلنجز اور مواقع پر غور کے لیے اہم ورکشاپ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری خوراک وسیم اجمل چوہدری نے جامع پالیسی سازی کی ضرورت پر زور دیا ۔  تعلیم کا عالمی دن؛ پاکستان میں کروڑوں بچے اسکول سے باہر ڈاکٹر اکمل صدیق نے کہا کہ گندم کی اصلاحات میں صوبوں کا فعال کردار ضروری ہے۔  وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 2009...
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا، بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا، دونوں کو آئین و قانون کو ماننا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا اور کوئی ادارہ اسے ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے متعلق سوال پر کہنا تھا کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے۔ شہباز شریف کی جانب سے 5 سالہ مدت پوری...
    واشنگٹن( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکہ کے اراکین کانگریس نے عشائیہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق   کانگریس مین ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی سرکردہ ممبر میکسائن واٹرز کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا  ۔عشائیے میں محسن نقوی اور اراکین کانگریس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر  تبادلہ خیال کیا گیا ۔عشائیے میں پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت  ہوئی ،فریقین نے پاک، امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ بھارت کےمشہور ریپر ایمی وے بنٹائی نے اداکارہ...
    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کےدورہ چین کے ثمرات، چھ ہفتے میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ کا آغاز پنجاب میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغاز بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کے لیے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کے لئے ایم او یو پر دستخط وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی موجودگی میں اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان وے اور ڈائیوو پاکستان کے محمدخالد نے ایم او یو پر دستخط کیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او اور چیئرمین ہان وی کی قیادت میں وفد کی ملاقات پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن...
    ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اقصیٰ کی آزادی کی آواز دبانے کا مطلب شہداء سے خیانت ہوگا، مقاومت کے شہداء کے خون کا بدلہ اسرائیل کی نابودی اور اقصیٰ کی آزادی ہے، جنگ بندی کے بعد فلسطین اور بالخصوص اقصیٰ کی آزادی کی آواز بلند کرنا اور مظلوم فلسطینیوں کی جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے امیر المومنین علی علیہ السلام کی حکمتوں کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کو امت مسلمہ کی مشکلات کا حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسان میں تقویٰ کا بیج احساس و شعور کی زمین میں...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس نے عشائیہ دیا جس میں پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی ہوئی۔ کانگریس مین ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی سرکردہ ممبر میکسائن واٹرز کی جانب سے وزیر داخلہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں محسن نقوی اور اراکین کانگریس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کے لیے باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور بھی دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اراکین کانگریس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کی رہائشی مسمات ناہید نیاز بنت نواب خان نے اپنے بھائی امتیاز ویسر اور اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نیاز ویسر نشے کا عادی ہے بلا وجہ مجھ پر تشدد کرتا ہے، گزشتہ 3 دسمبر کی رات بھی مجھے لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اپنے بچوں کے ہمراہ اپنی جان بچا کر قاسم آباد میں رہائش پذیر اپنے بھائی امتیاز ویسر کے گھر پناہ حاصل کی جس کے بعد شوہر نیاز ویسر نے ایس ایس پی آفس جیکب آباد کے شیٹ کلرک عبدالکریم عرف کرو ویسر کے ساتھ میرے بھائی امتیاز کے خلاف گڑھی یاسین تھانے میں دھمکیاں دینے...
    کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اوورسیز انویسٹرچیمبر آف کامرس کے ارکان سے خطاب کررہے ہیں
    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امورچودھری سالک حسین ویٹی کین سٹی کے سفیر کو سوینئر پیش کررہے ہیں
    درج مقدمات میں سید علی رضوی سمیت دیگر علماء کیخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے، کار سرکار میں مداخلت، اقدام قتل، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے حق میں کراچی میں دھرنا دینے پر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 24 دسمبر 2024ء کو پاراچنار کے راستے کی بندش اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف کراچی نمائش چورنگی پر دھرنے میں شریک کئی دیگر علماء سمیت مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے صدر آغا علی رضوی پر بھی تھانہ سولجر بازار میں پولیس کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ سمیت کئی...
    پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہرکی پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوکہا کہ پارلیمنٹ کے ہر اجلاس پر ساڑھے 6 کروڑ خرچ ہوتےہیں۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہرکاکہنا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہےبھارت میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے،میں نے کہیں بھی میڈیا ٹاک میں بات نہیں کی کہ ہماری سیاسی ملاقات ہوئی ہے،ہماری ملاقات امن وامان کے حوالےسے ہوئی ہے،خواجہ آصف کو ٹوئٹ میں بھی یہی کہا ہےکہ اس کو بھول جائیں،مذاکرات کو ہونےدیں، کوشش کرنی چاہیے کمیٹیوں کےمذاکرات کامیاب ہوں۔ مزیدکہا کہ ہمارے پاس نہ صحت کے پیسے ہیں نہ تعلیم کیلئےکوئی رقم ہے،غربت،بیروزگاری کا عالم یہ ہے کہ لوگ بیرون ملک جا رہےہیں،آئے روزکشتیاں الٹنے کے واقعات ہو رہےہیں،ایسےمیں ہم اپنی تنخواہیں کیوں بڑھائیں؟۔دوسری...
    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز نے کراچی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایات کر دیں۔ ڈی جی کالجز کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیمروں کی تنصیب سے ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنے گا۔ ڈی جی کالجز کا مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ کالجز کے داخلی، خارجی راستوں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے نے باپ کو زمین پر گرا کر مارا پیٹا، گلا گھوٹنے کی کوشش کی ، کویتی اخبار کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز کویت سٹی (سب نیوز)اپنے والد وزیراعظم نیتن یاہو کو زمین پر گرا کر مار پیٹ کرنے اور ان کا گلا گھونٹنے پر یائر نیتن یاہو کو اسرائیل سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔کویتی اخبار الجریدہ کے مطابق باپ بیٹے میں ہاتھا پائی کا یہ واقعہ حماس کے 7اکتوبر 2023کو اسرائیل پر حملے سے پیش آیا تھا۔وزیراعظم کی حفاظت پر مامور ایک سینیئر سیکیورٹی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر الجریدہ کو بتایا کہ واقعے کے وقت خاتونِ اول سارہ نیتن یاہو بھی وہیں موجود...
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کے حساب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں 3 ماہ کی اضافی تنخواہیں پانے والے سرکاری ملازمین کون ہیں؟ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 10 برس کے دوران جس حساب سے مہنگائی ہوئی، اسی تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مزدوروں کو اپنی محنت کا صلہ ملے گا تو معیشت مستحکم ہوگی، 10 سال کے دوران مہنگائی میں جتنا اضافہ ہوا اسی حساب سے تنخواہوں اور پینشن میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی مزدوروں کے لیے تین نسلوں سے جدوجہد کررہی ہے، ہم نے مزدورں اور محنت...
    کویت سٹی:فلسطین پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ان کے بیٹے کا جھگڑا ہوا، جس میں بیٹے یائر نیتن یاہو نے اپنے باپ کو زمین پر پٹخا اور خوب مارا۔ کویتی اخبار الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے بیٹے یائر نیتن یاہو کے درمیان ہاتھا پائی اور اس دوران بیٹے کے ہاتھوں باپ کا گلا گھونٹے جانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد یائر کو فوری طور پر امریکا منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے پہلے پیش آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یائر نے اپنے والد کو زمین پر گرا کر ان کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، جس...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)وزیرِ اعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے گزشتہ روز ڈیووس سوئٹزر لینڈ میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں پینل ڈسکشن کے دوران کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی ہی دنیا میں فوسل فیول کی پیدا کردہ ماحولیاتی تباہ کاریوں سے بچاؤ کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی کیلئے دنیا بھر کی حکومتوں کو ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پاکستان اور بالخصوص سندھ صوبہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے تاہم سندھ حکومت نے...
    وزارت مواصلات نے انکشاف کیا ہے کہ 24 تا 26 نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ وزارت مواصلات نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے تحریری جواب پیش کرتے ہوئے بتایا کہ  تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور کو 24 سے 26 نومبر کو بند کیا گیا، موٹرویز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ملک مخالف سرگرمیوں پر محب وطن پاکستانیوں کا احتجاج موٹرویز کی بندش کے باعث 24 تا 26 نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، گزشتہ ہفتے کے دوران 3...
    ڈی جی کالجز نے کراچی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈی جی کالجز کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔ مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ کیمروں کی تنصیب سے کالجز میں موجود ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ڈی جی کالجز نے مزید کہا کہ کالجز کے داخلی و خارجی راستوں اور دفاتر میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
    اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ برطانوی عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرسلمان صفدر نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہےجو بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک یا دو روز کے اندر اپیل کا مطالعہ مکمل کر کے اسے فائنل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اپیل میں انگلینڈ ویلز عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے نومبر 2024 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث موٹر ویز بند ہونے کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔ علیم خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر موٹر وے ایم 2، ایم 3 اور ایم 4کو 24 سے26 نومبرکو بند کیا گیا جس سے ٹول ریونیوکا 15 کروڑ 15لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موٹرویز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا تھا، مصدقہ اطلاعات تھیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور املاک کو...
    واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، ملاقاتوں...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےامریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہا ن سے الگ الگ ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصا افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی،ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نےپاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں۔ وزیر داخلہ نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران ارکان کانگریس جو ولسن اور روب بریسنہان سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے موضوعات اور پاکستان-امریکہ تعلقات کے مزید استحکام پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ان ملاقاتوں میں خاص طور پر افغانستان کی موجودہ صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے پاک-امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی تبادلے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔  انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان ہر سطح...
    اسلام آباد/ واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزاء ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ واشنگٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی جبکہ انہوں نے کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن...
    ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے والے عالمی ادارے ویزا نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان بنانے اور مالی شمولیت بڑھانے میں ویزا کے کردار کو تقویت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ویزا کی سینئر وائس پریزڈنٹ نارتھ افریقہ، لیونٹ اور پاکستان لیلا سرحان نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قبول کرنے والے کاروباروں کی تعداد کو تین سالوں میں دس گنا بڑھایا جائے گا۔ ویزا پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں سرمایہ کاری سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو کم قیمت اور زیادہ قابل انتظام بنائے گا۔ فون کو ادائیگی کے آلے میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا بڑے شہروں اور روایتی کاروباروں سے آگے بڑھ کر...
    دوحہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن حماس کے سربراہ حسن درویش سے ملاقات کررہے ہیں
    حیدرآباد: سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کیلیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنما احتجاج کر رہے ہیں
    المیادین نے خبر دی کہ قابض فوج نے کچھ گھنٹے پہلے الطیبه کے علاقے میں ایک محلے کو بمباری کرکے تباہ کیا اور اس علاقے میں لبنانی شہریوں کے گھروں کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے نمائندے نے لبنان کے پارلیمنٹ میں کہا کہ اسرائیل کا جنوبی علاقوں میں مزاحمت کی بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ غلط ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، لبنان کی وفاداری کے مزاحمت کے گروپ کے رکن علی فیاض نے کہا کہ جو کچھ سرحدی علاقے میں ہو رہا ہے، وہ قابض افواج کا اس علاقے کو زمین سوختہ بنانے پر اصرار ہے۔ فیاض نے المیادین کو بتایا کہ اسرائیل کا دعویٰ کہ وہ مزاحمت کی بنیادی...
    واشنگٹن+اسلام آباد (این این آئی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا ری پبلکن پارٹی سے ہے۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع...
    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے دوران والی بال کھیل رہے ہیں ملتان (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم نے دو روز آرام کے بعد بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا ۔تمام 15 رکنی اسکواڈ نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا ۔پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
    کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ ڈرافٹس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد کو ریلیز کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10ویں ایڈیشن کیلئے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی۔ گزشتہ ایڈیشن میں فرنچائز کو چیمپئین بنوانے والے کپتان سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقی بیٹر رائلی روسو کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے تھے تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو کپتانی دی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق گلیڈی ایٹرز نے معین خان کے ساتھ ملکر گلیڈی ایٹرز کی حکمت عملی تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ ہیڈکوچ شین واٹسن کی خدمات بھی پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں فرنچائز کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں...
    سربیا کے نواک جوکووچ50ویں مرتبہ کسی گرینڈ سلم کے سیمی فائنل میں داخل ہونے والے پہلے کھلاڑی بنے۔ انہوں نے سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کے کوراٹر فائنل میں تیسرے نمبر کے کھلاڑی اسپین کے کارلوس الکراز کو تین گھنٹے اور37 منٹ کے مقابلے کے بعد4-6، 6-4، 6-3 اور 6-4 سے شکست دی اور بارہویں مرتبہ آسڑیلین اوپن کے اور کل ملاکر 50ویں مرتبہ کسی گرینڈ سلم فائنل میں داخل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ سب سے زیادہ 24 مرتبہ گرینڈ سلم خطاب جیتنے والے نواک جوکووچ نے ابھی تک جو 49 سیمی فائنل گرینڈ سلم میںکھیلے ہیں اس میں37 میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے اور بارہ میں انہیں شکست ہوئی ہے۔پچاسواں سیمی فائنل میں ان...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجا اظہر نے کراچی میں مسلسل بچوں کے اغواء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں حالیہ بچوں کے اغواء پر کراچی پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی، کراچی میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ،کراچی کے شہریوں کو اغوا کرکے تاوان مانگے جارہے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نظر نہیں آتی، مجھے نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کراچی میں کسی کی جان مال محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سندھ اس پر فوری ایکشن لیں، تحقیقاتی کمیٹیاں بنا دی جاتی ہیں لیکن رزلٹ زیرو ہوتا ہے، قوم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جنوری 2025ء) انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے تھائی لینڈ کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ 48 ویغور باشندوں کی چین کو ممکنہ منتقلی فوری طور پر روکے جنہیں اپنے ملک میں واپسی پر تشدد یا دیگر ظالمانہ، غیرانسانی اور توہین آمیز سلوک یا سزاؤں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چین میں ویغور اقلیت سے روا رکھا جانے والا سلوک ڈھکا چھپا نہیں۔ خدشہ ہے کہ ان لوگوں کو چین کے حوالے کیا گیا تو انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ایسا کوئی اقدام پناہ گزینوں کو ان کی منشا کے خلاف واپس بھیجنے اور تشدد کے خطرات سے دوچار کرنے کی روک...
    نیوزی لینڈ جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے جو اپنے شاندار قدرتی مناظر، ثقافت کی وجہ سے سیاحوں کے لیے پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔نیوزی لینڈ کا انٹری ویزا پر چھ ماہ تک یا سنگل انٹری وزیٹر ویزا پر 9 ماہ تک رہ سکتے ہیں، آپ وزٹ ویزے پر کام نہیں کرسکتے لیکن آپ تین ماہ تک تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہے: اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں تو ایک تصویر، یا اگر آپ درخواست فارم استعمال کرتے ہیں تو 2 تصاویر۔ آپ کا پاسپورٹ یا شناخت کا سرٹیفکیٹ۔ اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں، تو...
    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کا پالیسی اسٹیٹمنٹ دیتا ہوں، میرا چہرہ ہر اس شخص کو پسند نہیں، جو سمجھتا ہے کہ میں اس سے آگے نکل گیا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنھوں نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا، وہ سپریم کورٹ کی حالت دیکھ لیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ایک بینچ کیس لگاتا ہے، دوسرے دن توہین عدالت ہو جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا...
    DOHA: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حماس کے سربراہ احمد درویش اور خالد مشعل سے ملاقات کی اور کہا کہ پاکستان کے عوام غزہ کی تعمیر نو میں اپنا فرض ادا کریں گے۔ جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت سے ملاقات کی۔ حافظ نعیم الرحمان نے دوحہ میں حماس کے سربراہ حسن درویش اورسابق سربراہ خالد مشعل سے ملاقات کی اور کہا کہ 15 ماہ ثابت قدمی سے مزاحمت پر اہل غزہ اور حماس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ حماس کی فتح ہے، اسرائیل جنگی اہداف کے...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے دوحا (قطر) میں حماس کے سربراہ حسن درویش، سابق سربراہ خالد مشعل، مرکزی رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ اور دیگر مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور 15ماہ تک مکمل ثابت قدمی کے ساتھ مزاحمت کرنے پر اہل غزہ اور حماس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکنان اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے موجود رہے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کل بھی اہل غزہ کے شانہ بشانہ تھی اور آئندہ بھی رہے گی، پاکستان کے عوام غزہ کی تعمیر نو...
    واشنگٹن: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات ہوئی .جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم معاشی و دفاعی شراکت دار ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے امریکی...
    بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی ون  کی 2025  کے لئے بہترین پروگراموں کی فہرست کے اجراء کی  تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، چین کے وزیر قدرتی وسائل  گوان چی او ، چین کے نائب وزیر شہری امور تھانگ چھن پھے، چین کی نائب وزیر حیاتیات و ماحولیات  گو فانگ،چین کے نائب وزیر زراعت اور دیہی امور وو ہونگ یاؤ اور چائنا فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز کے وائس چیئرمین چو  ڈی نے تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر پروگراموں کی فہرست جاری کی۔ حالیہ برسوں میں سی سی ٹی وی ون کی ویوئر شپ  بڑے اضافے کے ساتھ بڑھ رہی ہے جو  2024 میں  6.28فیصد...
    سیکریٹری جنرل نے خط میں کہا کہ ان عوامل کے نتیجے میں فضائی بیڑے کی حفاظت اور فضائی قابلیت کو برقرار رکھنے میں سنگین چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں، اس رجحان کی بنیادی وجہ 2016ء سے تنخواہوں میں عدم اضافہ اور ناکافی فوائد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ)‏ کے سیکریٹری جنرل نے پی آئی اے انتظامیہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا ہے کہ پی آئی سے ہنرمند ائیرکرافٹ انجینئرز، آفیسر انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کے خیرباد کہنے کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے، مزید مستعفی ہونے والے ہیں۔ اپنے خط میں سیپ نے کہا کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران سینکڑوں استعفے جمع کروائے جا چکے ہیں، جبکہ مزید بہت سے ہنرمند مستعفی ہونے کا ارادہ...
    کراچی: سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ)‏ کے سیکریٹری جنرل نے پی آئی اے انتظامیہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ پی آئی سے ہنرمند ائیرکرافٹ انجینئرز، آفیسر انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کے خیرباد کہنے کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے جبکہ مزید مستعفی ہونے والے ہیں۔ اپنے خط میں سیپ نے کہا ہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران سیکڑوں استعفے جمع کروائے جاچکے ہیں جبکہ مزید بہت سے ہنرمند مستعفی ہونے کا ارادہ کرچکے ہیں، اتنی بڑی تعداد کا قومی ادارے کو چھوڑنا ہنرمند افرادی قوت کی سنگین کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے خط میں کہا کہ ان عوامل کے نتیجے میں فضائی بیڑے کی حفاظت اور فضائی قابلیت کو برقرار رکھنے میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کسی ایک سیاسی جماعت کیطرف جھکاؤ کے تاثر کو حقائق کے برعکس قرار دیا ۔ الیکشن کمیشن نے عادل بازئی ، ممبر قومی اسمبلی کی نااہلی کے اپنے فیصلے کو دوبارہ ویب سائٹ پر آویزاں کردیا ہے تاکہ تبصرہ نگار اس پر اپنی رائے دینے سے قبل کم از کم ایک دفعہ غور سے پڑھ لیں اور پھر فیصلہ کریں کہ کونسا ادارہ جانبدار ہے۔ آئین کا آرٹیکل63(A)(3) الیکشن کمیشن کو اختیار دیتا ہے کہ ا سپیکر قومی اسمبلی سے ڈیکلیئریشن کی وصولی کے (30) دن کے اندر اس پر فیصلہ کرے ۔ ریکارڈ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عادل بازئی آزاد امیدوارکے حیثیت سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور ان...
    بینچوں کے اختیارات کے کیس کا 26 ویں ترمیم سے تعلق نہیں، کوئی خود سے ڈرے تو الگ بات ہے: جسٹس منصور WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بینچز کے اختیار کا کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس میں اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کیے گئے عدالتی معاونین پر اعتراض اٹھایا جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا اس کیس کا 26 ویں ترمیم سے تعلق نہیں، کوئی خود سے ڈرے تو الگ بات ہے۔بینچز کے اختیار کا کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا کہنا تھا توہین عدالت کیس میں...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کے حوالے سے کیس کی سماعت نہ ہونے پر توہین عدالت کے مقدمے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالتی معاونین کی تقرری پر اعتراض اٹھا دیا۔  اٹارنی جنرل نے کہا کہ توہین عدالت کے مقدمے میں عدالت کا دائرہ اختیار محدود ہے اور اس کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرنے والے کے تحریری بیان کی ضرورت ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عدالت کا مقصد یہ نہیں تھا، تاہم ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیس کیوں واپس کیا گیا، کیس کو مقرر نہ کرنے سے یہ بھی نہیں معلوم ہو سکا کہ نذر عباس کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے۔ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب...
    معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف کی مبینہ بہن، شازیہ اشرف اعوان، کا ایک بیان سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جس میں انہوں نے خود کو عمران اشرف کی حقیقی بہن قرار دیا ہے تاہم اب اداکار نے اس پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ شازیہ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔ اپنے انٹرویو میں شازیہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران اشرف کو بڑی دعاؤں کے بعد پایا تھا، کیونکہ ان کے ایک بھائی علی عباس کا انتقال ہو گیا تھا۔ تاہم، شازیہ کے مطابق شہرت حاصل...
    بالی ووڈ کی اداکارہ انوشا ڈنڈیکر کی امیتابھ بچن سے ملاقات، فلم ’ویرودھ‘کی یادیں تازہ ہوگئیں۔ اداکارہ انوشا ڈنڈیکر نے حال ہی میں امیتابھ بچن سے ملاقات کی ہے، جس نے انہیں فلم ’ویرودھ، فیملی کمز فرسٹ‘ کے سیٹ پر گزارے گئے لمحات یاد دلا دیئے۔ اس خوبصورت ملاقات کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انوشا نے لکھا، ’میرے پہلے سُسر… خوش نصیب ہوں کہ آپ کے ساتھ کام کیا‘۔ ساتھ ہی اداکارہ نے ہیش ٹیگ ویرودھ ری یونین کا ٹیگ بھی استعمال کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Anusha Dandekar (@anushadandekar) مداحوں نے بھی اس ملاقات کے بعد فلم ’ویرودھ‘ کو یاد کیا اور...
    اسلام آباد کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن جی نائن سے منسلک انڈر گراؤنڈ مین ہول کیبلز میں آگ لگ گئی۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق گرڈ اسٹیشن سے منسلک 17 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آیا ہے۔ آئیسکو ترجمان کا کہنا ہےکہ متاثرہ فیڈرز میں کراچی کمپنی، جی ٹین فور، ٹو، ایف ایٹ ون شامل ہیں۔ جی نائن فور، جی ایٹ ٹو، جی ٹین مرکز، جی نائن تھری فیڈرز بھی متاثر ہیں۔ آئیسکو ٹیمیں متاثرہ فیڈرز پر بجلی جلد بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت نوٹس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہاکہ جو عدالتی معاونین مقرر کئے گئے وہ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستگزاروں کے وکلا ہیں،عدالت نے خواجہ حارث اور احسن بھون کو بھی عدالتی معاون مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کیس ریگولر بینچ سن رہا تھا، کیا کمیٹی اسے شفٹ کر سکتی ہے؟کیس آرٹیکل 191اے کا ہے جس میں چند کیسز ٹیکس سے متعلق بھی تھے،جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت کیس کا بیک گراؤنڈ پڑھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ رجسٹرار نے ایڈیشنل رجسٹرار کے دفاع میں کہا سب...
    سپریم کورٹ میں عدالتی بینچز کے اختیار سماعت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اس کیس کا 26 ویں آئینی ترمیم سے کوئی لینا دینا نہیں،  اگر خود سے ڈرنے لگ جائیں تو الگ بات ہے۔ سپریم کورٹ میں عدالتی بینچز کے اختیار سماعت کے تعین کا معاملے کی سماعت جاری ہے، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت عظمٰی میں پیش ہوئے اور عدالتی معاونین مقرر کرنے پر اعتراض کیا۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ جو عدالتی معاونین مقرر کیے گئے وہ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواست گزاروں کے وکلاء ہیں۔ دوران سماعت عدالت...
    واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔انہوں نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔محسن نقوی نے سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹراس، گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوںنے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارکباد دی اور امریکی عوام کے...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن سمیت مختلف سول سوسائٹی کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 26 آئینی ترمیم آزاد عدلیہ کے خلاف سازش تھی اور عدلیہ کو مکمل طور پر ایگز یکٹیوکے تابع بنایا گیا جس کے خلاف ملک گیر وکلاء نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کا آغاز کیا راتوں رات ممبران پارلیمنٹ کو اغواء کرکے 26 ویں آئینی ترمیم لایا اور ترمیم کو بلوچستان بار کونسل سمیت سپریم کورٹ بار کے سابق صدور ممبران پاکستان بار کونسل مختلف سیاسی...
    لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ملک کے 8، 10 اداروں کے سی سی ٹی وی کیمرے کیسے بند ہوگئے؟ 8 گھنٹے کی پوری فوٹیج کہاں ہے؟ اسے کس نے غائب کیا؟۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی واقعات اور 26نومبر واقعات کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے کو حکومت کی جانب سے منظور نہ کیے جانے پر سلمان اکرم راجا کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ملک کے آٹھ، دس اداروں کے سی سی ٹی وی کیمرے کیسے بند ہوگئے؟ 8...
    خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم حماد خان نے ریسائیکلنگ کے مسئلے کا حل پیش کرنے کے لیے ایک منفرد پروجیکٹ تیار کیا ہے جس میں سگریٹ فلٹرز اور پلاسٹک ویسٹ جیسے 2 بڑے ویسٹ میٹیریلز کو استعمال کر کے ایک پائیدار اور ورسٹائل میٹیریل ’ماربولس‘ تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ میٹیریل بہترین ہیٹ انسولیٹرز میں سے ایک سگریٹ فلٹرز اور پلاسٹک ویسٹ کو انفیوز کر کے بنایا گیا ہے۔ ’ماربولس‘ کو انٹیریئر ڈیزائن، فرنیچر، ٹائلز اور دیگر متعدد ایپلیکیشنز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پروجیکٹ نہ صرف ویسٹ میٹیریلز کو دوبارہ قابل استعمال بناتا ہے بلکہ ماحول کو صاف رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حاملہ خواتین کے لیے انقلابی...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سب کمیٹی کے اجلاس میں زنا کے مجرم کو 25 سال قید یا سزائے موت کی تجویز کی مخالفت کردی گئی۔ سینیٹر ثمینہ ازہری کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی پی سی میں ترمیم کے بل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترمیم کا بل سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے پیش کیا گیا، جس میں زنا بالجبر کے ملزمان کی سزا بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ بل میں زنا کے مجرم کو کم سے کم 25 سال قید کی سزا یا پھر سزائے موت تجویز کی گئی، جس پر وزارت قانون کے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد...
    لاہور (آن لائن)پنجاب کے دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم نواز اور مریم نواز کی تصاویر شامل کر دی گئیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان نے دسویں جماعت کے نصاب میں مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر شامل کرنے کی تصدیق کر دی۔نصاب میں مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ بااثرخواتین کی کامیابیوں میں مریم نواز باب 8، صفحہ 163 پر مطالعہ پاکستان کی کتاب میں شامل ہیں۔محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح، نصرت بھٹو، فہمیدہ مرزا کی طرح مریم نواز، کلثوم نواز کے نام اور تصاویر شائع کی گئی ہیں۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ دورہ امریکا میں محسن نقوی نے لنکن لبرٹی ہال میں عشائیے میں شرکت کی۔ سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اور گورنر مسی سپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیپٹل ون ایرینا میں ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کو خصوصی پروٹوکول کے ساتھ کیپٹل ون ایرینا ہال میں لایا گیا۔ محسن نقوی نے پہلی نشست میں بیٹھ...
    بانی جماعت اہلسنت خطیب مولانا شفیع اوکاڑوی کے 42ویں عرس کے اجتماع سے نذرشاہ‘ عظمت شاہ‘وسیم الحسن نقوی‘محمداشرف جیلانی‘مولانا غلام یاسین ‘صوفی محمد حسین‘رفیق شاہ ‘کوکب نورانی اوکاڑوی خطاب کررہے ہیں
    فائل فوٹو اسلام آباد کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن جی نائن سے منسلک انڈر گراؤنڈ مین ہول کیبلزمیں آگ لگ گئی۔ترجمان آئیسکو کے مطابق گرڈ اسٹیشن سے منسلک 17 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آیا ہے۔ آئیسکو ترجمان کا کہنا ہےکہ متاثرہ فیڈرز میں کراچی کمپنی، جی ٹین فور، ٹو، ایف ایٹ ون شامل ہیں۔جی نائن فور، جی ایٹ ٹو، جی ٹین مرکز، جی نائن تھری فیڈرز بھی متاثر ہیں۔آئیسکو ٹیمیں متاثرہ فیڈرز پر بجلی جلد بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔