1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 12 ویں برسی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 12 ویں برسی منائی جارہی ہے، شجاعت و بہادری کا تذکرہ پاک فضائیہ کے شاہین محمد محمود عالم ( ایم ایم عالم) کے بغیر نامکمل ہے۔
ایم ایم عالم جیسے بہادر سپوتوں کا تذکرہ آج پاکستانیوں کا لہو گرما دیتا ہے، 1965ء کی جنگ میں محمود عالم کا ایک منٹ میں بھارت کے 5 جنگی طیاروں کو مار گرانے کا تاریخی کارنامہ آج بھی زبان زدعام ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
پاک فضائیہ کے شاہین محمد محمود عالم کو دو بار ستارہ جرأت سے نوازا گیا، ان کا جنگی جہاز F86 ٹاؤن ہال میں نصب کیا گیا۔عظیم ہیرو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاہور میں گلبرگ کی ایم ایم عالم روڈ بھی انہیں کے نام سے منصوب گئی ہے، پوری دنیا کو حیرت میں ڈالنے والے ایم ایم عالم 18 مارچ 2013ء کو 78 برس کی عمر میں دنیا فانی سے رخصت ہوئے، تاہم ان کا تاریخ ساز کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا،بارش سے متعلق پیشگوئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایم ایم عالم
پڑھیں:
کینال معاملہ، بھٹو کی برسی پر بلاول بھٹو پارٹی پالیسی واضح کریں گے
کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے طاقتور حلقوں اور وفاق کو عوامی طاقت سے جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ پر کینال نامنظور کا نیا نعرہ اپنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو 27 دسمبر کے جلسے سے بھی زیادہ بڑی تعداد میں جمع ہونے کی ہدایت کی ہے۔ جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو کینال منصوبے کے خلاف پارٹی کی پالیسی واضح کریں گے۔