محسن نقوی کے ہونے کا فائدہ ہے یا نہیں اس قسم کی سچی باتیں میں نہیں کرسکتا، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہونے کا فائدہ ہے یا نہیں اس قسم کی سچی اور کھری باتیں میں نہیں کرسکتا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے یہ مناسب سمجھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی سرپرستی وزیراعظم شہباز شریف خود کریں اس لیے وہ اس میں شریک نہیں ہوئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر نواز شریف کا حکومت یا پارٹی سے علیحدہ کوئی کردار ہوسکتا ہے تو وہ بھی ادا کرنے کو تیار ہیں، وہ ہمیشہ ان معاملات میں پیش پیش رہے ہیں لیکن ان معاملات کی سربراہی وزیراعظم کو کرنا چاہیے، جہاں رہنمائی کی ضرورت ہو وہاں پارٹی بھی حاضر ہے اور پارٹی کے قائد بھی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کہا یہ جارہا ہے کہ محسن نقوی کی صحت کے مسائل ہیں، ایسا ہے تو اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے، لیکن ان کے نہ ہونے سے کہیں کمی نظر نہیں آئی، جن لوگوں کی ذمہ داریاں ہیں وہ پوری ہورہی ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ محسن قوی کے ہونے کا فائدہ ہے یا نہیں اس قسم کی سچی اور کھری باتیں میں نہیں کرسکتا۔ انہوں نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور مشیر داخلہ پرویز خٹک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ میں اب 3 بندے ہیں اس لیے کام کم ہے اور بندے زیادہ ہیں، محسن نقوی کی کمی محسوس ہونے والی بات نہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ محسن نقوی ہیں اس نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
محسن نقوی کی تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس نے بہادری کیساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ انہوںنے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کی تحسین کرتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والی پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوںے کہاکہ پنجاب پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔