Islam Times:
2025-03-21@04:37:31 GMT

ترکیہ میں جمہوریت کے بارے میں یورپی یونین کا اظہار تشویش

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

ترکیہ میں جمہوریت کے بارے میں یورپی یونین کا اظہار تشویش

اپنے ایک بیان میں یورپی کمیشن کی صدر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ترکیہ، یورپ سے جڑا رہے تاہم اس کیلئے جمہوری اصولوں اور طریقوں کی رعایت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی کمیشن کی صدر وون ڈر لین نے کہا کہ ترکیہ کو حمہوری اقدار کی حفاظت کرنی چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترکیہ EU کی رکنیت کے لئے امیدوار ہے اسلئے انقرہ کو چاہئے کہ وہ جمہوری اقدار بالخصوص عوام کے منتخب نمائندوں کے حقوق کا خیال رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کئی دہائیوں سے یورپی یونین میں شمولیت کا خواہاں ہے اور ابھی تک اس کی درخواست ہمارے پاس اظہار نظر کے لئے موجود ہے۔ وون ڈر لین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ترکیہ، یورپ سے جڑا رہے تاہم اس کے لئے جمہوری اصولوں اور طریقوں کی رعایت کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تُرک حکومت نے 100 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں استنبول کے مئیر "اکرم امام اوغلو" بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت نے گرفتار شدگان کی تعلیمی اسناد منسوخ کر دی ہیں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ اکرم امام اوغلو اپوزیشن کی درجہ اول کی قیادت اور موجودہ صدر "رجب طیب اردگان" کے اہم حریف شمار کئے جاتے ہیں۔ ترکیہ کی اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ "اوزگور اوزل" نے اس گرفتاری کو سیاسی بغاوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کو خراب کرنے والوں نے اس کارروائی کے ذریعے سیکورٹی فورسز اور عدالت کا غلط استعمال کیا۔ دوسری جانب اکرم امام اوغلو کی گرفتاری پر انقرہ و استنبول میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے۔ جنہیں منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی اداروں نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ تاہم تُرک وزیر انصاف "یلماز تونچ" نے کہا کہ ان 100 افراد کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کی تحقیقات کا رجب طیب اردگان سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں چاہے وہ استنبول کا مئیر ہی کیوں نہ ہو۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کہ ترکیہ کے لئے

پڑھیں:

پاکستان میں جمہوریت بتدریج آگے بڑھ رہی ہے، ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی نے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلباء ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی جس میں قومی علاقائی، عالمی امور پر طلبہ کو پاکستان کے نقطہ نظرسے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت سے زیادہ ٹائم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بتدریج آگے بڑھ رہی ہے، بطور کسٹوڈین آف ہاؤس ایوان کو ہمیشہ غیر جانبداری سے چلایا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلباء ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی جس میں قومی علاقائی، عالمی امور پر طلبہ کو پاکستان کے نقطہ نظرسے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت سے زیادہ ٹائم دیا، پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر ایک قدم آگے بڑھ کر فیصلہ کیا، 2017ء میں ملک کے وزیراعظم کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر آج بھی اپوزیشن کی بڑی جماعت حکومت کو جعلی و غیر قانونی قرار دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اسی پارلیمان میں قائد حزب اختلاف، چیئرمین پی اے سی اور قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے عہدوں پر بھی براجمان ہے، سوشل میڈیا پر پاکستان کے اصل چہرے کو نہیں دیکھا جاتا، پاکستان کے حقیقی تشخص کا پتہ پاکستان میں آ کر چلتا ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے، پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز دہشت گردی سے نبردآزما ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے، دہشتگردی کی جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دہشتگرد امریکا کا افغانستان سے چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے طویل عرصے تک 4.6 ملین افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یورپی یونین کا یوکرین کے لیے ’فولادی حکمت عملی‘ پر زور
  • پاکستان میں جمہوریت بتدریج آگے بڑھ رہی ہے، ایاز صادق
  • پی ایس ایل میں سابق فرنچائز آفیشل کی تقرری پر سوالات، فرنچائزز کا اظہارِ تشویش
  • عمران کی پیرول پر رہائی بارے درخواست آئی تو حکومت غور کریگی، رانا ثناء اللہ
  • کیا برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کا خاتمہ قریب ہے؟
  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا ٹول پلازوں کی صورتحال پر اظہار تشویش
  • چین کا غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری اور سینکڑوں اموات پر گہری تشویش کا اظہار 
  • روح اللہ مہدی کا مقبوضہ کشمیر میں اراضی پر جبری قبضے پر اظہار تشویش
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد