واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےملک بدری 14 دن کے لئے روکنے کے عدالتی حکم کے باوجود وینزویلا کےجرائم پیشہ گروہ کے 200 سےزیادہ ارکان کو ملک بدر کر دیا ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ نے ایک غیر معمولی بیان میں کہا ہے کہ ایک جج کے پاس امریکی انتظامیہ کے فیصلے کو معطل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔رائٹرز کے مطابق ملک بدری کی کارروائی جج جیمز بواسبرگ کے فیصلے کے بعد ہوئی، جس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اغوا، بھتہ خوری اور کنٹریکٹ کلنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے وینزویلا کے گینگ ٹرین ڈی آراگوا کے 200 سے زیادہ مبینہ ارکان کو تیزی سے ملک بدر کرنے کے لئے ایلین اینیمیز ایکٹ کے جنگی اختیارات کے استعمال پر عملدرآمد معطل کر دیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں کہا کہ کوئی جج غیر ملکی دہشت گردوں سے بھرے طیارے کی نقل و حرکت کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے پاس اپنے فیصلے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے اور یہ کہ خارجہ امور سے متعلق صدارتی اقدامات عام طور پر وفاقی عدالتوں کے دائرہ کا ر میں نہیں آتے۔

ہفتے کی شام کی سماعت میں جج جیمز بواسبرگ نے صدر کی طرف سے اختیارات کے استعمال کو 14 دنوں کے معطل کر دیا تھا اور یہ دلیل دی تھی کہ یہ قانون ایک غیر ملکی ریاست کی طرف سے دشمنی پر منی کارروائیوں سے متعلق ہے ۔اور اس کے تحت جس بھی پرواز کے ذریعے غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے اسی کے ذریعے ان کو واپس لایا جانا چاہیے۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور سلواڈور حکومت نے اس معاملہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملک بدر کر دیا

پڑھیں:

سندھ حکومت کا نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان

صوبائی شرجیل میمن نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ ستمبر 2025ء میں مکمل ہونا تھا، لیکن اب مئی 2025ء تک مکمل کر دیا جائے گا، یعنی یہ منصوبہ مقررہ مدت سے پانچ ماہ قبل مکمل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے یلو لائن بی آر ٹی کے جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیشرفت کا معائنہ کیا۔ کنسلٹنٹس نے سینئر وزیر کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں پیشرفت، حائل رکاوٹوں اور تکمیل کے متوقع وقت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اسے مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے، یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ ستمبر 2025ء میں مکمل ہونا تھا، لیکن اب مئی 2025ء تک مکمل کر دیا جائے گا، یعنی یہ منصوبہ مقررہ مدت سے پانچ ماہ قبل مکمل ہوگا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ تعمیراتی کام میں یوٹیلیٹی کا بڑا مسئلہ ہوتا ہے، مگر حکومتِ سندھ اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے پُرعزم ہے۔ ریڈ لائن بی آر ٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن، واٹر بورڈ اور کے فور کی وجہ سے اس منصوبے میں کچھ مسائل درپیش ہیں، جنہیں جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے متحرک ہیں۔ گرین لائن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کے کرائے نہیں بڑھائے جائیں گے، بلکہ سہولتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا، تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

بسوں کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ کراچی کیلئے 180 بسوں کی فراہمی کے اپنے وعدے کو پورا کریں، کیونکہ یہ کراچی کے شہریوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنی کمٹمنٹ پوری کرنی چاہیے اور کراچی کے عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنی چاہئیں۔ خواتین کیلئے خصوصی اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پنک اسکوٹر خواتین کو مفت فراہم کی جا رہی ہیں، جو خصوصی طور پر نوکری پیشہ خواتین کیلئے ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنک ٹیکسی سروس بھی جلد متعارف کرائی جا رہی ہے، تاکہ خواتین کیلئے محفوظ اور آرام دہ سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت کے حکم کے باوجود عدالتی کمیشن کی ملاقات عمران خان سے نہ کرانے کا انکشاف
  • ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود عدالتی کمیشن کی ملاقات عمران خان سے نہ کرانے کا انکشاف
  • ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان سے عدالتی کمیشن کی ملاقات نہ کروائے جانے کا انکشاف
  • ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان سے عدالتی کمیشن کی ملاقات نہ کروائے جانے کا انکشاف 
  • ایک گروہ پاکستانیوں کے امریکی سفر پر پابندی لگنے پر خوشیاں منا رہا ہے، سپیکرقومی اسمبلی
  • وائس آف امریکا سمیت 6 امریکی ایجنسیوں کے آپریشنز معطل
  • ٹرمپ کے حکم پر 6 امریکی ایجنسیوں کے آپریشنز معطل، وائس آف امریکا بھی بند
  • سندھ حکومت کا نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان
  • حکومت سندھ کا نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان