وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 8 اور 9 اپریل کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، فورم میں دنیا بھر سے وزراء، سرمایہ کار اور ماہرینِ معیشت شرکت کریں گے۔ 

سرکاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم نے اسلام آباد میں غیر ملکی سفیروں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 پر بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے معدنی ذخائر، تانبے اور سونے کی کانیں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کےلیے مواقع فراہم  کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا فورم میں حالیہ پالیسی اصلاحات اور معدنی وسائل کے شعبے میں ترقی کو اجاگر کیا جائے گا۔ 

علی پرویز ملک نے کہا کہ فورم میں ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیر پٹرولیم

پڑھیں:

وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری و ٹاسک فورس کے سربراہ کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری عزت ماب خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس برائے اقتصادی مصروفیات کے سربراہ جناب محمد التویجری نے ملاقات کی۔

شہباز شریف کے سعودی عرب کے سرکاری دورے میں ہونے والی ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا۔ شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سعودی کاروباری ادارو ںکو زراعت، ٹیکنالوجی، انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔  

سعودی وزیر خالد الفالح اور ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں سعودی عرب کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز کرنے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے منظم مصروفیات اور مشترکہ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے ذریعے پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں طویل مدتی اور باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے عزم پر زور دیا گیا۔

ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعظم کی معاونت کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراعلی پنجاب مریم نوا، وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور نیشنل کوآرڈینیٹر  لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد بھی موجود تھے۔

سعودی وفد میں سعودی وزارت سرمایہ کاری اور سعودی عرب اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعلقات کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے نمائندے شامل تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، امریکی سفیر
  • پی ٹی آئی کیلئے ملکی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں: شیخ وقاص اکرم
  • اسٹاک ایکسچینج میںمندی، سرمایہ کاروں کے 31ارب سے زائد ڈوب گئے
  • سٹاک مارکیٹ ریکارڈ بلند ترین سطح پر، حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کا اظہار: وزیراعظم
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر کتنے ہو گئے ؟ جانیے
  • پٹرولیم لیوی پہلے ہی ناجائز تھی، مزید اضافے کو مسترد کرتے ہیں
  • وزیراعظم  کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کا عزم
  • وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری و ٹاسک فورس کے سربراہ کی ملاقات
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی