اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ 10 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر فخر ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز محسن نقوی

پڑھیں:

افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جو آگ پاکستان میں لگی ہے اردگرد رہنے والے یہ مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی۔ اسلام ٹائمز ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے، دنیا کو افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آس پاس رہنے والے یہ نہ سوچیں کہ پاکستان میں جو آگ لگی ہے وہ ان تک نہیں پہنچے گی۔   انہوں نے کہا کہ افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے، اس معاملے کو سفارتی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھانا ہوگا اور افغان حکومت کے کردار سے دنیا کو آگاہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا خود کو اس خطے سے الگ نہیں کر سکتی، دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کی بھی نشاندہی ہونی چاہیے۔   پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، یہ ایک اہم قومی مسئلہ ہے جس میں کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر مشروط حمایت اور غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • تونسہ، رواں ماہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پانچواں حملہ ناکام
  • محسن نقوی کی تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
  • ڈی جی خان؛ لکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام
  • ڈی آئی خان، فورسز کے آپریشن میں 10 خوارج ہلاک، کیپٹن شہید
  • ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 خوارج جہنم واصل، کیپٹن شہید
  • ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 خوارج ہلاک ، کیپٹن حسنین شہید ہوگئے
  • سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 10 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین
  • افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری