اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام میں مولانا کی جانب سے بجلی کا بل کم آنے کا وظیفہ بتائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تمام ٹیلی وژن چینلز کی جانب سے خصوصی نشریات کے پروگرامات نشر کیے جا رہے ہیں اور ایسے پروگرامات میں ہونے والی باتوں اور بحث کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین اظہار برہمی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔دو دن قبل ٹی وی پر نشر ہونے والے جویریہ سعود کے رمضان شو میں کراچی کے ایک شہری کی جانب سے بجلی کم کرنے کا وظیفہ مانگا گیا۔شہری کے مطابق ان کا بجلی کا بل بہت زیادہ آتا ہے، بل کم آنے کا انہیں وظیفہ بتایا جائے۔

اس پر پروگرام میں موجود مولانا آزاد جمیل نے شہری کو بجلی کا بل کم آنے کا وظیفہ بتایا اور ساتھ ہی کہا کہ بجلی کے زائد بلز آنے کا مسئلہ ہر کسی کا ہے۔پروگرام میں موجود مولوی صاحب کا کہنا تھا کہ بٹن چلاؤ تو بجلی نہیں ہوتی، نلکی چلاؤ تو پانی نہیں آتا، چولہا جلاؤ تو گیس نہیں آتی اور یہ ہر گھر کے مسئلے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے بجلی کا بل کم آنے کا وظیفہ بھی بتایا اور تاکید کی جن لوگوں کے ہاں بجلی کا بل زیادہ آتا ہے وہ اپنی شہادت کی انگلی سے میٹر پر ’زم زم‘ لکھیں تو بجلی کا بل کم آئے گا۔

مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ جن کا بجلی کا بل زیادہ آتا ہے، وہ مہینے میں دو بار بجلی کے میٹر پر شہادت کی انگلی سے جاکر ’زم زم‘ لکھیں، ان کا بل کم آئے گا۔ایک اور شخص کے سوال پر انہوں نے بجلی کے کرنٹ لگنے سے محفوظ رہنے کا وظیفہ بھی بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ جن افراد کو بجلی کا کام نہیں آتا، وہ ایسا کام کرنے سے گریز کریں، تاہم اگر کوئی بجلی کا کام کرتا ہے تو وہ وظیفہ پڑھ لے تو انہیں بجلی کا کرنٹ نہیں لگے گا۔اسی پروگرام میں ان ہی مولانا صاحب نے پہلے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ بھی بتایا تھا جب کہ انہوں نے پانچویں شادی کا وظیفہ مانگنے والے شہری کو بھی تجاویز دی تھیں اور ان کی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بجلی کا بل کم ا بل کم ا نے کا پروگرام میں نے کا وظیفہ انہوں نے

پڑھیں:

کراچی: مفت شربت کی بوتل لینے والے پولیس افسر کی ویڈیو وائرل، معطلی کا حکم جاری

کراچی:

پولیس کی جانب سے مفت میں اشیا لینے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، رمضان المبارک میں پولیس افسر کی جانب سے مفت میں شربت کی بوتل لینے کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس سے قبل شارع نور جہاں تھانے کے اہلکار کی پھل فروش سے مفت میں خربوزہ لینے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم مفت میں شربت کی بوتل لینے والے مددگار 15 کے پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایس ایس پی مددگار 15 عمران شوکت نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیا ہے  جس میں پولیس کا سب انسپکٹر کو تھانہ سائٹ بی کی حدود میں قائم ایک مارٹ سے شربت کی بوتل بلا معاوضہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایس ایس پی مددگار 15 نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر جاوید کو فوری طور پر معطل کر کے محکمہ انکوائری کو ہدایت جاری کر دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پولیس کی وردی میں ملبوس سب انسپکٹر جو کہ چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا مارٹ کے کاؤنٹر پر آکر شربت کی بوتل مانگتا ہے ، دکاندار کی جانب سے پیسے طلب کرنے پر اپنا ماسک اتار کر اسے دیکھتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور بعدازاں شاپر میں دی گئی شربت کی بوتل لیکر مارٹ سے جاتا ہوا دکھائی دیا۔

چند روز قبل ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانے شارع نور جہاں کی پولیس موبائل میں سوار 4 اہلکاروں میں سے ایک اہلکار ظفر کی جانب سے قلندریہ چوک کے قریب پھل فروش سے مفت میں ٹھیلے سے خربوزہ اٹھانے پر پھل فروش سے تلخ کلامی کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں پولیس اہلکار پھل فروش کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اور مغلظات دیتے ہوئے سنائی دیا۔

 تاہم ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے پولیس موبائل میں سوار چاروں اہلکاروں کو معطل کر دیا اور بعدازاں تحقیقات کے بعد پولیس اہلکار ظفر کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • معین خان اپنے بیٹے اعظم خان کو پہچان نہیں سکے، ویڈیو دیکھیں
  • بجلی کا بل کم کرنے کا وظیفہ پوچھے جانے کی ویڈیو وائرل
  • وقف ترمیمی بل مسلمانوں کو قابل قبول نہیں ہے، مولانا ارشد مدنی
  • دھناشری سے طلاق! کیا چہل، مہوش کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ نئی ویڈیو وائرل
  • کراچی: مفت شربت کی بوتل لینے والے پولیس افسر کی ویڈیو وائرل، معطلی کا حکم جاری
  • چار شادیوں کے معاملے پر حمزہ علی عباسی کی ویڈیو وائرل
  • بلاول بھٹو زرداری کی پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل
  • گلاب جامن پراٹھے کی ویڈیو وائرل: ’ گلاب جامن کی توہین کرنا جرم ہے ‘
  •  ثنا جاوید کی سرفراز احمد سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل