Jang News:
2025-03-21@19:50:56 GMT

پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات

---فائل فوٹو 

پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں، ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ہو گی۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں اس سال عید الفطر  ایک ہی روز 31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔

یومِ پاکستان اور عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمی

عید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی گئی۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق 30 مارچ کو دنیا کے اکثر حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا، 30 مارچ کو چاند ان علاقوں میں دیکھا جا سکے گا جہاں موسم صاف ہو گا۔

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ جبکہ کراچی میں 26 گھنٹے 50 منٹ ہو گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مارچ کو

پڑھیں:

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق تعطیلات 31 مارچ سے 2اکتوبر تک ہوں گی۔
وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا،

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات 31 مارچ سے 2اکتوبر تک ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، کیونکہ شوال کا چاند 29 مارچ کو تین بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔


محکمہ موسمیات کے فوکل پرسن انجم نذیر کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہوگا، جب چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی اور وہ بآسانی دیکھا جا سکے گا۔ غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہوگا، جس کے باعث چاند ایک گھنٹے تک نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ طلب
  • پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہونے کے قوی امکانات
  • عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب
  • سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز عید الفطر ہونے کے امکانات
  • پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک میں عید ایک ہی دن ہونے کا امکان
  • پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی
  • وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
  • وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
  • ملک میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹی فکیشن جاری