مولانا نصیر الحسن رجائی نے درس تفسیر قرآن و ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی زندگی پر مفصل گفتگو کی۔ پروگرام میں نماز مغربین علامہ اظہر ندیم کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن، ضلع ڈی آئی خان کے زیر اہتمام سالانہ دعوتِ افطار بسلسلہ ولادت با سعادت حضرت امام حسن ع و برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مولانا نصیر الحسن رجائی نے درس تفسیر قرآن و ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی زندگی پر مفصل گفتگو کی۔ پروگرام میں نماز مغربین علامہ اظہر ندیم کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اختتام پر افطار کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں ممبران آئی ایس او اور سینئر احباب نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو بچوں کو شہید کررہے ہیں، ڈاکٹر مصدق

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔   انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ جہاں ضرورت ہے وہاں آپریشن ضرور کریں تاہم دہشت گردی کو مکمل ختم کرنے کےلیے اس کی وجوہات کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سرپرستِ اعلی مبارک سعدون المطوع کی رہائش گاہ پر تقریبِ افطار کا انعقاد
  • پشاور، ’’فلسطین مرکزِ وحدت‘‘ گرینڈ دعوت افطار
  • پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام ’’فلسطین مرکزِ وحدت‘‘ گرینڈ دعوت افطار
  • ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا دورہ سورج میانی 
  • ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملتان میں علامہ سید علی رضا نقوی کے انتقال پر اُن کے بھائی سے اظہار افسوس 
  • کراچی، ابن زہراءؑ انسٹیٹیوٹ کے تحت 25واں سالانہ کتب میلہ
  • کراچی، ابن زہراءؑ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 25ویں سالانہ کتب میلے کا انعقاد
  • امت مسلمہ کی غیرت جب سو رہی تھی، تب یمن نے وہ کیا جو کوئی نہ کر سکا،علامہ جواد نقوی
  • جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو بچوں کو شہید کررہے ہیں، ڈاکٹر مصدق