اسلام آباد:

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ترکمانستان کے ساتھ تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی تعاون کے فروغ سے ہی خطے میں ترقی ممکن ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف نے ملاقات کی جہاں پاکستان ترکمانستان توانائی شراکت داری  کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ترکمانستان کے سفیر نے وزیر علی پرویز ملک کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کے لیے علی پرویز ملک کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی تعاون کے فروغ سے ہی خطے کی ترقی ممکن ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی پرویز ملک وفاقی وزیر

پڑھیں:

بیرسٹر سیف نے حنیف عباسی کے بیان کو ”خدا حافظ چین“ کا سرکاری اعلان قرار دے دیا

مشیر اطلاعات خیبر پخونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون پر بیان کو ”خدا حافظ چین“ کا سرکاری اعلان قرار دے دیا، کہا شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا کہ حنیف عباسی نے ایم ایل ون خود بنانے کا بیان دے کر چین کو کیا پیغام دیا ہے؟ شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا بیان چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے باوجود دیا ہے، لگتا ہے کہ وزیر موصوف نے ایفی ڈرین کے زیر اثر بیان دیا ہے، اسحاق ڈار کے منفی بیان کے بعد حنیف عباسی کا بیان پاک چین تعلقات پر ایک اور خود کش حملہ ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت افغانستان کے بعد اب چین کے ساتھ تعلقات بھی خراب کر رہی ہے، شہباز شریف کے وزیر ریلوے کا مائنس چین ایم ایل ون بنانے کا اعلان پالیسی شفٹ کا اعلان ہے، فارن آفس اس بیان کی وضاحت نہیں کرتا تو اسے سرکاری پالیسی سمجھا جائے گا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی وی ملازمین کو پندھوریں روزے اور 16 تاریخ تک تنخواہیں نہ دے سکنے والی حکومت ایم ایل ون ایفی ڈرین کی آمدن سے بنائے گی؟

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ہیپاٹائٹس سی کا جلد خاتمہ، 2018ء میں نئی حکومت نے پروگرام بند کیا:شہباز شریف 
  • صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے: عطا تارڑ
  • علی پرویز ملک سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات
  • آئندہ وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا عندیہ
  • وفاقی حکومت فنڈز روک کر خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے، بیرسٹر سیف
  • وفاقی حکومت سے 100 ارب روپے کے حصول میں تعاون کریں، میئر کراچی کا گورنر سندھ کو خط
  • ملک میں بے روز گار افراد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
  • چین بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کے دائرے کو وسعت دیگا، چینی عہدیدار
  • بیرسٹر سیف نے حنیف عباسی کے بیان کو ”خدا حافظ چین“ کا سرکاری اعلان قرار دے دیا