آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان کا ویرات کوہلی کے ساتھ ڈانس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے ساتھ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں ڈانس کر کے ایونٹ کا دھماکے دار آغاز کر دیا۔
کولکتہ کے ایڈنز گارڈنز میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں شوبز انڈسٹری کی بڑی شخصیات نے پرفارمنس دی۔
ان میں گلوکارہ شریا گھوشال اور کرن اوجلا جبکہ ادارہ ڈِشا پٹنی شامل تھی۔
بعد ازاں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے رائل چینلنجرز بینگالورو کے ویرات کوہلی اور کولکتہ نائٹ رائڈر کے رنکو سنگھ کو اسٹیج پر بلایا اور ان کے ساتھ دو مختلف گانوں پر ڈانس کیا۔
مداح اس وقت بے قابو ہوگئے جب شاہ رخ خان نے ویرات کوہلی کے ساتھ ’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس کیا۔
واضح رہے آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بینگالورو مدِ مقابل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی ا ئی پی ایل شاہ رخ خان کے ساتھ
پڑھیں:
جنگلات کا عالمی دن،پی ایچ اے کی جانب سے راولپنڈی شہر میں شجرکاری تقریبات
جنگلات کا عالمی دن،پی ایچ اے کی جانب سے راولپنڈی شہر میں شجرکاری تقریبات WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز) دنیا بھر میں 21مارچ کو جنگلات کا عالمی دن منایا گیا،اس حوالے سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر شہر بھر میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف شجرکاری تقریبات کا انعقاد کیا۔علامہ اقبال پارک میں پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے شجرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب میں ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ،ایم پی اے ایڈووکیٹ محمد حنیف،محترمہ طاہرہ اورنگزیب،ایم پی اے ضیا اللہ شاہ،حاجی پرویز خان،لیگی رہنما بلال کیانی سمیت دیگر نے شرکت کی،تمام معزز مہمان پودا لگا کر شجرکاری مہم کا حصہ بنے اور عوام کے درمیان شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا،پی ایچ اے کے فری پودوں کی ڈسٹریبیوشن کے سٹال پر جا کر عوام میں پودے بھی تقسیم کئے،ڈھوک منشی پوٹھوار پارک میں بھی پی ایچ اے کی جانب سے شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات دانیال چوہدری نے خصوصی شرکت کی اور پودا لگا کر مہم کا حصہ بنے،اس کے علاوہ مقامی سکول کی بچیوں نے بھی پودے لگائے،اس سے قبل شجرکاری تقریب آر ڈی اے بلڈنگ میں منعقد کی گئی جس میں ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی،ایم ڈی واسا ایم سلیم اشرف اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے شیخ طارق محمود نے پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا،اس کے علاوہ راولپنڈی پریس کلب میں بھی پی ایچ اے کی جانب سے شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے حسنین صاحب،نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی اور ایگزیکٹو گورننگ باڈی ممبران اظہار الحق نیازی اور شکیل اعوان اور دیگر نے شرکت کی،تمام معزز ممبران نے پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا
صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی کا کہنا تھا کہ صحافی برادری شجرکاری مہم میں پی ایچ اے کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی،جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر پی ایچ اے نے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی شہر میں مختلف مقامات پر پلانٹ ڈسٹریبیوشن پوائنٹس لگائے، جن میں عام عوام میں ہزاروں کی تعداد میں مفت پودے تقسیم کئے گئے، علامہ اقبال پارک میں 2600 سے زائد پودے لگائے گئے،تمام تقریبات میں معززین نے شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پودے لگانے کے عزم کا اظہار کیا،پی ایچ اے سرسبز راولپنڈی کے مشن کو آگے بڑھانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔