ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس اور تیل کے ذخائر میں یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان اور اٹک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس اور تیل کے ذخائر میں یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ دوسری جانب سوغری نارتھ-1 کنویں اٹک سے بھی گیس اور کنڈینسیٹ آئل کے ذخائر  دریافت کیے گئے ہں۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق سوغری نارتھ-1 کنویں کی کھدائی 21 مئی 2024ء کو شروع ہوئی تھی جبکہ کنویں کی 4942 میٹرکھدائی پرنئی دریافت ملی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہے کہ سوغری نارتھ-1 کنویں سے ابتداء میں یومیہ 1 کروڑ 39 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ 430 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں او جی ڈی سی ایل کاورکنگ انٹرسٹ 100 فیصد ہے، نئی دریافت گیس، خام تیل او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈروکاربن ذخائر بڑھائے گا اور توانائی کا بحران کم ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: او جی ڈی سی ایل کے مطابق گیس اور خام تیل تیل او

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ،متعدد سڑکیں بند

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر جنوبی وزیرستان میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک جبکہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گی۔ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلی رہے گی۔ احمد وام سے کوٹکئی تک کی روڈ بھی بند رہے گی۔

ڈی سی کے مطابق بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ،جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے کچھ علاقوں میں آج کرفیو نافذ ہے، وانا سے انگور اڈہ اور وانا سے ٹانک جانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔
کراچی بلدیہ ٹاؤن میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • اپر جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کل کرفیو نافذ
  • شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ
  • خیبر پی کے‘وزیرستان بلاک ہائیڈرو کاربن‘ اٹک میںگیس کے ذخائر دریافت 
  • خوشخبری!!! ملک کے اہم علاقوں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت، وزیرستان میں دوسرےبڑے گیس و تیل کے ذخائر دریافت
  • شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت
  • جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ،متعدد سڑکیں بند
  • شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی میں 51 افراد ہلاک، 100 کے قریب زخمی
  • شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 51 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی