کراچی(آئی  این پی)پاک فضائیہ نے جنگ 65کے ہیروایم ایم عالم کی 12ویں برسی پران کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نغمہ جاری کر دیا۔

 پاکستان ایئرفورس کی جانب سے ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئرکموڈور (ریٹائرڈ)محمد محمود عالم کی 12ویں برسی کے موقع پرپاک فضائیہ نیانہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ائیرکموڈورایم ایم عالم نے1965 کی جنگ میں 1 منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کومار گرایا تھا،ان کا یہ ریکارڈ آج تک ناقابل شکست ہے۔ایئرکموڈورایم ایم عالم نیجنگ کیدوران 11 دنوں میں 9 دشمن طیاروں کوتباہ اور2 طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔پاکستان کیاس بہادربیٹے کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر 2 بار ستارہ جرات سے نوازا گیا۔قوم کے یہ ہیرو 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

مجھے میری منزل مل گئی، خاتون نے 80 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر سے شادی کرلی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایم ایم عالم

پڑھیں:

صدر مملکت ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کا 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

سٹی 42: صدر مملکت  آصف علی زردار ی، وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے  3 خوارج جہنم واصل کرنے پرسیکورٹی  فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا 
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع خیبر میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین  کرتے ہوئے  انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا 

سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا 

صدر مملکت  نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی  کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے،  صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جینس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی وزیرِ اعظم کی آپریشن میں 3 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،دھشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے.

لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا،بارش سے متعلق پیشگوئی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  ضلع خیبر کے علاقے میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر  سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔خوارجی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

نوشہروفیروز، تیل منتقلی کے دوران ٹینکر میں آگ لگ گئی، گھروں اور دکانوں کو نقصان

متعلقہ مضامین

  • وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کیخلاف فیصلہ جاری کردیا
  • ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ پر تنقید کرنے پر اپنے رکن قومی اسمبلی کو شوکاز جاری کردیا
  • ایم کیوایم پاکستان نے گورنر سندھ پر تنقید کرنے پر اپنے رکن قومی اسمبلی کو شوکاز جاری کردیا
  • پاک فضائیہ کا ایئرکموڈور ایم ایم عالم کی 12ویں برسی پر خراج عقیدت
  • ایک منٹ میں بھارت کے 5 طیارے گرانے والے ایم ایم عالم کی 12ویں برسی
  • 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 12 ویں برسی
  • قومی ہیرو ایم ایم عالم کی 12 ویں برسی آج منائی جائے گی
  • آصف علی زرداری کا خیبر میں 3 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کا 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین