Islam Times:
2025-03-19@04:55:05 GMT

علی پرویز ملک سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

علی پرویز ملک سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے وفاقی وزیر پٹرولیم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں، علاقائی تعاون کے فروغ سے ہی خطے کی ترقی ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ترکمانستان توانائی شراکت داری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترکمانی سفیر نے وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ترکمانی سفیر نے توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے علی پرویز ملک کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں، علاقائی تعاون کے فروغ سے ہی خطے کی ترقی ممکن ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی پرویز ملک سفیر نے

پڑھیں:

جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو بچوں کو شہید کررہے ہیں، ڈاکٹر مصدق

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔   انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ جہاں ضرورت ہے وہاں آپریشن ضرور کریں تاہم دہشت گردی کو مکمل ختم کرنے کےلیے اس کی وجوہات کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہیپاٹائٹس سی کا جلد خاتمہ، 2018ء میں نئی حکومت نے پروگرام بند کیا:شہباز شریف 
  • جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو بچوں کو شہید کررہے ہیں، ڈاکٹر مصدق
  • علاقائی تعاون کے فروغ سے ہی خطے کی ترقی ممکن ہے، وفاقی وزیر علی پرویز ملک
  • پاکستان میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ،وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال کی ڈنمارک کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
  • آئندہ وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا عندیہ
  • ملک میں بے روز گار افراد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
  • بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ایک یا دومہینوں کے لیے نہیں ہوگی، وزیر پٹرولیم
  • بیرسٹر سیف نے حنیف عباسی کے بیان کو ”خدا حافظ چین“ کا سرکاری اعلان قرار دے دیا
  • وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ