وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادائیگی، عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کی۔
نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ بذریعہ ٹرین مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے، جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
وزیراعظم کے اس دورے میں اہم حکومتی شخصیات بھی شامل ہیں، اور ان کے سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم 3 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر آج (بدھ کو) سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے، اہم وفاقی وزرا اور سینئر سرکاری افسران بھی دورے کا حصہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پر غور ہوگا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران مشرق وسطی سمیت فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔