2025-03-15@02:42:35 GMT
تلاش کی گنتی: 2112
«کسی بھی تحریر مواد»:
(نئی خبر)
نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستانی یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے مواد پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’عجیب مخلوق‘ قرار دے دیا۔ بشریٰ انصاری کا نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں ڈیلی ولاگرز کو دیکھ کر حیران ہوتی ہوں مگر زیادہ حیرت انہیں دیکھنے والوں پر ہوتی ہے۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ ڈیلی ولاگرز کروڑوں روپے کماتے ہیں لیکن ان کے مواد کا معیار انتہائی بکواس ہے اور انہیں بولنے کی بھی تمیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو سمجھداری کے ساتھ کرنا چاہیے لیکن موجودہ ڈیجیٹل مواد دیکھ کر لگتا ہے جیسے ہم کسی اور دنیا کے باسی ہیں اور اس نئی نسل سے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید اور عمران خان نے طالبان کو پاکستان میں بسانے کا فیصلہ کیا، یہ تینوں کا مشترکہ فیصلہ تھا، اسمبلی کی کارروائی میں اسے اچھا اقدام قرار دیا گیا تھا، فیض حمید تو گرفتار ہیں .لیکن قمر باجوہ تو باہر ہیں ان سے پوچھا جائے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے 80 اور 90 کی دہائی میں کوئی جنگ دہشت گردی کے خلاف نہیں لڑی. یہ اس وقت کے حکمرانوں کے مفادات کی جنگیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے عراق، افغانستان، شام اور لیبیا میں دہشت گردی کے خلاف نہیں اپنا اثر و...
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر کوئی فریق آپ پر حملہ آور ہو رہا ہو تو پھر آپ کو مفاہمت کی نہیں، مزاحمت کی سیاست کرنی چاہیے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران مفاہمت کی سیاست سے متعلق ایک سوال کے جواب میں میں خواجہ آصف نے کہا کہ کس سے مفاہمت کریں؟ کیا بھلا پی ٹی آئی سے مفاہمت ہوسکتی ہے؟ وہ 3، 4 حملے اسلام آباد پر کر چکے ہیں، اب عید کے بعد ایک نئے حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس کے بعد کیا مفاہمت کی سیاست ہونی چاہیے یا مزاحمت کی سیاست ہونی چاہیے؟ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست تب ہوتی ہے جب دوسرا...
شیری رحمٰن— فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دعا کے ساتھ دوا بھی ضروری ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ہاؤس سے گزارش ہے کہ تشویش ناک صورتِ حال پر سیر حاصل گفتگو ہونی چاہیے۔سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی مسلسل بڑھ رہی ہے، بنوں واقعے میں بہت سی قیمتی جانیں چلی گئیں۔ امریکی اسلحے کے ذخائر اب ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، سینٹر عرفان صدیقیمسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکا اسلحے کے ذخائر افغانستان چھوڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت...
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید اور بانئ پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کو پاکستان میں واپس بسایا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو واپس بسانے میں جنرل باجوہ کا بھی کردار تھا، فیض حمید تو گرفتار ہیں، جنرل باجوہ سے تو پوچھا جائے کہ اس نے ان دہشت گردوں کو کیوں بسایا؟خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس کو مل کر حل کرنا ہو گا، دہشت گردی روکنے میں ناکامی جانچنے کے لیے پہلے کے پی حکومت کی انکوائری ہونی چاہیے۔ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال...
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل اور سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ کبھی بھی مدد کے لیے ٹرمپ کی طرف نہیں دیکھا، نظام آج کل ٹرمپ کو عزت دو مہم چلا رہا ہے، دہشتگرد کو امریکا بھیجا گیا، کسی ملزم کوامریکا کے حوالے کرنا ہی تھا تو عافیہ صدیقی والا معاملہ بھی حل کرلیتے۔ سابق وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو سینٹ اجلاس میں شرکت نہ کرانے پر درخواست دائر کی گی، عدالت نے آج کی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیے، چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز کو پیش کرنے پروڈیکشن ارڈرز جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیکن گزشتہ کئی اجلاسوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت دیگر ممالک کی جانب سے عائد کردہ اعلیٰ محصولات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نہ صرف انہیں انتہائی غیر منصفانہ قرار دیا بلکہ ان ممالک پر 2 اپریل سے باہمی محصولات کا اعلان بھی کیا ہے، جو امریکی اشیا پر محصولات عائد کرتے ہیں۔ گزشتہ روز کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی مصنوعات امریکا میں نہیں بناتے ہیں، تاہم، ٹرمپ انتظامیہ کے تحت، آپ کو ٹیرف ادا کرنا پڑے گا اور بعض صورتوں میں، اس سے کہیں زیادہ۔ یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کے اچانک دورۂ امریکا کا اعلان، کیا بھارتی شہری بھی ’ٹرمپ پالیسی‘ کا شکار ہوگئے؟ ’دوسرے ممالک...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں عدم پیشی کے باعث وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ علی امین گنڈا پور یا ان کے وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھی۔ آڈیو لیک کیس کی آئندہ...
فاران یا مین: لاہور میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے پروٹوکول کے دوران رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد کی واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مارتے اور ٹانگیں بھی ماریں ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکشے میں خواتین سواریوں کا بھی خیال نہ کیا۔ٹریفک وارڈن رکشہ ڈرائیور پر تشدد اور گالیاں دیتا رہا،رکشہ ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل گلبرگ میں پیش آیا۔شہریوں کی جانب سے ٹریفک وارڈن کو رکشہ ڈرائیور پر تشدد سے منع کیا گیا۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
ایک زمانہ وہ تھا جب یورپ اپنی کوئی پہچان رکھتا تھا، تب وہاں ایسے ادوار آئے جب مختلف سلطنتوں نے اس براعظم پر راج کیا اور اپنی طاقت کا لطف لیا۔ ان میں سے کچھ سلطنتیں ایسی بھی رہیں جو یورپ سے باہر تک پھیلاؤ حاصل کرگئیں۔ اس پورے عرصے میں یورپ کی اپنی پہچان اور خود مختاری تو تھی، مگر اس کی ایک شناخت اور بھی تھی، یہ باہم دست و گریباں براعظم بھی تھا۔ دوسری جنگ عظیم اس کی آخری بڑی مثال تھی، اس جنگ نے پورے یورپ کو ہی اتنا بدحال کردیا کہ ان کے لیے اپنے دم پر واپس اپنے قدموں پر کھڑے ہونا لگ بھگ محال نظر آتا تھا۔ ان کی اس بدحالی کا امریکا...
اسلام آباد؍ بنوں (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) سکیورٹی فورسز نے خیبر پی کے کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپ کے دوران 5 بہادر فوجی مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی۔ بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے کینٹ کی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سکیورٹی فورسز نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔...
حملہ آوروں نے دو بارود سے بھری گاڑیاں حفاظتی دیوار سے ٹکرا دیں ،خودکش دھماکوں کی وجہ سے حفاظتی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ،ایک مسجد اور رہائشی عمارت بھی تباہ 13بے گناہ شہری شہید، 32زخمی ہو گئے حملے میں افغان شہری براہ راست ملوث تھے ، شواہد سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی اور نگرانی افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ کر رہے تھے، آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپوں کے دوران 5 بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس...
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اداروں کی تحقیقات میں واضح طور پر ثابت ہوا ہے کہ اس حملے میں افغان شہری براہ راست ملوث تھے، شواہد سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی اور نگرانی افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپوں کے دوران 5 بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے امریکی صدر کے آنے سے پہلے اپوزیشن سے مذاکرات شروع کر دیئے تھے، امریکی صدر کے بیان سے حکومت کو ریلیف ملا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد خاندان والوں کو نوازنا نہیں ہونا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے پہلے اپوزیشن سے مذاکرات شروع کر دیئے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے حکومت کو ریلیف ملا ہے، بانی کو جب نکالا گیا تو امریکا کی غلامی نامنظور...
حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شہر کہ 3 مختلف مقامات پر سستا بازار لگانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب تک صرف شہر کے جوائنٹ روڈ پر ہی رمضان سستا بازار لگایا جا سکا ہے۔ اس سستے بازار میں مرغی اور بڑے جانور کے گوشت سمیت دالیں، دودھ، سبزیاں اور بیکری کی اشیا دستیاب ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہر سال ماہ صیام میں سستا بازار لگایا جاتا ہے، اس بار بھی سستا بازار جوائنٹ روٹ پر لگایا گیا ہے جس میں اشیا خور ونوش موجود ہیں، جن کی قیمت بھی مارکیٹ سے 10-20 روپے کم رکھی...
کراچی کے علاقے قائدآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا۔ سہراب گوٹھ میں بھی مزاحمت پر ایک شخص جان سے گیا۔قائدآباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب دو ملزمان نے بابر نامی شہری کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اس دوران ایک ملزم فرار ہوگیا جبکہ دوسرے کو موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہری اور ڈاکو دونوں کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران شہری بابر دم توڑ گیا جبکہ زخمی ڈاکو کو ورثاء اور پولیس اہلکار اسپتال سے واپس تھانے لے جانے...
لیویز حکام کے مطابق توبہ کاکڑی کے مقام پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا۔ جس میں چار دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، جن سے بھاری اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں توبہ کاکڑی کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران راکٹ لانچر، اینٹی ٹینک مائنز اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا مواد بھی برآمد کیا گیا۔ آپریشن میں ایک بڑی تعداد میں بارود اور دیگر بارودی مواد بھی ضبط کیا گیا۔ لیویز حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار...
شیخ اختر رہائی کے بعد راولپنڈی میں اپنے عزیز کے ہاں پہنچ گئے ہیں۔ جبری لاپتہ ہونے والے تین میں سے دو علماء دو روز قبل رہا ہو گئے تھے جبکہ تیسرے عالم دین شیخ اختر کی رہائی نہ ہو سکی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عوام کا شدید احتجاج رنگ لے آیا۔ شگر سے تعلق رکھنے والے شیخ اختر علی بھی رہا ہو گئے۔ شیخ اختر رہائی کے بعد راولپنڈی میں اپنے عزیز کے ہاں پہنچ گئے ہیں۔ جبری لاپتہ ہونے والے تین میں سے دو علماء دو روز قبل رہا ہو گئے تھے جبکہ تیسرے عالم دین شیخ اختر کی رہائی نہ ہو سکی تھی۔ ان کی رہائی کیلئے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں خاص کر کھرمنگ،...
معروف گلوکار میکا سنگھ نے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی محبت کو یاد کرتے ہوئے دو دلچسپ قصے سنائے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میکا سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان کو ایک انگوٹھی تحفے میں دی تھی۔ جس پر شاہ رخ خان نے بہت محبت کا اظہار کیا اور میرا تحفہ قبول کرلیا لیکن اگلے روز مجھے کال کی اور کہا کہ پاجی یہ تو 50 لاکھ بھارتی روپے (پاکستانی سوا کروڑ سے زائد) کی ہے۔ میکا سنگھ کے بقول شاہ رخ خان نے اصرار کیا کہ اتنا مہنگا تحفہ مناسب نہیں۔ آپ یہ انگوٹھی واپس لے لیں لیکن میں نے کہا کہ میں آپ کا بڑا مداح ہوں اور آپ سے محبت...
آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی ڈریسنگ رومز تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز نئے قواعد جاری کیے گئے جس کے تحت کھلاڑیوں کو لازمی طور پر ٹیم بس میں ہی سفر کرنا ہوگا، ٹریننگ کیلئے جاتے ہوئے بھی ٹیم بس ہی استعمال کی جائے گی، ایک ٹیم 2 گروپس میں سفر کرے گی۔ قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کے فیملی ممبران اور دوست وغیرہ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے اور ہاسپٹلیٹی ایریا سے ہی ٹیم کو پریکٹس کرتا دیکھ سکیں گے۔ اضافی سپورٹ سٹاف کیلئے بھی نان میچ ڈے کیلئے ایکریڈیشن حاصل کرنا ہوگی۔
اسلام آباد: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ایک سالہ کارکردگی پر خوشی کے شادیانے بجا رہی ہے جبکہ اس کارکردگی کے اثرات آج بھی عام عوام تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں اور عوام مہنگائی، غربت، لاقانونیت سمیت درجنوں مسائل سے دو چار ہیں۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کاشف چوہدری نے کہا کہ 2029 تک برامدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے اور 2035 کے ویژن کے تحت ملک کو ایک ٹریلین کے معیشت بنانے کا دعویٰ کیا گیا یہ دعوے اسی وقت کارگر ثابت ہو سکتے ہیں جب حقیقی معنوں میں معیشت دوست پالیسیاں بنائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں، صنعت...
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مارچ 2025ء)آسٹریلیا میں انسانی ہمدردی اور خدمت خلق کا جذبہ ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے، اور حالیہ شدید طوفان کے پیش منظر "ہمیونٹی فرسٹ آسٹریلیا" کے نوجوانوں نے اس کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ جب برسبین اور اس کے ملحقہ علاقوں میں طوفان اور سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا تھا، تو نوجوانوں نے ملک کی خوبصورتی کو حقیقت میں بدلتے ہوئے اپنی خدمات کو پیش کیا۔ کمیونٹی کی جانب سے نوجوانوں کا یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والا جذبہ موجود ہے۔ ان نوجوانوں نے اپنی محنت، عزم اور لگن کے ساتھ ریت کے بورے بھرنے کا کام شروع کیا، تاکہ شہریوں...
کراچی: آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی ڈریسنگ رومز تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز نئے قواعد جاری کیے گئے جس کے تحت کھلاڑیوں کو لازمی طور پر ٹیم بس میں ہی سفر کرنا ہوگا، ٹریننگ کیلیے جاتے ہوئے بھی ٹیم بس ہی استعمال کی جائے گی، ایک ٹیم 2 گروپس میں سفر کرے گی۔ قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کے فیملی ممبران اور دوست وغیرہ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے اور ہاسپٹلیٹی ایریا سے ہی ٹیم کو پریکٹس کرتا دیکھ سکیں گے۔ اضافی سپورٹ اسٹاف کے لیے بھی نان میچ ڈے کے لیے ایکریڈیشن حاصل کرنا ہوگی۔
وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر---فائل فوٹو وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب نے زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔صوبائی وزیر بلال اکبر نے افسران کو اوور چارجنگ پر سخت ایکشن لینےکی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی 5 سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوریپنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ نے معمول کے دنوں کے علاوہ عید پر بھی مسلسل چیکنگ کرنے کا حکم دے دیا۔بلال اکبر نے کہا کہ کسی صورت بھی زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کی طرف سے ایک اور حملہ ناکام بنا دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 9 معصوم شہری اور 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے گھبراہٹ میں دو بارود سے بھری گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے چھ خوارجی دہشت گرد جنہم واصل کر دیے، جبکہ باقی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں...
کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی لیجنڈ ڈیوڈ وارنر اب بالی ووڈ فلموں میں نظر آئیں گے۔ ڈیوڈ وارنر جو تلگو سنیما سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں، اب تیلگو سنیما میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔ ڈیوڈ وارنر تیلگو فلم انڈسٹری سے اداکاری کا آغاز کر رہے ہیں اور آئندہ ایکشن و کامیڈی فلم ’روبن ہڈ‘ میں ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری وینکی کڈومولا کر رہے ہیں، جبکہ نیتھن اور سری لیلا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ وارنر نے تلگو سنیما کے لیے اپنی محبت کا کئی بار اظہار کیا ہے، اور انسٹاگرام ویڈیوز اور ریلز میں پشپا کے گانے ’سریوالی‘ پر رقص کرنے اور...
وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ، کابینہ کے نئے ارکان کی حلف برداری رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے بعد نون لیگ نے پنجاب کابینہ میں مزید وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نواز شریف نے بارہ ارکان اسمبلی کے ناموں کی منظوری دے دی، بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشااللہ بٹ، ایوب گادھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔اس کے علاوہ سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، افتخارحسین، رانامحمدارشد بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ ملک اسدعلی کھوکھر، ملک آصف بھا، اسامہ لغاری اور شعیب صدیقی کا نام بھی کابینہ کےلیے شارٹ لسٹ کیاگیا ہے۔کابینہ کے نئےارکان کی حلف برداری رواں ہفتےہی متوقع ہے۔خیال رہے وزیر اعلیٰ...
آپ میاں شہاز شریف سے لاکھ اختلاف کریں لیکن آپ کو یہ ماننا پڑے گا کہ انہوں نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے ،ان کا ایک سالہ دور اقتدار تعمیر و ترقی، معاشی بہتری کا سال قرار دیا جاسکتا ہے ، مجھے وہ لمحات یاد ہیں جب اسلام آباد میں جناب چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اتحادی جماعتیں انہیں وزیراعظم کے لیے نامزد کر رہی تھیں تو وہ متذبذب دکھائی دے رہے تھےانکی ہچکچاہٹ بنتی تھی کہ انہوں نے PDM کا ڈیڑھ سالہ دور انتہائی مشکل حالات میں گزارا تھا اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا، اجلاس کے بعد جب پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز...
اوٹاوا: امریکا کی جانب سے کینیڈین درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے بعد کینیڈا نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ 155 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر اضافی تجارتی محصولات عائد کیے جائیں گے اور یہ اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک امریکا اپنے ٹیرف ختم نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایک طرف کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ چھیڑ رہا ہے اور دوسری طرف روس کے ساتھ بہتر تعلقات کی بات کر رہا ہے، جو کہ دوہرا معیار ہے۔ کینیڈا نے یہ معاملہ عالمی تجارتی تنظیم (WTO) میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ...
کراچی: وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سنبھالنے والے سلمان علی آغا نے نئے طرز پر کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں امریکا جیسی نوآموز ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور خراب نتائج کے بعد تبدیلیاں کی گئی ہیں، سینیئرز کو باہر کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ سلمان علی آغا جنوری 2024 کے بعد پاکستان کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کپتان بنے ہیں، انہوں نے محمد رضوان کی جگہ کپتانی سنبھالی، جبکہ اس سے پہلے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی قیادت سنبھال چکے ہیں۔ مزید پڑھیں؛ دورہ...
تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 12پروازیں منسوخ اور4 تاخیر کا شکارہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 110،کراچی سے دبئی جانیوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،605 اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 408 چار گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر چار بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی...
کراچی: چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ بولڈ ہونے کے باوجود بال بال بچ گئے۔ آئی سی سی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں اسمتھ واضح طور پر آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے تھے۔ View this post on Instagram A post shared by ICC (@icc) آسٹریلوی کپتان اس وقت 23 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے جبکہ ٹیم کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔ اسٹیو اسمتھ نے بھارتی اسپنر اکشر پٹیل کے پورے اوور میں کوئی رن نہیں بنایا جبکہ ان کی آخری گیند پر آؤٹ...
ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کے بعد برطانیہ میں شہریت کے لیے درخواست دینے والے امریکیوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ غیر یورپی یونین کے شہریوں کی بڑی تعداد برطانیہ میں طویل المدتی قیام کے لیے تیزی کے ساتھ آرہی ہے، خاص طور پر 2024 کی آخری سہ ماہی میں یہ شرح تیزی کے ساتھ بڑھی ہے۔ مجموعی طور پر برطانیہ کی شہریت کے لیے درخواستیں گزشتہ سال 6 فیصد بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار تک پہنچ گئی ہیں جو ایک بلند ریکارڈ ہے۔ برطانیہ کی شہریت کے لیے اہل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ پانچ سال تک برطانیہ میں رہے یا برطانوی شہریت کے حامل والدین ہوں۔ کوئی بھی شخص جس کی شادی...
اسلام آباد: پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔ پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔ جسٹس انعام امین منہاس کے روبرو ہونے والی سماعت میں درخواست گزار وکیل عادل عزیز قاضی پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کی اور درخواستیں بھی ہیں، اس پر بھی وہی آرڈر کردیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ پی ایف یو جے،اسلام آبادہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور دیگر درخواستیں بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے حکومتوں اور نجی شعبے سے کہا ہےکہ وہ اسلحے کی فراہمی و منتقلی سے انسانی حقوق پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ادارے کی جانب سے شائع کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج دنیا کو جتنی بڑی تعداد میں مسلح تنازعات کا سامنا ہے اس کی دوسری عالمی جنگ کے بعد کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایسے حالات میں اسلحے کی فراہمی اور منتقلی لوگوں پر جبر ڈھانے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین پامالیوں کا سبب بن رہی ہے۔ Tweet...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے کے 170 سیاحتی مقامات اور ٹریلز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی اصولی منظوری دے دی۔ مریم نواز نے پنجاب کی پہلی ٹورزم اینڈ ہیریٹج اتھارٹی کی اصولی منظوری بھی دے دی۔ لاہور، ملتان، بہاولپور، چکوال اور جہلم سمیت مختلف شہروں میں ٹورزم سائٹس کو ڈویلپ کیا جائے گا۔ اجلاس میں چھانگا مانگا فاریسٹ پارک اور لال سوہانرا نیشنل پارک کو ایکو ٹورزم کے فروغ کے لئے ڈویلپ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے گورننس کی بہتری کے لئے پنجاب ٹورزم اینڈ ہیریٹج اتھارٹی ایکٹ 2025ء پیش کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب...
ویب ڈیسک : پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم پاکستان اینیمل رائٹس ایڈوکیسی گروپ ( پارک)کی چیئرپرسن عائزہ حیدر نے کمشنر لاہور زید بن مقصود کو خط لکھ کر آوارہ کتوں کو مارنے کی غیر قانونی مہم کو روکنے اورعدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عائزہ حیدرسمیت پارک کے دیگرممبران اور جانوروں کے حقوق کے کارکنان کی جانب سے بھی سیکرٹری لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور کو ای میل کی گئی ہیں جن میں لاہور ہائیکورٹ کے آوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے ٹی این وی آرطریقہ کار اپنانے کا حکم پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عائزہ حیدر نے اپنے خط میں لکھا کہ لاہور...
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں واقع کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج (4 مارچ کو) افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 30 دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دیا۔ فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سیکیورٹی عملے نے ہلاک کر دیا اور باقی ماندہ دہشت...
بھارت میں ایک باڈی بلڈر خاتون نے شادی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو سب دنگ رہ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کی یہ خاتون چترا پروشوتم ہیں جنھیں باڈی بلڈنگ کا جنون ہے اور اس جنون کی تکمیل کے لیے انھوں نے غیروں کے طعنے اور اپنوں کی ناراضگی بھی مول لی تھی۔ گھر والے پریشان تھے کہ چترا کی شادی کیسے ہوگی اور کون ان کی باڈی بلڈر بیٹی کو بیاہ کر لے جائے گا تاہم والدین کے یہ خدشات بھی غط ثابت ہوئے۔ View this post on Instagram A post shared by CHITRA PURUSHOTHAM ???????? (@chitra_purushotham) چترا...
ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ کے حوالے سے ابھی تک تیسرا ڈرافٹ لایا گیا لیکن کسی بھی اپوزیشن رکن یا سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، چھتری کے ذریعے حکومت میں آکر اب عوامی زمینوں کی بندر بانٹ کی ہم اس نام نہاد حکومت کو ہر گز اجازت نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ زکریا مقپون نے کہا ہے کہ حاجی گلبر اور امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کو بیچنے کے درپے ہیں، گلگت بلتستان کو بیچ کر ہی ان کو سکون ملے گا۔ ایک انٹرویو میں ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ کے حوالے سے ابھی تک تیسرا ڈرافٹ لایا گیا لیکن کسی بھی اپوزیشن رکن...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت کو قائم ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔ ایک سال مکمل ہونے پر مریم نواز کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے، جس میں 5 معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پنجاب کے ہر ڈویژن کے لیگی ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں، ان کے انٹرویوز کیے جس کے بعد پنجاب کی کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودہ کابینہ 16 رکنی ہے جس میں 5 معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والوں میں بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشا اللہ بٹ، کرنل (ر) ایوب گادھی، سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، ملک اسد کھوکھر، ملک آصف بھا کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسامہ لغاری، یاور زمان کے نام شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جائے گا اور بعض کو نئی وزراتیں دی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت کو قائم ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔ ایک سال مکمل ہونے پر مریم نواز کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے، جس میں 5 معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پنجاب کے ہر ڈویژن کے لیگی ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں، ان کے انٹرویوز کیے جس کے بعد پنجاب کی کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا گیا۔ میاں...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں اپنی شادی شدہ زندگی کے دلچسپ لمحات شیئر کیے اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد پہلی بار کیا پکایا تھا۔ نجی ٹی وی کے مقبول گیم شو میں کبریٰ خان نے بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ دورانِ شو، میزبان فہد مصطفیٰ نے ان سے پوچھا، “شادی کے بعد سب سے پہلا کھانا کیا بنایا تھا؟” اس پر کبریٰ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “میں نے فرنچ ٹوسٹ بنایا تھا!” یہ جواب سن کر نہ صرف فہد مصطفیٰ بلکہ شو کے تمام شرکا ہنس پڑے۔ فہد نے مزید چھیڑتے ہوئے کہا، “کل ہمارے لیے کچھ پکا کر...
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ میری ٹائم کے 728 صفحات پڑھ کر آیا ہوں، سیکریٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی زمین کا پراسیس منسوخ کیا، ہم نے 60 ارب روپے کی کرپشن روک لی، مجھے 2005ء اور 2015ء کا بیک گراؤنڈ بھی پتہ ہے، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ اس کیس کی کب سے سماعت نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میری ٹائم کا اجلاس سینیٹر فیصل واؤڈا کی زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ آرمی چیف نے اپنے...
نیوزی لینڈ جیسا بڑا واقعہ دہرانے کی دھمکی، آسٹریلیا کی مساجد میں سیکورٹی ہائی الرٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز سڈنی (سب نیوز )آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مغربی علاقے میں واقع ایک مسجد کو موصول ہونے والی سنگین دھمکی کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ایڈمونسن پارک میں موجود آسٹریلین اسلامک ہا ئو س مسجد البیت الاسلامی نے منگل کی شب ایک بیان میں بتایا کہ انہیں انسٹاگرام پر ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا، جس میں لکھا تھا، Im about to christ church 2.0 this joint۔ یہ دھمکی 2019 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی طرف اشارہ کرتی ہے، جب آسٹریلوی...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ کپتانوں کا انتخاب بھی کر لیا ہے۔ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان کو بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ون ڈے فارمیٹ کے لیے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا ہوں گے۔ مزید پڑھیں؛ دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، 4بڑے کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ اسی طرح، عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فروغ سیاحت کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عالمی سیاحت کے فروغ کی بنیاد رکھ رہے ہیں،تمام سیاحتی مقامات کو عالمی معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں،ٹیکسلا کو مکمل ٹورسٹ سائٹ بنایا جائے گا، فائیو سٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائیگا،پوری توجہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ پر مرکوز ہے، سیاحتی ہب بنائیں گے۔پنجاب میں 170 سیاحتی مقامات اور ٹریلز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی اصولی منظوری ، پنجاب کی پہلی مکمل ٹورازم میگنی فیسینٹ ایپ تیار، جلد آغاز ہوگا، میگنی فیسینٹ ایپ کے ذریعے 170 سیاحتی مقامات کی ورچوئل سیر کی جا سکے گی، پہلی ٹورازم ایپ میگنی فیسینٹ پنجاب میں...
وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع،ممکنہ نئے وزرا کے نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت قائم ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔ اب اسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے۔ 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت قائم ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔ اب اسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے۔ 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پنجاب کے ہر ڈویژن کے لیگی ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں، ان کے انٹرویوز کیے جس کے بعد پنجاب کی...
کراچی کے معروف مصطفیٰ عامر کے اغواء و قتل کیس میں ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ آج مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں ملزم شیراز کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شیراز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیراز اس کیس کا گواہ ہے، اسے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ ملزم شیراز کو اعترافی بیان کے لیےجوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا۔ اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جیل بھیجنا چاہیے تھا۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم شیراز کے بیان کی کیا اہمیت ہے، ہمیں ابھی تک سمجھ نہیں آیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم شیراز کو عدالت میں تفتیشی افسر نے پیش کیا ہے۔...
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47ڈالر کے اضافے سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت مین اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4115روپے کے اضافے سے 2لاکھ 62ہزار 602روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔...
کراچی: نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستانی یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے مواد پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’عجیب مخلوق‘ قرار دے دیا۔ بشریٰ انصاری کا نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں ڈیلی ولاگرز کو دیکھ کر حیران ہوتی ہوں مگر زیادہ حیرت انہیں دیکھنے والوں پر ہوتی ہے۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ڈیلی ولاگرز کروڑوں روپے کماتے ہیں لیکن ان کے مواد کا معیار انتہائی بکواس ہے اور انہیں بولنے کی بھی تمیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو سمجھداری کے ساتھ کرنا چاہیے لیکن موجودہ ڈیجیٹل مواد دیکھ کر لگتا ہے جیسے ہم کسی اور دنیا کے باسی ہیں اور اس نئی نسل سے...
فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا بڑا کریک ڈاؤن، ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز فتح جنگ (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن، ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ حمیرہ شاہ کی ہدایات پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ناجائز منافع خوری سے بچانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔ فتح جنگ کے مین بازار، کوہاٹ روڈ اور کھوڑ روڈ سمیت مختلف تجارتی مراکز میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو چیک کیا گیا، جن میں سے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر پر مجموعی...
ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی عمر کے بڑھنے سے پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔ 82 سالہ اداکار نے اپنے ذاتی بلاگ میں اعتراف کیا کہ انہیں ڈائیلاگ یاد کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور کبھی کبھار وہ رات گئے ہدایت کار کو کال کرکے دوبارہ شوٹنگ کی درخواست کرتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے لکھا، "عمر بڑھنے کے ساتھ صرف ڈائیلاگ یاد رکھنا ہی چیلنج نہیں بلکہ دیگر مشکلات بھی درپیش ہوتی ہیں، جن کا سامنا اداکاری کے دوران کرنا پڑتا ہے۔" انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد انہیں اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے اور وہ ہدایت کار سے دوبارہ موقع دینے کی گزارش کرتے ہیں۔...
صوبے کے سرکاری کالجوں میں بی ایس بلاکس کی تعمیر، اضافی کلاس رومز کی فراہمی اور سیکیورٹی سہولیات کی بہتری کے لیے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 54 ارب روپے سے زائد مالیت کے 46 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد صوبے میں تعلیم، صحت، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ صوبے کے سرکاری کالجوں میں بی ایس بلاکس کی تعمیر، اضافی کلاس رومز کی فراہمی اور سیکیورٹی سہولیات کی بہتری کے لیے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ مزید برآں، ضم شدہ علاقوں میں تعلیمی معیار کو...
پاکستانی اداکار عمر شہزاد کی مدینے میں شادی کی ایک اور تقریب کے یادگار لمحے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ حال ہی میں عمر شہزاد کا سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے نکاح ہوا ہے جس کے بعد خوشیوں بھری تصاویر وائرل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ فروری کے اختتام پر عمر شہزاد نے اپنی شادی کا اعلان کیا اور عمرے کی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے ساتھ اہلیہ بھی نظر آئیں، لیکن پہلے ان کی شناخت کو راز میں رکھا گیا پھر اگلی پوسٹ میں شکل اور شناخت واضح کر دی گئی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ میں نکاح کے موقع پر شانزے لودھی نے ہلکا گلابی رنگ...
ٹرمپ کے اعلان نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش کروادی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ میکسیکو اور کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف منگل سے نافذ ہو جائے گا، جس سے شمالی امریکہ میں تجارتی جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور مالیاتی منڈیوں میں مندی دیکھی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، جبکہ میکسیکن پیسو اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں بھی کمی آئی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’انہیں ٹیرف دینا ہوگا، یا پھر امریکہ میں اپنے کارخانے اور دیگر صنعتیں لگانی ہوں گی تاکہ انہیں کوئی ٹیرف نہ...
اسلام آباد: ملکہ کوہسار مری، گلیات،وادی کاغان ناران اور آزادکشمیرکی وادی نیلم میں شدید برفباری شروع ہو گئی ہے جس سے بیشتر سڑکیں بند ہو گئی ہیں، مری اور گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ اور امدادی ادارے پوری طرح الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا ہے کہ مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے،مقامی افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر مری جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، سترہ میل ٹول پلازہ اور لوئر ٹوپہ سے مری ایکسپریس وے کو بند کر دیا گیا ہے اوربرف صاف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ...
ہاتھوں پر مہندی لبنیٰ اسلام، اسلام آباد خواب : میں نے دیکھا کہ میرے ہاتھوں میں بہت خوبصورت مہندی لگی ہے اور جب میں دھوتی ہوں تو سارے اس کا رنگ دیکھ کر بہت تعریف کرتے ہیں ۔ میں خود بھی اپنے ہاتھ دیکھ کر حیران ہوں کہ اتنے پیارے لگ رہے ہیں ۔ تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ بیل چارہ...
پیر کے روز معروف عالم دین شیخ عابد حسین حافظی اور شیخ مرتضیٰ انصاری طولتی اور پاری کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے ریلی کی شکل میں دھرنے میں پہنچے۔ ادھر کھرمنگ کے انتہائی دور افتادہ گاؤں غویس سے لوگ برفباری اور سردی کی پروا کیے بغیر دھرنے میں پہنچ گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بلتستان کے تین جید عالم دین کی جبری گمشدگی کیخلاف گلگت بلتستان میں تیسرے روز بھی مسلسل احتجاج جاری رہا۔ ضلع کھرمنگ میں تین روز سے دھرنا جاری ہے اور عوام مسلسل احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ پیر کے روز سخت سردی اور شدید برفباری کے باؤجود شاہراہ کارگل پر دھرنا جاری رہا اور دھرنے کے شرکاء نے افطاری سڑک پر ہی کی۔ کھرمنگ کے دیگر...
(گزشتہ سے پیوستہ) گجراتی نے جدید دور میں پُرتگِیز [Portuguese] اور انگریزی سمیت متعدد زبانوں سے الفاظ مستعار لیے ہیں، جیسے پرتگیز کا میستر (mestre) جو انگریزی میں جاکر masterہوا ، گجراتی میں مِستری بن گیا، انگریزی کا towel، گجراتی میں ٹووال (tuval) بن گیا جسے اُردو میں تولیا یا تولیہ کہا جانے لگا (لطف کی بات یہ ہے کہ ہمارے والد گرامی مرحوم کے پھوپھی زاد بھائی اور اُن کا گھرانہ راجستھان میں قیام کے سبب، تووال ہی بولتا تھا اور بولتا ہے)، پرتگیز میں sabãoکا مطلب ہے صابُن یا سابُن، گجراتی میں اسے ’سابُو ‘ کہتے ہیں، مگر اس لفظ کی تحقیق بہت پیچیدہ ہے۔ میری پرانی معلومات کے مطابق یہ سابُن یا علاقے کے فرق سے ہابُن،...
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں بااثر شخص کے بیٹے اور شہری کے درمیان جھگڑے کے صلح نامے کے بعد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بوٹ بیسن میں پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات برکت سومرو اور اس کے دوست پر تشدد کرنے والے بلوچستان کے بااثر شخص کے بیٹے شاہ زین مری کے درمیان جھگڑے کا ڈراپ سین ہوگیا اور دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔جس کا راضی نامہ بھی سامنے آگیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسدرضا کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ برکت سومرو نے راضی نامہ کرلیاہے لیکن اس کی قانونی حیثیت نہیں اور نہ ہی قانونی کارروائی پر اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا...
جرمنی کے شہر مین ہائیم میں ایک تیز رفتار کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے میں درجنوں راہگیر گاڑی کی زد میں شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک نے دم توڑ دیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ کار سوار ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتتیش کی جا رہی ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارنیول سیزن کے موقع پر پریڈ کے لیے جرمنی کے رائن لینڈ سمیت تمام خطوں کے شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔ یاد رہے کہ جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والے پرتشدد حملوں کے بعد سیکیورٹی قابل تشویش ہے۔ دسمبر میں میگڈےبرگ اور گزشتہ ماہ میونخ میں بھی اسی...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے بوٹ بیسن پر بااثر شخص کا شہری پر تشدد کے مقدمے میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت کے روبرو بوٹ بیسن پر بااثر شخص کا شہری پر تشدد کیس میں 5 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان میں جلات خان، حسین نوا، علی جان، سجاد اور دیگر شامل ہیں۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ تفتیش مکمل ہوچکی ہے، لہذا انہیں جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے۔ جو لوگ گرفتار کیے وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمہ کا مرکزی ملزم شاہ زین مری مفرور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) 45 سال قبل تین مارچ 1981 کے روز کراچی سے پشاور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 326 میں 135 مسافر سوار تھے۔ پشاور لینڈنگ سے قبل 3 نوجوانوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے جہاز اغوا کر لیا ہے۔ اس گروپ کی قیادت کرنے والے نوجوان سب مشین گن لہراتا ہوا کاک پٹ میں داخل ہو گیا۔ جہاز اغوا کرنے کا مقصد ذوالفقار علی بھٹو کی فوجی حکومت کے ہاتھوں سزائے موت کا بدلہ لینا تھا۔ ہائی جیکرز کا پائلٹ سے اصرار تھا کہ طیارہ کابل لے کر جائے۔ طیارے نے جیسے ہی کابل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، افغان سکیورٹی نے طیارے کو گھیرے میں لے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہے، لیکن انہیں کامیابی نہیں مل رہی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے 24 نومبر 2024 کو اسلام آباد کی جانب مارچ بھی کیا تھا، تاہم وہ وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے میں ناکام رہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، ملاقات کی اجازت نہیں، پی ٹی آئی نے احتجاج کا عندیہ دیدیا اب خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن مینا خان آفریدی نے عمران خان کی رہائی تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر بلانے کی تجویز دے دی ہے۔ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران...
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل بڑے اعلانات کیے گئے اور لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی جاری کیا گیا کہ شہریوں کو سحری و افطار میں گیس فراہم کی جائے گی مگر سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے اعلان کردہ شیڈول پر بھی عمل درآمد نہ کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سحری و افطار میں گیس فراہم کرنے کے حکومتی اعلانات کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش و پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے اعلان کردہ شیڈول کے باوجود سحری و افطار کے اوقات میں شہریوں کو گیس فراہم کرنے میں ناکام ثابت...
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا نظام جمہوری مشاورت میں عوامی زندگی کی بہتری کی علامت بن گیا چین کے سیاسی مشاورتی نظام کی سب سے نمایاں خصوصیت عقل و دانش کا “انضمام” ہے، رپورٹ بیجنگ : مارچ 2025 میں، چین سالانہ “دو اجلاسوں” کے وقت میں داخل ہو گیا ہے ۔ قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان مختلف شعبوں کے تحقیقی نتائج لے کر بیجنگ میں جمع ہوں گے ، “بڑھاپے کی طویل مدتی دیکھ بھال کو میڈیکل انشورنس میں شامل کرنے” سے لے کر “ڈاکٹروں کی تنخواہوں کو ہسپتال کی آمدنی سے منقطع کرنے” تک، جیسی ہر تجویز عوامی زندگی کے اہم مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ آوازیں چین کی مخصوص سیاسی مشاورتی کانفرنس کے...
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو رہے ہیں۔ فوکل پرسن نے جواب دیا کہ اس میں زیادہ تر لوگ خود بھی لاپتا ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پرخیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاپتہ افراد سے متعلق دائر درخواستوں پرقائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر کیا بات کروں ان کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، دوائیں خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔لطیف کھوسہ کہنا ہے کہ لوگ گاڑیوں سے موٹر سائیکل پر آ چکے ہیں، ان کے خلاف خبر لگے گی تو فیک نیوز کہہ کر پیکا ایکٹ لگا دیں گے۔ وزیرِ اعظم بغیر پروٹوکول اپنے حلقے میں جا کر دکھائیں: لطیف کھوسہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما...

چین کی جانب سے 2025 کے لئے انسان بردار خلائی مشنز کی ترجیحات کا تعین ،پاکستانی خلاباز بھی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے، رپورٹ
چین کی جانب سے 2025 کے لئے انسان بردار خلائی مشنز کی ترجیحات کا تعین ،پاکستانی خلاباز بھی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد :چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 2025 میں چین کا انسان بردار خلائی پروگرام ، خلائی اسٹیشن کے اطلاق اور ترقی نیز انسان بردار قمری تحقیق پر مبنی دو بڑے امور کو ٹھوس طور پر فروغ دے گا۔ اس وقت چین کا خلائی اسٹیشن مدار میں مستحکم طور پر فعال ہے اور انسان بردار قمری تحقیق کا منصوبہ بتدریج مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ پیر کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تکمیل کے بعد...
پشاور ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پرخیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاپتا افراد سے متعلق دائر درخواستوں پرقائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو رہے ہیں۔ فوکل پرسن نے جواب دیا کہ اس میں زیادہ تر لوگ خود بھی لاپتا ہوتے ہیں۔ کسی کی ذاتی دشمنی ہوتی ہے اور کوئی قرضدار ہوتا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے بھی بہت سارے لاپتہ ہو جاتے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایسے لوگ تو...
امریکہ جو کبھی دنیا بھر میں اپنی سیاسی پختگی، اعلیٰ اخلاقی معیارات اور میڈیا کی آزادی کے لئے مشہور تھا آج اپنی ہی بنائی ہوئی اقدار کو پامال کرتا نظر آ رہا ہے۔ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے وائٹ ہائوس کے دورے کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر اور امریکی میڈیا نے جو رویہ اختیار کیا وہ نہ صرف امریکہ کی سیاسی گراوٹ کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس بات کا بھی پتہ دیتا ہے کہ امریکی میڈیا کس قدر اخلاقی زوال کا شکار ہو چکا ہے۔یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی جو اپنے ملک کی روس کے خلاف جنگ میں قیادت کر رہے ہیں کو وائٹ ہائوس میں جس طرح کے سلوک کا سامنا کرنا پڑا وہ...
کراچی: بلدیہ نمبر تین پٹنی محلہ میں اسکول کے بچوں کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ کم عمر موٹر سائیکل سوار ملزمان گلی میں آئے، ملزمان نے اردگرد کا جائزہ لیا اور واپس مڑ گئے۔ ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں فی الوقت متاثرہ بچوں نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں سرکاری درسگاہ مالاکنڈ یونیورسٹیکی انتظامیہ نے ایک پروفیسر کو یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔ یونیورسٹی ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کو ہراساں کیے جانے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل کرنے کی بعد ذمہ دار پروفیسر کو برطرف کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیےتعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات کی وجہ کیا ہے؟ ملاکنڈ یونیورسٹی کی ایک ملازم نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ یونیورسٹی نے ابتدا میں ہراسانی کے اس واقعے کو دبانے کی کوشش کی تھی، شکایت موصول ہونے کے باوجود انکوائری نہیں کر رہی تھی۔ دوسری طرف...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ایک بار پھر اپنے مزاحیہ انداز سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ رمضان اسپیشل گیم شو کے دوران انہوں نے اداکارہ ثناء جاوید پر ایسا طنزیہ وار کیا کہ پوری محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔ فہد مصطفیٰ کا شو نہ صرف تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے، بلکہ اس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ جو بھی اس شو کا حصہ بنتا ہے، وہ شادی کے بندھن میں بندھ جاتا ہے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے یا فہد مصطفیٰ کی ’’رشتہ فکس‘‘ کرنے کی صلاحیت؟ یہ سوال تو ہر کسی کے ذہن میں ہے! فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں ثناء جاوید ایک بار...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنمائوں سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کئے ہوئے ہیں ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے جواب مانگا گیا ، بانی پی ٹی آئی کی بشری بی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔فیصل چودھری کے کہا کہ مارچ 2024 کو ہمارا...
مسئلہ مکرمی سکندر بخت کا نہیں، ٹی وی کا ہے۔ یہ سکرین کم بخت بلا ہی ایسی ہے کہ خود پہ نمودار ہونے والی ہر شے کو بے سبب بولے چلے جانے پہ مجبور کر چھوڑتی ہے۔ قصور شاید کچھ میزبان کا بھی ہوگا کہ جس نے خمارِ شب کے درماندہ ذہن کو یوں صبح سویرے ہی چھیڑ دیا اور موصوف نیم خوابیدہ لہجے میں گویا ہوئے کہ، ‘سب سے پہلے تو رضوان کو انگلش میں بات نہیں کرنی چاہیے، وہ اردو میں بات کریں یا پھر پشتو میں۔۔۔۔’ مگر مسئلہ محترمی سکندر بخت کو رضوان کی انگریزی سے نہیں ہے۔ مسئلہ پاکستان کے سب سے بڑے چینل کی چال طے کرتے ان اَذہان میں کہیں چھپا ہے جنہیں سال...
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق ملاقاتیں نہ کروانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بانیٗ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کیے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے جواب مانگا گیا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔وکیل فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ مارچ 2024ء کوجیل حکام سے طے ہوا تھا کہ منگل کو...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش۔ وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کیے ہوئے ہیں، سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے جواب مانگا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق کیس کا ریکارڈ طلب انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی...
عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کئے ہوئے ہیں ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل نے دلائل دیے کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز پاس کیے ہوئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے، ان سے جواب مانگا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔ ہمارا اڈیالہ جیل حکام سے طے ہوا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے چین کو اضافی 10فیصد محصول عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جس کے نتیجے میں ٹیرف مجموعی طور پر 20 فیصد ہو جائے گا۔ واشنگٹن کا الزام ہے کہ بیجنگ نے امریکہ میں فینٹینیل نامی منشیات کے بہاؤ کو روکنے کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا، لیکن چین کی وزارت تجارت نے اس کو"بلیک میل" کے مترادف قرار دیا ہے۔ ٹیرف وار: چین کا جوابی حملہ، امریکہ پر پندرہ فیصد محصولات عائد کر دیے گلوبل ٹائمز نے پیر کو ایک نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کہا کہ "فینٹینیل کے بہانے چینی مصنوعات پر امریکہ کی طرف سے ٹیرف میں 10 فیصد اضافہ...
مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر بھر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری جاری، طوفانی برفباری کے باعث متعدد اہم سڑکیں بند ہو گئیں جس سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کو صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وادی نیلم میں برفباری کے باعث شاہراہِ نیلم لوات سے اپر وادی تک بند ،وادی لیپہ کی بھی مرکزی سڑک برفباری کی وجہ سے بند، استور ویلی روڈ بھی برفانی تودہ گرنے سےبند ہو گئی ہے جس سے علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ اس کے علاوہ جہلم ویلی میں شاہراہِ لیپہ...
لاہور، اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر بارشوں کا نیا سپیل جاری ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جڑواں شہروں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں شیخوپورہ، اوکاڑہ، ملتان، حافظ آباد، ہری پور، حسن ابدال، جھنگ، کندیاں، چنیوٹ میں بھی بادل برس پڑے۔ ادھر پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب...
خیبر پختونخوا کے عوام نے فتنۃ الخوارج دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ شہریوں نے دارالعلوم حقانیہ پر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج ایک طرف مساجد اور مدرسوں پر حملے کرتے ہیں دوسری جانب جب ان کے خلاف سکیورٹی فورسز کارروائی کرتی ہیں تو مساجد کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ریاست کو اب فتنۃ الخوارج کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے کیوں کہ عوام بشمول علمائے کرام ان کی شر سے محفوظ نہیں رہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام خوارج کے خلاف آپریشنز میں ہر قدم پر سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ۔ شہریوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج عورتوں اور بچوں...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں اور جب بھی ریاست ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے بہاولپور کے دورے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں، سپہ سالار نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پس پردہ حقائق سے پردہ اٹھایا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے...