سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز

کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47ڈالر کے اضافے سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت مین اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4115روپے کے اضافے سے 2لاکھ 62ہزار 602روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 48روپے کے اضافے سے 3315روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 39روپے کے اضافے سے 2842روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے مزید ایک شہری جاں بحق

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاقت آباد، گجر نالے کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے مزید ایک موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو جلانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حب ریور روڈ پر ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال ہیوی ٹریفک سے جاں بحق افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مرغی کے گوشت کی قیمت نےعوام کے ہوش اڑادیئے
  • سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ
  • فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار روپے سے بھی بڑھ گئی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر143پوائنٹس کا اضافہ
  • ایپل کمپنی کا نیا کم قیمت والا آئی فون فروخت کیلئے پیش
  • کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے مزید ایک شہری جاں بحق
  • کسٹمز میں فیس لیس اسسٹمنٹ سسٹم سے قومی آمدنی میں اضافہ
  • ملک میں خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا