بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 خوارج ہلاک، سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کی طرف سے ایک اور حملہ ناکام بنا دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 9 معصوم شہری اور 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے گھبراہٹ میں دو بارود سے بھری گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے چھ خوارجی دہشت گرد جنہم واصل کر دیے، جبکہ باقی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد بھی شہید ہو گئی، جبکہ ایک گھر کی چھت بھی منہدم ہو گئی۔ دھماکوں کے نتیجے میں لوگوں کے زخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تمام خارجیوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ فورسز کی جانب سے مزید احتیاطی تدابیر کے ساتھ علاقے کو کلیئر کیا جا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع
پڑھیں:
بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام
بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی اور حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔
اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد گھبراگئے، بارود سے لدی گاڑیاں دیوار سے ٹکرا دیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرائی، مختلف انٹری پوائنٹس پر سیکیورٹی عملے نے 6 خارجیوں کو ہلاک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے انٹری پوائنٹس پر دیگر دہشت گردوں کو بھی گھیرلیا، بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد اور گھر کو نقصان پہنچا۔گھرکی چھت منہدم ہونے سے معصوم شہریوں کے زخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا تمام خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔