Islam Times:
2025-03-03@22:45:54 GMT

علماء کی جبری گمشدگی، کھرمنگ میں تیسرے روز بھی مظاہرے اور دھرنے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

پیر کے روز معروف عالم دین شیخ عابد حسین حافظی اور شیخ مرتضیٰ انصاری طولتی اور پاری کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے ریلی کی شکل میں دھرنے میں پہنچے۔ ادھر کھرمنگ کے انتہائی دور افتادہ گاؤں غویس سے لوگ برفباری اور سردی کی پروا کیے بغیر دھرنے میں پہنچ گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بلتستان کے تین جید عالم دین کی جبری گمشدگی کیخلاف گلگت بلتستان میں تیسرے روز بھی مسلسل احتجاج جاری رہا۔ ضلع کھرمنگ میں تین روز سے دھرنا جاری ہے اور عوام مسلسل احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ پیر کے روز سخت سردی اور شدید برفباری کے باؤجود شاہراہ کارگل پر دھرنا جاری رہا اور دھرنے کے شرکاء نے افطاری سڑک پر ہی کی۔ کھرمنگ کے دیگر علاقوں سے بھی لوگ دھرنے میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں جبکہ جگہ جگہ مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پیر کے روز معروف عالم دین شیخ عابد حسین حافظی اور شیخ مرتضیٰ انصاری طولتی اور پاری کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے ریلی کی شکل میں دھرنے میں پہنچے۔ ادھر کھرمنگ کے انتہائی دور افتادہ گاؤں غویس سے لوگ برفباری اور سردی کی پروا کیے بغیر دھرنے میں پہنچ گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس 4 مارچ کو منعقد ہو گی

چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس 4 مارچ کو منعقد ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس سے متعلق ایک پریس کانفرنس 4 مارچ کو دوپہر 12 بجے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہو گی۔

این پی سی کے ترجمان اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی امور کے حوالے سے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • علماء کو جبری لاپتہ کرنے والے نامعلوم نہیں، سید علی رضوی
  • علماء کی جبری گمشدگی، کھرمنگ کے بعد شگر میں بھی خواتین سڑکوں پر
  • سویڈن، فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کیخلاف مظاہرہ
  • کھرمنگ، علماء کی جبری گمشدگی کیخلاف دوسرے روز بھی دھرنا اور مظاہرے
  • چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس 4 مارچ کو منعقد ہو گی
  • دیامر ڈیم متاثرین کے دھرنے کو 15 روز ہو گئے
  • معاشرے کی اصلاح کی ذمہ داری صرف علماء کی نہیں، عوام کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے، آیت اللہ الحکیم
  • جبری لاپتہ کھرمنگ کے عالم دین کی عدم رہائی پر آج ضلع بھر کے علماء و عمائدین کا اجلاس طلب
  • جبری لاپتہ علماء کی فوری رہائی یقینی بنائی جائے، علامہ شیخ حسن جعفری