2025-03-15@02:46:46 GMT
تلاش کی گنتی: 2112

«کسی بھی تحریر مواد»:

(نئی خبر)
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ جن پارٹی ارکان نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں ہیں، معاملات غیر منتخب لوگ چلا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے نکالنے کا جواب میری پارٹی کے پاس بھی نہیں اور یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ اور ان کے ساتھیوں کا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ جن پارٹی ارکان نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں ہیں، معاملات غیر منتخب لوگ چلا رہے ہیں،...
    بھارتی وزیراعظم مودی کا دورہ امریکا اور ٹرمپ کے ساتھ ملاقات اس وقت پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں مودی اور ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی مودی کی نااہلی واضح نظر آئی، ماضی کی طرح اس بار بھی مودی کو اپنی بات واضح کرنے کیلئے پرچیوں کا سہارا لینا پڑا، مودی کی جانب سے پرچیاں پڑھنے پر دنیا بھر میں اس کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ سے گفتگو کے دوران مودی پرچیاں نکال کر اور دیکھ دیکھ کر پڑھتا رہا، مودی کی اس حرکت پر وہاں موجود میڈیا بھی ہنس رہا تھا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس وقت صورتحال عجیب ہوئی جب...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے حتمی چالان میں کئی نئے انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ڈاکٹر شاہ نواز کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کیے جانے والے حتمی چالان میں موبائل فرانزنک سمیت دیگر انکشافات بھی سامنے آئے ہیں چالان میں 18 نومبر اور اس کے بعد کے وقت میں پولیس افسران اور پیر عمر جان سرہندی ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور پولیس افسران تفتیشی افسران پر اثر انداز ہو نے کے لیے سیاسی شخصیات سے بھی رابطے میں تھے اور مدد کے لیے رابطہ کررہے تھے حتمی چالان میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا تجزیاتی مشن پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، نجکاری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ٹیم کی وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کابینہ ڈویژن میں ہوئی جس میں مشن کی سفارشات پر گورننس اوراحتساب بہتربنانے کیلئے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقات ہوئی اور وفد کو ایف ایم یوکی ورکنگ اورکارکردگی سے متعلق...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ ہمیں لگا کہ دوسری اننگز میں وکٹ کی رفتار مزید مشکل ہو جائے گی۔ تاہم نیوزی لینڈ کے بولرز نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا، جس کی وجہ سے ہم اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے۔ محمد رضوان نے بتایا کہ ہمارا ہدف 280 رنز تھا لیکن مخالف ٹیم کی زبردست باؤلنگ کی وجہ سے ہم صرف 242 رنز ہی بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی باؤلنگ واقعی شاندار تھی۔ میں اور آغا سلمان نے شراکت بنانے کی کوشش کی...
    لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب میں زراعت کو جدید اور ماڈرن بنانے کے انقلابی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔ کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کے لیے ‘گرین پاکستان’ منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس کی افتتاحی تقریب چولستان کے کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر نیشنل فوڈ سیکیورٹی و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت لائیو اینڈ سٹاک سید عاشق حسین کرمانی، وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ سمیت دیگر متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام بھی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) خاتونِ اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں، مسلم لیگ ن  کے بانی نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔ گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔ ’’یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ کا ہے ‘‘ شیر افضل...
    بھکر:  نواحی علاقہ چک نمبر 12 میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جہاں 35 سالہ سمیرا بی بی کو اس کے 25 سالہ پڑوسی آفاق کے ہمراہ قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مقتولہ کے بھانجے کیس علی کے ہاتھوں پیش آیا۔ ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کلور کوٹ نصراللہ خان، ایس ایچ او تھانہ چاندی چوک منظور جسکانی اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل کیس علی کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے...
    برادر اسلامی ملک جمہوریہ ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب اردوان پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے برادر مسلمان عوام میں قدیم اور تاریخی تعلقات ہیں۔ ترک عوام کی جدوجہد آزادی میں برصغیر کے عوام نے اپنے بھائیوں کا بھر پور ساتھ دیا اس دور میں یہاں برپا کی جانے والی ’تحریک خلافت‘ کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جس کے نقوش آج بھی دونوں ملکوں کی تاریخ پر خاصے گہرے ثبت ہیں، ترک عوام نے برصغیر کے عوام کے کردار کو اس حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا ہے پاکستان اور ترکیہ کے مابین صدیوں پر محیط برادرانہ دوستانہ تعلقات اخوت، محبت اور زبردست اعتماد کے...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر وزارت قانون اور وزارت اطلاعات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت عالیہ نے وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور وزارت داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
    مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد نبوی کی انتظامیہ نے افطار کے دسترخوان میں ملائی اور پراٹھے کا اضافہ کردیا۔ اگر کوئی ان دونوں چیزوں کو افطارپیکٹ میں شامل کرنا چاہے گا تو قیمت میں 7 ریال کا اضافہ ہوگا۔ روزہ داروں کو پیش کیے جانے والے افطارپیکٹ میں کھجور، روٹی، دقہ ، دہی، پانی وغیرہ شامل ہوتا ہے جبکہ کیٹرنگ کمپنی پیکنگ اور دسترخوان بھی پیکیج میں شامل کرتی ہے۔انتظامیہ نے افطار کے لیے ضوابط بھی جاری کردیے ہیں۔
    سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میںمسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجود ہیں
    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد کہا کہ ہم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ہمیں لگا کہ دوسری اننگز میں وکٹ مزید مشکل ہو جائے گی، لیکن ان کے بولرز نے ہم پر دباؤ برقرار رکھا۔ محمد رضوان نے کہا ہمارا ہدف 280 رنز تھا، لیکن مخالف ٹیم نے زبردست بولنگ کر کے ہمیں اس ہدف تک پہنچنے نہیں دیا۔ ہم  رنز کم بنا سکے، اور ان کی باؤلنگ واقعی شاندار تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اور آغا سلمان شراکت بنانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن وہ ہمیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے رہے تھے۔ ہمارا ہدف 300 نہیں، بلکہ...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا تجزیاتی مشن پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گیا ہے، اس دورے کے دوران مشن نے گورننس اور کرپشن سے متعلق تشخیصی جائزہ مکمل کر لیا ہے، اس کی ایک تفصیلی رپورٹ جولائی میں جاری کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قیام کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کےوفد نے چیف جسٹس سمیت 19 مختلف وزارتوں اور محکموں کے حکام سے ملاقاتیں کیں، وفد نے مالیاتی گورننس، بینکنگ سیکٹر، انسدادِ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کا بھی جائزہ لیا، اس کے علاوہ قانون کی حکمرانی اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے سے متعلق نظام پر...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ایما پر سرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ آئی ایم ایف ٹیم کی سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، نجکاری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ عالمی مالیاتی ادارے کی ٹیم نے کابینہ ڈویژن میں وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں مشن کی سفارشات پرگورننس اوراحتساب بہتربنانے کے لیے اقدامات پربات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف وفد کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران ایف ایم یوکی ورکنگ اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم...
    ایک ماہ قبل تاوان کی غرض سے کراچی سے اغوا کیے جانے والے ایک نوجوان مصطفیٰ عامر کی لاش تلاش کرلی گئی اور پولیس اغواکاروں تک پہنچ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: بچے کا اغوا کے بعد قتل، زیادتی کی تصدیق ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا کیس میں ایک ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جنوری کے مہینے میں مصطفیٰ عامر لاپتا ہوئے جس کے بعد ساؤتھ پولیس نے ان کو ڈھونڈنے کی کوشش کی اور اسی دوران مصطفیٰ کی والدہ کو تاوان کی کال بھی موصول ہوئی۔ مقدس حیدر نے کہا کہ سی آئی اے اور سی پی ایل سی نے تحقیقات...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میونسپل کارپوریشن ماڈل ٹاؤن نارتھ ناظم آباد کے تحت پولوں کی نمائش کا دروہ کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ڈائریکٹر پارک اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت شہر کے نوجوانوں کو مایوسی کی جانب دھکیل رہی ہے،ہم کراچی کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت بنوقابل کے 3.0 پروگرامات مکمل ہوچکے ہیں اوراب 4.0 کا آغاز ہوگیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہناتھا کہ گزشتہ چند برس...
    اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے پی نے کہا ہے کہ نئی بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جارہی ہیں، صوبے میں نئی بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں 16 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے پی نے کہا ہے کہ نئی بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جارہی ہیں، صوبے میں نئی بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسامیوں کی تفصیلات محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر جلد مشتہر کی جائیں گی جس کے ذریعے امیدوار اپلائی کرسکیں گے۔...
    کانگریس ممبر آف پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اڈانی گروپ کے معاملے میں بھارتی وزیراعظم کا رویہ مشکوک ہے، خاص طور پر جب امریکہ جیسے ملک میں انکے خلاف بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی پر اڈانی گروپ کی بدعنوانی کے حوالے سے سوالات پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے جان بوجھ کر گوتم اڈانی کے خلاف الزامات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے اور ان کے امریکی دورے کے دوران اڈانی سے متعلق سوالات پر مودی نے ذاتی معاملہ کہہ کر گریز کیا۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی جلی ہوئی لاش پولیس کو مل گئی ہے۔ ڈی آئی جی سی آئی سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش پولیس کو حب چوکی سے ملی ہے، مصطفیٰ کو گاڑی سمیت 6 جنوری کو حب چوکی لے جایا گیا، ملزم ارمغان نے ساتھی کے ساتھ مل کر گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ کہ ملزم نے مصطفیٰ کو گاڑی میں بٹھا کر آگ لگائی، مصطفیٰ کی جلی ہوئی لاش گاڑی سے ملی ہے، اس سے قبل ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی لاش پولیس کو مل گئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش پولیس کو حب چوکی سے ملی ہے، مصطفیٰ کو گاڑی سمیت 6 جنوری کو حب چوکی لے جایا گیا، ملزم ارمغان نے ساتھی کے ساتھ مل کر گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے مصطفیٰ کو گاڑی میں بٹھا کر آگ لگائی، مصطفیٰ کی جلی ہوئی لاش گاڑی سے ملی ہے۔اس سے قبل ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی کی تھی تو تلاشی کے دوران خفیہ کمرے میں گولیوں کے نشانات اور قالین پر خون کے دھبے پائے گئے تھے۔...
    شام میں 1970 کی دہائی سے اسد خاندان کی حکومت کے دوران ہزاروں افراد لاپتا ہوئے جن کی تلاش کے لیے اقوام متحدہ کے قائم کردہ ادارے نے بتایا ہے کہ گمشدہ لوگوں کے خاندان اپنے عزیزوں کی خیریت کے بارے میں امید و بیم کی کیفیت میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد حکومت کا خاتمہ: شام نے روس کے ساتھ طویل المدتی فوجی معاہدہ ختم کردیا شام میں لاپتا افراد کے بارے میں آزاد ادارے (آئی آئی ایم پی) کی ٹیم نے 10 فروری کو ملک میں اپنا دورہ مکمل کیا جس کے لیے اسے شام کی عبوری حکومت کا تعاون بھی حاصل تھا۔ اس ٹیم نے حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں 16 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے پی نے کہا ہے کہ نئی بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جارہی ہیں، صوبے میں نئی بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا، نگران دور میں بھرتی 16 ہزار ملازمین کو نکالنے کا بل پیش محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسامیوں کی تفصیلات محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر جلد مشتہر کی جائیں گی جس کے ذریعے امیدوار اپلائی کرسکیں گے۔
    نائب وزیراعلٰی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کریں اور علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کو ترجیح دیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلٰی سریندر چودھری نے واضح کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس (این سی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان کبھی بھی کسی بھی قسم کا اتحاد ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت کی ضرورت نہیں اور مستقبل میں پارٹی ہمیشہ اپنے اصولوں پر کاربند رہے گی۔ نائب وزیراعلٰی سریندر چودھری نے یہ بیان آج شوپیاں کے ارہامہ میں واقع منی سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی ترقیاتی میٹنگ کے دوران کیا۔ اس اجلاس...
    اسلام ٹائمز: آئی سی سی کے علاوہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں بھی جنوبی افریقہ کی مدعیت میں صیہونی حکمرانوں کے خلاف عدالتی کاروائی جاری ہے۔ یہ مقدمہ 1948ء میں اقوام متحدہ کے منظور شدہ نسل کشی کنونشن کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں بھی اب تک عالمی عدالت انصاف غاصب صیہونی رژیم کے خلاف تین فیصلے جاری کر چکی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل قریب میں صیہونی حکمرانوں کو غزہ میں نسل کشی کے جرم میں عالمی عدالت انصاف کے سخت فیصلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لہذا امریکی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف پابندیاں عائد کیے جانے کا ایک مقصد عالمی عدالت انصاف اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے خط میں سنجیدہ مسائل کی طرف اشارہ کیا ہے۔ عمران خان چاہتے ہیں فوج اورعوام میں خلیج پیدانہ ہو۔نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے خط میں لکھا ہے کہ فوج کی بڑی قربانیاں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ فوج اور عوام میں خلیج پیدا نہ ہو۔اگرچہ یہ اوپن خط ہے تاہم  جن کی طرف خط لکھا ہے یہ انہی کی طرف ہے۔ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے۔ پارٹی میں نظم و ضبط بھی قائم کرنا ضروری...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ جو لوگ غلط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو بے احتیاطی کرتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ بھی قصور وار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں آئے روز رونما ہونے والے حادثات کے لیے کسی ایک شخص یا ادارے کو قصور وار ٹھہرانا درست نہیں، حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جو لوگ غلط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو بے احتیاطی کرتے ہیں ان کا بھی قصور ہے،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) عوام الناس کو قومی شناخت اور رجسٹریشن کی خدمات ان کی دہلیز پر شب و روز فراہمی کیلئے کوشاں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام، بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی زیرنگرانی ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن کا ’نہ قطار، نہ انتظار“ویژن کے تحت لاہورشہر سمیت نادرا لاہور ریجن بھر کے 9اضلاع کے مزید27نادرا مراکز کو ہفتہ کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ۔ نادرا ترجمان کے مطابق نادرا لاہور ریجن کے 9 اضلاع لاہور،شیخوپورہ،ننکانہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، نارووال، قصور، اوکاڑہ، کے 27 نادرا مراکز 15فروری سے عوام الناس کی سہولت...
    اس موقع پر سکھ رہنمائوں نے خالصتان کے قیام اور کشمیری رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ فرینڈز اف کشمیر اور سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے موقع پر بڑی تعداد میں کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد کے موقع پر بھارت مخالف نعرے لگائے اور کہا کہ امریکہ جیسے انسانی حقوق کی بالا دستی پر یقین رکھنے والے ملک میں گجرات کے قصائی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث نریندر مودی جیسے شخص کو کسی بھی...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان— فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ خط کا مفصل جواب وصول کنندہ کی جانب سے آ چکا ہے۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلیاسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جن کو خط لکھا گیا انہوں نے کہا کہ اس کو پڑھوں گا بھی نہیں، اگر خط وصول کنندہ نہیں پڑھیں گے تو وزیرِ اعظم بھی نہیں پڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان کی پہلے بھی کوشش رہی کہ ملک ڈیفالٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر وزارتِ قانون اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔عدالتِ عالیہ نے وزارتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور وزارتِ داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔  سہ فریقی فائنل: پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا،ٹیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل اور عمرہ زائرین کی آڑ میں بیرون ملک بھیک مانگنے جیسے معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو ایوان بالا میں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ غیر قانونی ہجرت کے نتیجے میں کشتیوں کے حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، جو ایک انسانی بحران بنتا جا رہا ہے۔ اسی طرح، عمرہ زائرین کے ویزے پر جا کر بھیک مانگنے والے افراد نہ صرف پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں بلکہ یہ میزبان ممالک کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر وزارت قانون و انصاف اور وزارت اطلاعات و نشریات کو نوٹس جاری کردیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور صحافیوں کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے الیکٹرانک کرائم روکنے کیلئے متنازع...
    فرانس کیلئے پاکستان ایئر لائنز کی پروازیں بحال ہونے کے بعد برطانیہ نے بھی آئندہ ماہ سے پاکستان کی قومی ایئر لائن کی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے پر جولائی 2020 سے برطانیہ کیلئے پروازیں چلانے پر پابندی عائد ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی نے مبینہ طور پر 12 مارچ 2025 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ طے کی ہے۔ اجلاس میں کمیٹی پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لے گی، برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور محکمہ برائے ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) پی...
    ویب ڈیسک —  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ہر اس ملک کے لیے جوابی محصولات عائد کرنے کا پروگرام شروع کیا ہےجو امریکی درآمدات پر ٹیکس لگاتے ہیں۔ امریکہ کے دوستوں اور دشمنوں پر اس تازہ ترین تجارتی اقدام کے متعلق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس سے ملکی معیشت اور قومی سلامتی میں استحکام آئے گا۔ جوابی محصولات کے نفاذ پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے اوول آفس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ہم تجارت کے لیے یکساں اور منصفانہ میدان چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ ٹرمپ کی تجارتی اور اقتصادی ٹیم کی جانب سے باہمی محصولات اور تجارتی تعلقات کے جائزے کے بعد چند ہفتوں کے...
    شہدادپور،اسٹپ فائونڈیشن کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر شائستہ بلوچ ودیگر کاگروپ سنجھورو/شہدادپور(نمائندگان جسارت) اسٹپ فائونڈیشن کا مقصد غریب و مستحق لوگوں کی بلاامتیاز خدمت کرنا ہے میڈم شائستہ بلوچ کا اسٹپ فاؤنڈیشن سنجھورو کے آفس کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق اسٹپ فاؤنڈیشن سنجھورو آفس کی شاندار افتتاحی تقریب ہوئی جس میں اسٹپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔ اسٹپ فاؤنڈیشن سنجھورو کی جانب سے مرکزی چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ کا سنجھورو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور سندھ کی ثقافت اجرک پیش کی گئی۔ اس موقع پر آفس کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹپ فاؤنڈیشن...
    سکھر(نمائندہ جسارت)شب برأت کے موقع پر لوگوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری ، پھول اور پتیوں کے ریٹ دگنے ہوگئے۔ شب برأت کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دی اور ان کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی اور اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر پھولوں کی پتیاں ڈالیں سکھر کے مختلف قبرستانوں ، بابن شاہ ، پیر مراد شاہ ، لعل مشائخ ، نیو گوٹھ سمیت دیگر قبرستان میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی قبروں پر گئی اور اگر بتیاں روشن کرنے کے ساتھ ساتھ پھولوں کی پتیاں بھی چڑھائیںقبرستانوں میں لوگ اپنے بچوں کے ہمراہ گئے اور اپنے بچوں کو اپنے بزرگوں...
    حیدرآباد ،واساانتظامیہ کی غفلت کے باعث کھلا ہوا مین کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے
    واشنگٹن: واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ایک بڑا مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے میں سکھ کمیونٹی کے ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور "خالصتان" کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ بھارت کی دیگر اقلیتی کمیونٹیز بھی مودی کے خلاف نعرے بازی میں شامل ہوئیں۔ مظاہرے کے دوران چند بھارتی شہری مودی کے حق میں بھی نعرے لگاتے نظر آئے، جس سے دونوں طرف کے مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔ پولیس نے حالات کو کنٹرول کرتے ہوئے مظاہرین کو الگ الگ کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی اقلیتوں کے حقوق کو نظر انداز کر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں ٹریفک حادثات کے اسباب، روک تھام اور اسکے پیش منظر میں کیے جانیوالے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اقدامات اور لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ نے بھی ٹریفک ایشوز سے متعلق اجلاس میں احکامات دیے ہیں اور اس ضمن میں ہمیں ایک ٹیم کی حیثیت سے ناصرف ان احکامات کو فالو کرنا ہوگا بلکہ تمام ترٹریفک ایشوز اور معاملات سے متعلق سخت پالیسی پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہیڈ...
    راولپنڈی (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی امور اور پارٹی معاملات پر بات چیت کے علاوہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر بھی بات کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں سیاسی امور اور پارٹی معاملات کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست بھی کی۔یاد رہے کہ تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ...
    صوبائی حکومت کیطرف سے وفاقی حکومت کو ایک خط بھی لکھا گیا تھا جس میں چیف سیکرٹری کی فوری تبدیلی اور اسی خط میں شہاب علی شاہ کا بھی ذکر کیا گیا تھا جنہیں ان کی بطور چیف سیکرٹری تقرری کی سفارش کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں چیف سیکرٹری کے عہدے پر شہاب علی شاہ کی تقرری کر دی، جبکہ سابق چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کو سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد تعینات کردیا ہے۔ شہاب علی حال ہی میں بلوجستان میں خدمات انجام دے رہے تھے، گریڈ 21 کے شہاب علی شاہ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی، کمشنر پشاور اور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر...
    ویب ڈیسک : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔ پاکستان کا دورہ مکمل کرکے صدر ترکیہ رجب طیب اردوان خاتون اول کے ساتھ وطن واپس روانہ ہو گئے۔  وزیر اعظم شہباز شریف معزز مہمانوں کو رخصت کرنے کے لیے نور خان ایئربیس پر موجود رہے، صدر رجب طیب اردوان کو وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس سے رخصت کیا۔ روانگی سے قبل ترک خاتون اوّل کو دورے کی تصویری البم بھی پیش کی گئی۔  تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
    شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا بن گئے، ندیم اسلم چوہدری بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد میں تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں چیف سیکرٹری کے عھدے پر شہاب علی شاہ کی تقرری کر دی، جبکہ سابق چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہسری کوسیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد تعینات کردیا ہے۔ شہاب علی حال ہی میں بلوجستان میں خدمات انجام دے رہے تھے، گریڈ 21 کے شہاب علی شاہ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی، کمشنر پشاور اور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ خیبر پختونخوا حکومت...
    اسلام آباد: وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیے گئے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کو عہدے سے ہٹا کر شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے ندیم اسلم چوہدری کو سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔ اس کے علاوہ فارن سروس گریڈ 21 کے رحیم حیات قریشی کو سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ کےعہدے سے ہٹا کر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ شہاب علی حال ہی میں بلوجستان میں خدمات انجام دے رہے تھے، گریڈ 21 کے شہاب علی شاہ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی،...
    فوٹو: اسکرین گریب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔ ترک صدر کو وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس سے رخصت کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ روانگی سے قبل ترک خاتون اوّل کو دورے کی تصویری البم بھی پیش کی گئی۔
    آئی جی پی خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد صوبے میں نیا چیف سیکریٹری بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے کیبنیٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری ندیم اسلم کی جگہ شہاب علی شاہ کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے پولیس سربراہ تبدیل، وفاق کی اپنی مرضی سے نئی تعنیاتی علی امین کے لیے سرپرائز ہے؟ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی 1973 کے سول سرونٹس ایکٹ کے سیکشن 10 کے مطابق کی گئی ہے۔ نئے صوبائی چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں...
    لاہور:امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ اپنا شوق پورا کرنے کے لیے اسرائیل جیسی ناپاک ریاست کو نیو یارک یا واشنگٹن کے اردگرد بسائیں، اسرائیل نے جو کچھ بھی فلسطین میں کیا ہے اس کے پیچھے امریکا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو بھی اسنائپرز سے قتل کیا،دنیا کے سب سے بڑے مسئلے فلسطین پر امریکی صدر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حماس نے تن تنہادنیا کے بڑے  دہشت گرد وں اسرائیل اور امریکا کے سامنے مزاحمت کی، صیہونی فورسز کی دہشت گردی میں جو نقصان فلسطین کا ہوا ہے تاوان...
    کراچی:این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے ایک انقلابی ایپلی کیشن تیار کی ہے جو اردو کی تحریروں کو ڈیجیٹل آواز میں تبدیل کر سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن نہ صرف اردو کتب کو آڈیو بُکس (صوتی کتاب) میں بدل دے گی بلکہ دنیا بھر کی ویب سائٹس کو بھی اردو زبان میں منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے اردو کی پرنٹ شدہ تحریروں کو پہلے ایڈیٹ ایبل ٹیکسٹ میں تبدیل کیا جائے گا اور پھر اس ٹیکسٹ کو آواز میں بدل دیا جائے گا۔ اس طرح اردو کتابیں ڈیجیٹل شکل میں آڈیو بکس میں دستیاب ہو سکیں گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق...
    بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی امریکا میں ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی سطح بلند کرنے سے متعلق امور پر خیالات کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نریندر مودی کی ملاقات اور متوقع بات چیت کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے بھارت میں تہلکہ مچادیا ہے کہ وہ جمعرات کی شب بھارت کے خلاف ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ بھارت نے امریکی برآمدات پر ڈیوٹی عائد کر رکھی ہے۔ امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ بھارت نے درآمدی ڈیوٹی نہ ہٹائی تو امریکا بھی بھارتی اشیا و خدمات...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جبکہ اُن کا مہمان صدر سے تعارف وزیر اعظم نے کروایا۔ مریم نواز نے ترکیہ کے صدر سے گفتگو میں کہا کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اور انہوں نے آپ کو سلام بھیجا ہے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ وہ بھی یہاں موجودگی کی خواہش رکھتے تھے مگر اُن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔  اس پر ترکیہ کے صدر نے مریم نواز کے ہاتھ سلام کا جواب وعلیکم السلام کی صورت میں واپس بھجوایا۔ واضح رہے کہ ترک صدر وزیراعظم کی دعوت پر گزشتہ شب دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔   
    واشنگٹن(ممتازرپورٹ)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے بھارتی نژادپال کپورکو ڈونلڈ لوکی جگہ امریکہ کا نیاسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ءنامزدکردیا۔یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘‘کرسٹوفرکلیری نامی امریکی کی پوسٹ میں کیاگیا، پال کپورکاشمار امریکہ میں پاکستان مخالف لابی میں ہوتاہے،وہ  پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں  پاکستان سے متعلق تین کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کو خطرناک ریاست قراردیا۔واضح رہے کہ پال کپورکے پیشروڈونلڈلوسائفرسکینڈل کے حوالے سے پاکستان میں خاصے مقبول ہوئے بانی پی ٹی آئی نے لو پرالزام عائدکیاتھاکہ انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکو بلاکردھمکی دی تھی اور اس بنیادپرپی ٹی آئی کی طرف سے سیاسی بیانیہ بھی بنایاگیاتھا تاہم بانی پی ٹی آئی اپنے اس الزام کوثابت نہیں...
    لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) کم کاردیشیان نے اپنے سے کئی سال چھوٹے اداکار میتھیو نوزکا سے مالیبو کے ساحل سمندر پر چوتھی شادی کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وہ سفید عروسی لباس میں ملبوس تھیں جبکہ دلہا نوزکا نے اسٹیل بلیو سوٹ پہن رکھا تھا۔  لیکن ٹھہرئیے یہ شادی اصل نہیں۔۔ شادی کا یہ سین ریان مرفی کی نئی سیریز، آلز فیئر کے لیے ایک رومانوی منظر کے طور پر فلمایا گیا۔ 44 سالہ رئیلٹی اسٹارکارداشیان  سیریز میں ایک طاقتور فیمیل لاء فرم  کی مالکہ اور طلاق اسپیشلسٹ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ شادی کے مناظر کے دوران ماڈل اور نو ہارڈ فیلنگز کے اداکار 32 سالہ میتھیو نوزکا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کی ۔ یادرہے نوزکا نے Nike، Calvin Klein، Hugo Boss، Tom Ford، Ralph Lauren...
    گڑھی خیرو میں شہداء مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہداء نے اپنے پاکیزہ خون کے ذریعے عصر حاضر کے فرعون اور ہامان کا مقابلہ کیا اور بے سروسامانی کے عالم میں وقت کی ظالم اور جابر قوتوں کو عبرتناک شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے مجاہدین اور شہداء نے امت مسلمہ کو متحد، انسانیت کو بیدار اور اسرائیل و امریکہ کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ قصر عباس علیہ السلام گڑھی خیرو میں منعقدہ شہدائے...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان لوگوں تک معلومات، تفریح اور تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڈیو کے عالمی دن پر ریڈیو کے تمام سامعین اور تمام متعلقین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریڈیو ابلاغیات کی دنیا میں اختراع کا آغاز ہے. ریڈیو دنیا بھر میں تاحال اجتماعی ذریعہ خبر رسانی کا طاقتور ترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو تعلیم، معلومات اور تفریح کی فراہمی کیلئے بنیادی میڈیم کے طور پر ریڈیو کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں. ریڈیو آج بھی معتبر ذریعہ خبر رسانی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ تعلیمی نشریات کی بدولت ریڈیو سماجی زندگی کا اہم کردارہے، ریڈیو پاکستان نے فنون...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا،اگرخط ملا بھی تو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے.پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔آرمی چیف  نے کہا کہ خط کی باتیں صرف چالیں ہیں، مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا. بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔ یاد رہے کہ سیکیورٹی ذرائع پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انہیں کوئی خط نہیں ملا، نہ ہی اسے ایسے کسی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی ہے۔ذرائع...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر ملا بھی تو  اسے پڑھوں گا نہیں بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے بڑھنا ہے اور پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا آرمی چیف کو تیسرا خط؛ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ اٹھادیا آرمی چیف  نے کہا کہ خط کی باتیں صرف چالیں ہیں، مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کوئی...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا، خط کی باتیں سب چالیں ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہورہی ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے مابین 24 معاہدوں ، ایم او...
    کوئی خط نہیں ملا،یہ سب چالیں ہیں،اگر ملا تو وزیر اعظم کوبھیجوا دوں گا:آرمی چیف کی غیر رسمی گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے گریٹر تھل کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کی مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھیجی گئی سمری کا جواب دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے موقف کی حمایت کردی ہے سندھ کی جانب سے مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھیجی گئی سمری پر ارسا نے ہر پیرا کا جواب دے دیا.(جاری ہے) جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب نے چشمہ جہلم لنک کینال سے گریٹر تھل کینال نکالی ہے جو 17 لاکھ 39 ہزار ایکڑ زمین کو سیراب کرے گی انگریزی جریدے کے مطابق جواب میں کہا گیا ہے کہ گریٹر تھل کینال فیز ایک پر 2001 میں کام شروع ہوا جس سے 8500 کیوسکس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 نئے معاہدے، مفاہمت کی یاد داشتیں ( ایم او یز) طے پاگئیں، ترکیہ کو اپریل میں ہونے والی ہیلتھ کیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگا، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں قوموں کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکیہ کے صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بھی متاثر ہے، اور حال...
    اسلام ٹائمز: حال ہی میں اسکردو جنسی زیادتی کیس سوشل میڈیا پر شہ سرخی بنی ہوئی ہے سرزمین اہل بیت پر اسطرح کی قبیح عمل روز بہ روز کیوں رونما ہوتے جارہے ہے ؟ ا جتماعی زیادتی جو کہ ایک انتہائی سنگین جرم ہے جو نہ صرف متاثرہ فرد کی زندگی کو تباہ کرتا ہے، بلکہ اس کے معاشرتی اثرات بھی دور رس اور گہرے ہوتے ہیں۔ ایسے کیسز کے اثرات پورے معاشرتی ڈھانچے پر پڑتے ہیں اور اس سے فرد، خاندان اور پورے معاشرے میں مختلف نوعیت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ تحریر: کلثوم ایلیا شگری ایڈووکیٹ اسلام میں فرد کی روحانیت اور اخلاقی ترقی کے ساتھ ساتھ اس کا سماجی کردار بھی اہم ہے۔ جب افراد دین...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلیں۔ زرتاج گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا ہے جس پر زرتاج گل حیرت سے کہتی ہیں کہ کس نے انہیں پارٹی سے نکالا ہے؟  اس پر صحافی انہیں بتاتا ہے کہ اڈیالہ جیل سے یہ اطلاع آئی ہے۔ زرتاج گل صحافی سے سوال کرتی ہیں کہ یہ انفارمیشن کس کے ذریعے سے آئی ہے؟ ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس حوالے سے علم نہیں...
    ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا۔  2 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، مہمان صدر کے لیے پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، شاہراہ دستور پر سرخ اور سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے، مہمان صدر کے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔  وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے تعارف کرایا جس کے بعد ترک صدر نے اپنے وفد کے ارکان سے وزیراعظم کی ملاقات بھی کروائی۔ اس موقع پر ترک صدر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ ملٹری کورٹ کا عام امپریشن کیا ہے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ملٹری کورٹ کا امپریشن یہ ہے کہ وہاں کوئی بھی گیا وہ بچ نہیں سکتا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ایک شق کی وجہ سے شہریوں کو فوجی عدالتوں میں لے جایا جا رہا ہے،پورا فریم ورک 1962کے آئین سے مختلف...
    امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو اتنا ہی شوق ہے تو اسرائیل کو نیو یارک یا واشنگٹن کے اردگرد بسائیں۔لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین ہے، فلسطین کے مسئلہ پر امریکی صدر ٹرمپ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو بھی اسنائپرز سے قتل کیا، اسرائیل نے جو کچھ بھی فلسطین میں کیا ہے اس کے پیچھے امریکا ہے۔امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے اسرائیل اور امریکا کے سامنے...
    پشاور: مشیر صحت احتشام علی نے نئی بننے والی ایئر ایمبولینس میں ٹیسٹ فلائٹ بھی لی جبکہ مشیر صحت کو ایئر ایمبولینس سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر مشیر صحت احتشام علی کا کہنا تھا کہ حکومت خیبر پختونخوا اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس پر منتقل کر رہی ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر سے ائیر ایمبولینس کی خدمات لی جارہی ہیں اور اس ہیلی کاپٹر کو پہلی بار انسانی فلاح و بہبود کیلئے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کرم کی صورتحال میں سرکاری ہیلی کاپٹر کو عوامی خدمات کے لیے پیش کیا،...
    اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 16 رکنی کابینہ ہے اور 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دوسرے اضلاع سے ہے۔ حکومت کو بنے قریباً ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پنجاب کی مختلف ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ایم پی ایز کے انٹرویوز بھی لیے جا رہے ہیں۔ اراکین پنجاب سے ان سے مختلف محکموں کے بارے میں دلچسپی کے حوالے سے بھی پوچھا جارہا ہے۔ ان کی تعلیمی قابلیت بھی جانچی جارہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ان ملاقاتوں میں اراکین پنجاب اسمبلی جب اپنی...
    لاہور: کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیرعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت کی۔ پرویز الہٰی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔ پرویز الہٰی نے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر فریقین نے دلائل مکمل کیے۔ وکلاء کا موقف تھا کہ پرویز الہٰی عمر رسیدہ اور بیمار ہیں جبکہ ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ کی ہدایت کر رکھی ہے۔...
    ویب ڈیسک:  لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہو گئیں، بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد کے مطابق 2016ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف...
     دنیا میں ریڈیو نشریات کے 100 سال مکمل ہوگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام  جمعرات کو دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ 19ویں صدی کے اواخر میں ہونے والی یہ ایجاد اب بھی چار ارب سے زیادہ لوگوں کے لیے معلومات اور تفریح کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ریڈیو کی پہلی براہ راست نشریات کو 100 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ  ریڈیو کی نشریات وہاں بھی پہنچتی ہیں جہاں دوسرے مواصلاتی ذرائع کی رسائی نہیں ہوتی۔ خاص طور پر بحرانوں کے وقت اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب بہت سے لوگوں کے...
    سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹرز نے نئے ریکارڈ بناڈالے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے اپنا سب سے بڑا ریکارڈ ٹوٹل 353 رنز کا ہدف حاصل کیا اور چیمپئینز ٹرافی سے قبل دیگر ٹیموں کو خبردار کیا۔ اہم معرکے میں آغا سلمان نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز جبکہ کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کیخلاف 2022 میں 349 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا۔ ہوم گراؤنڈ پر سلمان علی آغا اور کپتان محمد رضوان نے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہوگئیں، بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے میں ملوث نکلیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق شواہد کے مطابق 2016ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے، چکوٹھی، نیزا پیر، چیریکوٹ، رکھ چکری، دیوا، بٹل، کوٹ کوٹیرہ اور دیگر علاقوں...
    عرفان ملک:  لاہور کے پوش علاقوں میں گھریلو ملازمین کی جانب سے وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔  گزشتہ چار ماہ کے دوران گھریلو ملازمین کی جانب سے 55 وارداتیں رپورٹ کی گئی ہیں، جن میں اہم حکومتی رہنما ثانیہ عاشق، کرکٹر وہاب ریاض کے قریبی عزیزوں کو بھی ماڈل ٹاؤن میں لوٹا گیا۔ ان وارداتوں میں مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ گھریلو ملازمین کی جانب سے بچوں اور بزرگوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ وارداتیں زیادہ تر شہریوں کی جانب سے بغیر تصدیق کے ملازمین رکھنے کی وجہ...
    لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب،بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے،بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز(دھماکہ خیز مواد) کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جا رہی ہے،شواہد کے مطابق 2016 ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا وزیراعظم ہائوس آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیاگیا۔جمعرات کو ترک صدر کے وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر باوقاراستقبالیہ تقریب منعقدہوئی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترک صدر کا والہانہ گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر نے روایتی انداز میں مصافحہ کیا۔اس موقع پر ترک صدر کو پاکستان کی مسلح افواج کے دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا۔ترک صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔(جاری ہے) اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ترک صدرسے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔ رجب طیب اردوان نے بھی اپنے وفد کے ارکان کا...
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی، جس سے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام کرلیا ہے، نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں بھی پاسپورٹ آفس کھل گیا ہے۔محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا ہے، یہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں 24گھنٹے کام کرے گا۔افتتاحی تقریب کے موقعے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی انہوں نے نادرا سینٹر میں آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسس کے بارے میں بھی پوچھا۔دوسری جانب شہریوں نے بہترین سہولتوں کی...
    ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان پاکستان کے دورے پر گزشتہ رات پہنچے تھے، صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی جہاں وزیرا عظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا اور انکے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، وزیراعظم نے مہمان خصوصی کی وفاقی کابینہ کے اراکین سے ملاقات بھی کروائی۔آرمی چیف کی بھی ترکیہ کے صدر سے ملاقات ہوئی،جے ایف17تھنڈر اور ایف سولہ جہازوں نے ترکیہ کے صدر کو سیلوٹ پیش کیا،ترکیہ کے صدر کو پاک فضائیہ کے طیاروں کو گارڈ آف آنر اور سیلوٹ دیا گیا،دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ...
    سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹرز نے نئے ریکارڈ بناڈالے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے اپنا سب سے بڑا ریکارڈ ٹوٹل 353 رنز کا ہدف حاصل کیا اور چیمپئینز ٹرافی سے قبل دیگر ٹیموں کو خبردار کیا۔ اہم معرکے میں آغا سلمان نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز جبکہ کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے تھے۔ مزید پڑھیں: ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران اس سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کیخلاف 2022 میں 349 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا...
    ’جیو نیوز‘ گریب  ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی چلائے گئے۔شہباز شریف نے رجب طیب اردوان سے مصافحہ بھی کیا اور مہمانِ خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے فرداً فرداً ملاقات کروائی۔ ترک صدر طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئےترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج دورہ پاکستان پر پہنچے ہیں۔ اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی ملاقات ہوئی۔واضح رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
    سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے ریکارڈ ہدف تعاقب نے بھارتی میڈیا و یوٹیوبرز کو حیران کردیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم معرکے میں پاکستان نے جنوبی افریقی ٹیم کے 353 رنز کے ہدف کے تعاقب کو محض ایک اوور قبل اور 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس میچ میں کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 122 اور سلمان علی آغا نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کرکٹرز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 260 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کیلئے جیت ممکن بنائی۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کا موبائل فون گم ہونا "مارکیٹنگ اسٹنٹ" نکلا، مداح ناراض اس میچ میں محمد...
    ڈرامہ ’پری زاد‘ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق گزشتہ کئی دنوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں جس کے بعد اب ان کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے احمد علی اکبر کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکار ماہم بتول نامی خاتون کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنے جارہے...
    مریم نواز شریف نہ صرف خوش شکل ہیں بلکہ خوش بخت اور خوش ادا بھی ہیں انہوں نے میرے خیال میں پہلی کامیابی تو یہ حاصل کی ہے کہ کھوئی ہوئی عوامی محبت کو پی ایم ایل این کے حق میں بحال کرا لیا ہے اپنی جاذب نظر شخصیت انتھک محنت اور سو سے زیادہ عوامی بہبود کے منصوبے پنجاب بھر کی صفائی ستھرائی اور مدتوں کے ’’ڈکے‘‘ ہوئی لاہوری میلے جو ان کی شخصیت کے ساتھ جچتے ہیں اندازہ کریں گزشتہ پینتس برس کی مردانہ حکومت میں کسی کو خیال نہیں آیا کہ پنجاب کا سب سے بڑا ہارس اینڈ کیٹل شو نہیں ہوا ایسا پنجاب کا دلکش چہرہ کب سے پس پردہ تھا مجھے یاد ہے جب آخری...
    جب مریم نواز پنجاب کی وزیر اعلیٰ بن رہی تھیں تو کئی حلقوں کی جانب سے مختلف نوعیت کے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ وہ پہلی بار وزارت علیا کی کرسی پر متمکن ہو رہی ہیں تو کچھ ڈلیور کر پائیں گی یا نہیں؟ ان تحفظات کے پیچھے یہ سوچ تھی کہ وہ اس سے پہلے پارٹی آرگنائزر تو رہیں لیکن کبھی وزیر نہیں بنیں’ تو اب اچانک ان کو وزیر اعلیٰ کے اختیارات دیئے جا رہے ہیں تو وہ معاملات کو سنبھال پائیں گی یا نہیں؟ ایک سوچ یہ بھی تھی کہ مرکز میں چچا وزیر اعظم ہیں’ اور پنجاب میں بھتیجی وزیر اعلیٰ تو صورت حال ٹھیک رہے گی یا نہیں؟ وہ حلقے یہ بھی...
    کسی بھی ملک اور سماج کی ترقی اور مستقبل کا دارمدار اس ملک کے نوجوانوں کو قرار دیا جاتا ہے تاہم پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو نہ صرف بیروزگاری بلکہ تعلیم کے مساوی مواقع اور مناسب طبی وسائل کی عدم فراہمی سمیت کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کی 64فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ یہ ملک اپنی مکمل آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اس کثیر تعداد کے باوجود صورت حال انتہائی پریشان کن ہیں۔ خواندگی و ناخواندگی کے اعتبار سے 100 میں سے 29 نوجوان ناخواندہ ہیں۔ ناخواندہ ہونے کا مطلب جنہوں نے سرے سے تعلیم ہی حاصل نہیں کی، انہیں اپنا نام تک لکھنا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر پاکستان آئے، ترکیہ کے صدر کا طیارہ نور خان ایئربیس پر اترا جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزرا اور دیگر حکام موجود تھے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، ترک صدر کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ روایتی لباس میں ملبوس سکول کے بچوں نے انکو خوش آمدید کہا، ملٹری...
    تہلکہ ڈاٹ کام کے سیاسی بیورو میںغالباً 2011 میںکام کرتے ہوئے ایک بار ایڈیٹر ان چیف ترون تیج پال نے اپنے دفتر بلاکر ایک شخص سے متعارف کراتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس انکم ٹیکس محکمہ کے حوالے سے کسی اسٹوری کا خاکہ ہے، ان سے بات کرکے دیکھو کہ کس طرح اسٹوری کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ یہ شخص اروند کیجری وال تھے، جنہوں نے انکم ٹیکس محکمہ سے جوائنٹ کمشنر کے عہدے سے استعفا دیکر سول سوسائٹی میں شمولیت کرکے کرپشن کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہوا تھا۔ میں ان دنوں خود انکم ٹیکس کے گرداب میں پھنسا ہوا تھا، اس لیے شاید ایڈیٹر کو لگا ہوگا کہ میں اس اسٹوری کو زیادہ بہتر سمجھ پائوں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے۔ معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے۔ معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں۔ قائد محمد نوازشریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فی صد کی کمی سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، معیشت کو فائدہ ہو...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستان بھر سے مختلف جامعات سے آنے والے طلبہ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی عوام، بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے، ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی  کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی، ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، پاکستان کے آئین کا آغاز بھی اِن الحکم اِلَّا للّٰہ (حاکمیت صرف اللہ کی ہے) سے ہوتا ہے، یہ فتنہ الخوارج...