ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر پاکستان آئے، ترکیہ کے صدر کا طیارہ نور خان ایئربیس پر اترا جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزرا اور دیگر حکام موجود تھے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، ترک صدر کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ روایتی لباس میں ملبوس سکول کے بچوں نے انکو خوش آمدید کہا، ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں انکا استقبال کیا۔
پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے: وزیراعظم
پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے JF-17 طیاروں نے ان کا فضائی استقبال کیا اور انکے جہاز کو حصار میں اسلام آباد لایا گیا، جاری اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران ترک صدر، پاکستانی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
ترک صدر اسلام آباد میں اعلیٰ سطح سٹریٹجک تعاون کونسل اور پاکستان ترکیہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے، علاوہ ازیں ترک صدر پاکستان اور ترکیہ کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ترک صدر کے اس دورے کو انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے، طیب اردوان کے ساتھ وزرا، ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور سرمایہ کار بھی موجود ہیں۔
قذافی سٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر انٹری پوائنٹس پر عوام کا جم غفیر، ویڈیو
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: طیب اردوان ترکیہ کے
پڑھیں:
ترک صدر اردوان2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے‘ پرتپاک استقبال
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ترک صدر کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا، اْن کے اس دورے کو انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔طیب اردوان کے ساتھ وزرا، ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور سرمایہ کار بھی موجود ہیں۔