2025-01-21@13:38:08 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«ترکیہ کے»:
ترکیہ(نیوز ڈیسک)ترکیہ کے ہوٹل کی چوتھی منزل پر لگنے والی آگ میں 10 ہلاکتیں اور 35 زخمی،ترکیہ کے اُس ’سکی ریزورٹ ہوٹل‘ میں رات گئے آگ بھڑک اُٹھی تھی جہاں 234 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ ترکیہ کے صوبے بولو میں کے علاقے کارتالکیا کے 11 منزلہ ریزروٹ ہوٹل کی چوتھی منزل میں لگی تھی۔آگ لگنے سے گھبراہٹ کا شکار ہونے والے دو افراد نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران 35 سے زائد بری طرح جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ادارے کے ترجمان نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 جنوری 2025ء) انسانی حقوق کے محافظوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار میری لالور نے ترکیہ میں حقوق کے لیے کام کرنے والے نو افراد کو طویل حراست میں رکھے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی جانب سے انسانی حقوق کے محافظوں اور حکومت کے خلاف تنقیدی آوازوں کو خاموش کرانے کے لیے انسداد دہشت گردی کے قوانین کا استعمال پریشان کن ہے۔ اس طریقے سے ان لوگوں کو طویل قید کی سزائیں دی گئی ہیں جو کہ انسانی حقوق کے حوالے سے ملک کی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کے مترادف ہے۔ Tweet URL ترکیہ میں قید ان لوگوں کا...
ترکیہ میں ایک افسوسناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین بھائی اپنے والد کی جائیداد کی تقسیم پر جھگڑے کے بعد مسجد کو بھی تقسیم کر رہے ہیں۔ تین بھائیوں نے والد کے چھوڑے گئے 17 ارب لیرا اور 5 ہزار کرائے کے مکانات سمیت ایک مسجد کو بھی وراثت کے طور پر حصوں میں تقسیم کردیا۔ بدبخت بیٹوں نے مسجد کو بھی تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اور صحن کھودنا شروع کردیا تاکہ درمیان میں فصیل اُٹھائی جا سکے۔ سوشل میڈیا پر جب اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی تو صارفین نے شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے لالچی بیٹوں کو تنقید...
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گلچک اور اکساز کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق، بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا۔ترکیہ میں قیام کے دوران، ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدین کوثر نے پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر جہاز کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران، پی این ایس یمامہ اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین بحری مشق "ماوی وطن" (Mavi Vatan) کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور...
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گلچک (Gölcük) اور اکساز (Aksas ) کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا ۔ ترکیہ میں قیام کے دوران ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدین کوثر (Vice Admiral Ibrahim Ozden Kocer) نے پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر کو جہاز کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ پی این ایس یمامہ اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین بحری...
سلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو ملاقات کررہے ہیں
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق---فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قلب کی مانند ہیں، پاکستان اور ترکیہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترکیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ایازصادق نے ترکیہ میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک علاقائی اور عالمی ایشوز پر...
ویب سائٹ المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے الحبوبی نے کہا کہ شام کے موجودہ حالات کا غیرجانبدار تجزیہ، اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ شام آزاد نہیں ہوا اور اقتصادی مسائل کے باعث یہ ملک غیر ملکی، امریکی، مغربی اور ترکی منصوبوں کے زیر اثر رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایک عراقی تجزیہ کار نے اس اتوار کو کہا کہ شام اپنی کمزور اقتصادی اور مالیاتی صورتحال کی وجہ سے امریکہ اور مغرب بالخصوص ترکی کے منصوبوں کا اسیر رہے گا۔ فارس نیوز کے مطابق عراقی تجزیہ کار ہاشم الحبوبی نے اتوار کے روز کہا کہ شام کی کمزور اقتصادی اور مالی صورتحال کے باعث یہ ملک اب بھی امریکہ، مغرب اور خاص طور پر ترکیہ کے منصوبوں کے زیر...
ملتان:: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبےمیں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری چاہتے ہیں۔ زرائع کے طابق ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترک وفد کوخوش آمدید کہتی ہوں، تعلیمی میدان میں ترکیہ کے تعاون کی مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعقات ہیں، دونوں ممالک کے وقت گزرنے کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان پاکستان کے بہترین دوست ہیں، تعلیم کےشعبےمیں ترکیہ کےساتھ شراکت داری چاہتےہیں۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد...
اپنی ایک پریس بریفنگ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں ہماری کہانی ابھی شروع ہوئی ہے جس کا اختتام دہشتگرد گروہوں کے خاتمے پر ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے کہا کہ شام میں روسی اڈوں کی تقدیر کا فیصلہ مذاکرات میں طے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ "بشار الاسد" کی حکومت کے خاتمے سے قبل باغیوں اور روس کے درمیان طے پایا تھا کہ ماسکو، متحارب گروہ سے متصادم نہیں ہو گا اور نہ ہی باغی گروہ روسی اڈوں پر حملے کریں گے۔ ھاکان فیدان نے ان خیالات کا اظہار آج ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسد حکومت کے سقوط کے وقت روس...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک ترک تعلقات سے تعلیم کے شعبے میں ترقی چاہتے ہیں۔ملتان میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان ایک ساتھ کھڑے ہیں، مستقبل میں ہماری دوستی مضبوط رہے گی۔ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے عمران خان کی کال مسترد کردی: مریم اورنگزیبپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی سے ہم کنار کرنے کی قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی روایت پھر دہرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی وجہ سے پنجاب میں بلکہ پاکستان میں ترقی کے راستے کھل رہے ہیں، مستقبل میں بھی اس طرح کی شراکت داری کی امید رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ...