WE News:
2025-02-13@14:36:09 GMT

سیکٹر ایف 9 انٹرچینج ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے منسوب

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

سیکٹر ایف 9 انٹرچینج ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے منسوب

حکومت پاکستان نے سیکٹر ایف ایٹ،ایف نائین انٹرچینج کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نام سے منسوب کردیا ہے۔

جمعرات کے روز وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کی تختی کی نقاب کشائی کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے تختی کی نقاب کشائی کی۔

مذکورہ انٹر چینج جناح ایونیو اور آغا شاہی ایونیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان نے سیکٹر ایف ایٹ-ایف نائین انٹرچینج کو ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان کے نام سے منسوب کر دیا

اس حوالے سے ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والی سادہ اور پروقار تقریب میں رجب طیب ایردوان… pic.

twitter.com/MsXLn7Ny78

— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 13, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام اباد ایف 9 انٹرچینج پاکستان ترکیہ صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد ایف 9 انٹرچینج پاکستان ترکیہ صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اردوان ترکیہ کے صدر

پڑھیں:

ترک صدر طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ترکیہ کے صدر جب طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان پر پہنچے ہیں۔ 

ترکیہ کے صدر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔ وفد میں وزراء، اعلیٰ حکام اور کارپوریٹ رہنما شامل ہیں۔ 

اپنے دورے کے دوران صدر اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

‎وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیز اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔

‎ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) دونوں ممالک کے درمیان فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک ترکیہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے لیے پرعزم ہیں: وزیراعظم
  • اسلام آباد کا سیکٹر ایف 8-ایف 9 انٹرچینج ترک صدر اردوان کے نام سے منسوب
  • سیکٹر ایف ایٹ اور ایف نائین انٹرچینج طیب ایردوان کے نام سے منسوب
  • سیکٹر ایف8-ایف 9انٹرچینج ترک صدر اردوان کے نام سے منسوب کردیاگیا
  • پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے، وزیراعظم
  • پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا دل سے استقبال کرتی ہے ، وزیراعظم شہبازشریف
  • صدر اردوان کا نور خان ائیربیس پر شاندار استقبال
  • ترک صدر طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • ترکیہ کے صدر آج رات پاکستان آئیں گے، ایڈوانس ٹیم پہنچ گئی