UrduPoint:
2025-02-22@16:02:55 GMT

بھارت ترکیہ کے صدرکے کشمیرپرحالیہ بیان سے تلملا اٹھا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

بھارت ترکیہ کے صدرکے کشمیرپرحالیہ بیان سے تلملا اٹھا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2025ء) بھارت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے کشمیر بارے میں حالیہ بیان پر سخت تلملا اٹھا ہے،بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں ترکیہ کے سفیر کو طلب کر کے اس حوالے سے اپنا احتجاج درج کرایا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اردوان نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا بھر پور اعادہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار بریفنگ میں اردگان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا”ہم بھارت کے اندرونی معاملات پر اس طرح کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں ہم نے ترک سفیر تک اپنا احتجاج پہنچایا ہے، بھارت کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی بھی غیر ضروری تبصرہ ناقابل قبول ہے“۔

(جاری ہے)

رندھیر جیسوال نے بھارت کی یہ رٹ بھی دہرائی کہ جموںوکشمیر اسکا اٹوٹ انگ ہے۔

یاد رہے کہ اگر کوئی جموںوکشمیر کے بارے میں حقیقت پسندانہ موقف اپناتا ہے تو دنیا کا سب سے بڑا نام نہاد جمہوری ملک بھارت ہمیشہ تلملا اٹھتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جموںکشمیر عالمی سطح پر ایک متنازعہ خطہ ہے ، بھارت نے اسکے ایک بڑے حصے پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا ہے اور وہ کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ بھارت کی بے شرمی اور ڈھٹائی کی انتہا یہ ہے کہ وہ کشمیر یوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دینے کے بجائے جموںوکشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دے رہا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق المدارس کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر امتحان سے روکنے کے خلاف طالبعلم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟ بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل کرے گا اس کی حیثیت کیا ہوگی؟

کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے کہا کہ وفاق المدارس کے قواعد و ضوابط کی غلط تشریح کرتے ہوئے داڑھی چھوٹی ہونے پر مجھے امتحان دینے سے روکا گیا۔ جامعہ الاسلامیہ سے درجہ اوّل کا امتحان پاس کیا، اسی ادارے نے درجہ ثانوی میں امتحان دینے سے روک دیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا وفاقی المدارس کے ڈگری ہولڈر بچوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے پاس بچوں کو ایک قسم کی سہولیات میسر ہوں گی؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت دوسرے اداروں کو اپنے پاس رجسٹرڈ کرتی ہے؟ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، کسی بچے کو دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا 5 ججز کی سینیارٹی سے متعلق درخواست کی غیر مشروط حمایت

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاق المدارس کو سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرر کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ تو ایک بالکل مختلف ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ججمنٹ دی، لا کالجز کو ریگولیٹ کیا، اسی طرح میڈیکل کالجز کو ریگولیٹ کیا گیا۔ اب کوئی بھی کالج یا یونیورسٹی 100 سے زائد بچوں کو لا میں داخلہ نہیں دے سکتی۔ جسٹس کیانی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ مدارس کو ریگولیٹ تو کر رہے ہیں مگر یہ نہیں بتا رہے نظام تعلیم کیسے چلے گا؟

عدالت نے حکام وزارت تعلیم سے استفسار کیا کہ کیا صرف اسلام آباد میں موجود مدارس کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے؟ حکام نے بتایا کہ پورے پاکستان میں مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد طالبعلم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس محسن اختر کیانی داڑھی وفاق المدارس

متعلقہ مضامین

  • بھارت ترکیہ کے صدر کے کشمیر پر حالیہ بیان سے تلملا اٹھا
  • ایلون مسک کا ٹی وی شو میں آری اٹھا کر اعلان کہ یہ بیورو کریسی کے لیے ہے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے
  • بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط برقرار رکھنے کیلئے اسرائیلی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا
  • پاک ترکیہ اور کشمیر
  • اوورسیز پاکستانیوں نے بانی کی کال مسترد کر دی، ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائیں، امیر مقام
  • بی جے پی کی ریکھا گپتا نے دہلی کی وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا
  • بھارت: شیر کی گجرات ہائی وے پر چہل قدمی سے لوگ حیران
  • بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہونے کو ہے