وزارت اطلاعات و نشریات نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے والہانہ استقبال کے لئے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ جاری کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وزارت اطلاعات نے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ ترکیہ کے صدر کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار کیا ہے۔

نغمے میں پاکستان اور ترکیہ کی ثقافت اور بھائی چارے کے رشتے کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے جوکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور احترام کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

نغمے کی دھن اور بول انتہائی جذباتی ہیں جو سننے والوں کی سماعتوں میں رس گھولیں گے جبکہ شیراز اپل کی آواز اس میں مزید جوش و ولولہ پیدا کرے گی۔

نغمے میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کو رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ سمیت وفد کا استقبال کرتے دکھایا گیا ہے جبکہ اس موقع پر مختلف پاکستانی ثقافتوں کو اُجاگر کرتے لباس میں ملبوس بچے بھی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ترکیہ کے صدر آج رات پاکستان آئیں گے، ایڈوانس ٹیم پہنچ گئی

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ایڈوانس ٹیم آج صبح اسلام آباد پہنچی۔ ترک صدر آج رات پاکستان پہنچیں گے۔ ترکیہ کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پرپاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ترکیہ کے صدرکے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔

مزید پڑھیں: ترکیہ کے صدر طیب اردوان کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ترک صدراور وزیراعظم شہباز شریف پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ صدر اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد ،شہباز شریف نے استقبال کیا
  • ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، فقید المثال استقبال
  • ترک صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، والہانہ استقبال کیلئے خصوصی نغمہ جاری
  • پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے، وزیراعظم
  • پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا دل سے استقبال کرتی ہے ، وزیراعظم شہبازشریف
  • ترک صدر اردوان2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے‘ پرتپاک استقبال
  • ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 رزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • صدر اردوان کا نور خان ائیربیس پر شاندار استقبال
  • ترکیہ کے صدر آج رات پاکستان آئیں گے، ایڈوانس ٹیم پہنچ گئی