پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’ اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر،فوجی دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق ’اتاترک 13‘ کا آغاز 10 فروری کو ہوا جو 2 ہفتے جاری رہی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سپیشل سروسز گروپ، پاکستان آرمی کی 2 جنگی ٹیموں اور سپیشل فورسز، جمہوریہ ترکیہ کے تمام 36 رینگ نے مشق میں حصہ لیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے جبکہ ترکیہ سے بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
کراچی میں ڈمپر اور ٹرالرپھر ٹکرایا ،2 افراد جاں بحق
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور دوستانہ ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا، مشق میں شریک فوجی دستوں نے اس مشترکہ تربیت سے بھرپور استفادہ کیا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان ا کے درمیان
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پارٹی کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات عدیل اقبال نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے درمیان اختلافات کے حوالے سے میڈیا رپورٹ پر کہا کہ پارٹی میں اختلافات چلتے رہتے ہیں یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے۔
عدیل اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ہر بندہ اپنی سوچ رکھتا ہے، یہ ایک جمہوری جماعت ہے، وزیراعلی کے پی اس حوالے سے تمام اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہو گا وہی جو بانی چئیرمین کا فیصلہ ہو گا۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے ہیں اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ عاطف خان نے وٹس ایپ گروپ میں اراکین اسمبلی کو بل کی حمایت میں ووٹ نہ دینے کی گزارش کی اور کہا کہ یہ بل خیبرپختونخوا کے عوام کے حق میں نہیں اس لیے اراکین صوبائی اسمبلی ووٹ نہ دیں۔
ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے عاطف خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوال کیا کہ کیا آپ نے یہ بل پڑھا ہے، آپ کو انگریزی سمجھ نہیں آتی اور بل کی کاپی اردو میں ترجمہ کرکے آپ کو بھیجوں گا۔
مزید بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عاطف خان کو مخاطب کرکے کہا کہ الیکشن کمیشن میں آپ کی تعلیم بھی انٹرمیڈیٹ ہے، اس بل میں کوئی مسئلہ نہیں بس آپ کا ذاتی بغض کا مسئلہ ہے، مگر اللہ حق ہے۔
وزیر اعلیٰ کے سخت الفاظ عاطف خان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈپور کو کوئی جواب نہیں دیا۔