ترکیہ، شامی باغیوں کیساتھ عراق کے بہتر تعلقات کا خواہاں
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
فواد حسین کے ساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تُرک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق جس حد تک خوشحال اور مضبوط ہو گا ترکیہ اتنا ہی پُر رونق ہو گا۔ ہم عراق میں امن و استحکام کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراق میں اپنی موجودگی کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے کہا کہ میرے اس سفر کا مقصد ترکیہ، عراق اور شام کو ایک پیج پر لانا جب کہ دہشت گرد گروہوں داعش و PKK کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر ھاکان فیدان نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ عراق، PKK کو کالعدم و دہشت گرد تنظیم قرار دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے ترکیہ اور عراق کا موقف ایک ہے۔ ھاکان فیدان نے کہا کہ عراق جس حد تک خوشحال اور مضبوط ہو گا ترکیہ اتنا ہی پُر رونق ہو گا۔ ہم عراق میں امن و استحکام کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
انقرہ کے ڈپلومیٹک سربراہ نے ترکیہ کے حمایت یافتہ شامی باغیوں سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم عراق اور شام کی نئی حکومت کے درمیان تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ ہم اس سلسلے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے تیار ہیں۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ ھاکان فیدان کا حالیہ دورہ عراق ایسے منظرنامے میں عمل میں آیا جب دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ کشیدگی کی وجہ عراق کے زیرانتطام کُرد علاقوں میں تُرک فوجوں کی موجودگی اور گزشتہ ایک سال کے دوران اس ملک کے سرحدی علاقوں پر انقرہ کے حملے ہیں۔ انقرہ کا یہ موقف ہے کہ وہ عراق نہیں بلکہ اس سرزمین پر موجود کُرد دہشت گرد تنظیم PKK کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
کرم کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرم میں صوبائی حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے جب 500 ارب روپے کی بات کرو تو وہ غصے میں آ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس پر 500 ارب روپے خرچ کیوں نہیں کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار ہے، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔