پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر پاکستان کو تشویش ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے.

جس کے لیے وہ 18 فروری کو نیویارک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 نوجوانوں کو شہید کیے جانے اور شہدا کی جائیدادوں پر قبضے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں. کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ترجمان نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں مرنے والے 16 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے. پاکستانی سفارتخانہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات ہیں. امریکا کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن واپسی کا معاملہ پاک ۔ امریکا باہمی رابطے کا حصہ ہے، کوئی بھی ملک غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیج سکتا ہے۔شفقت علی خان نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا ایک تاریخی دوست ہے.پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں.  18 لاکھ پاکستانی متحدہ امارات میں رہ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی افغانستان میں موجودگی ایک سنگین مسئلہ ہے.پاکستان مسلسل افغانستان سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کا خواہاں ہے. پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم کی دعوت پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے 2 روزہ سرکاری دورہ کیا. ترکیہ کے صدر کا وزیراعظم اور صدر مملکت نے پرتپاک استقبال کیا. دورے کے دوران ترکیہ ۔ پاکستان کوآپریشن کونسل کا ساتواں اجلاس ہوا. سیشن کے اختتام پر ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے. ترکیہ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے قبرص کے معاملے پرپاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا. ترکیہ اور پاکستان کے درمیان صدیوں پرانے گہرے مذہبی، تہذیبی، ثقافتی، اور تاریخی تعلقات کو مزید تقویت دینے پر زور دیا گیا. مشکل وقت میں دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کی آزمائشی اور مثالی بھائی چارے کی مثالیں موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے تمام شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دینے کا اعادہ کیا. دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، بینکنگ، فنانس کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، تعلیم، صحت، توانائی، ثقافت مواصلات، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر بھی دونوں ممالک کام کریں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: امریکا کی جانب سے نے بتایا کہ انہوں نے

پڑھیں:

متنازعہ وقف بل کے باعث پورا بھارت ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا

بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے پاس کیے جانے والے وقف بل کے بعد پورا ملک ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

اس نئے قانون کو بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کی ایک اور سازش قرار دی جارہی ہے۔

متنازعہ بل کے خلاف مغربی بنگال میں شدید مظاہرے ہوئے۔ مغربی بنگال کے علاقے مرشد آباد میں وقف بل کے خلاف احتجاج خون کی ہولی میں تبدیل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت: اپوزیشن جماعتوں کا ’وقف بل 2024‘ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے چیلنج کرنے کا عہد

مظاہرین پر احتجاج کے دوران پولیس نے شدید لاٹھی جارج اور شیلنگ بھی کی۔

مظاہرین کی جانب سے سڑکیں بلاک اور نیشنل ہائی ویز بند کردیے گئے ہیں جبکہ انہوں نے بی جے پی حکومت کو پورا بھارت بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

بھارتی پولیس نے ممنوعہ احکامات جاری کرتے ہوئے انٹرنیٹ معطل کر دیا۔

اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے بھی ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ، رانچی، احمد آباد، بہار اور منی پور سمیت متعدد شہروں میں بھی مظاہرے پھوٹ پڑے۔

یہ بھی پڑھیے: مودی سرکار کا وقف ترمیمی بل کی آڑ میں مسلمانوں کی زمینیں ہتھیانے کا حربہ

صرف چند گھنٹوں میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ’وقف بل واپس لو‘ کے نعرے لگائے۔

اس بل کے ذریعے مسلمانوں کی مساجد، درگاہوں اور دیگر زمینوں کو سرکاری تحویل میں لینے کی تیاری ہورہی ہے۔ اس اقدام کو عالمی طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈیا بھارت مظاہرے وقف بل

متعلقہ مضامین

  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش
  • متنازعہ وقف بل کے باعث پورا بھارت ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا
  •  8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
  • ایرانی صوبےسیستان بلوچستان میں مسلح افراد کا حملہ، 8 پاکستانی جاں بحق
  • تجارتی ٹیرف کے نفاذ سے قبل اپیل کی جانب 15لاکھ سمارٹ فون بھارت سے امریکا منتقل کیئے جانے کا انکشاف
  • امریکا میں پہلی بار کمرشل ری ایکٹر میں 5 فیصد سے زائد افزودہ جوہری ایندھن تیار
  • تعلیمی ویزوں کی معطلی پر رابطے جاری، بگرام ایئر بیس کی امریکی حوالگی افواہ: پاکستان
  • بھارت؛ بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی جانے والی لڑکی کو والد نے غصے میں بدترین سزا دے دی