حریت رہنماﺅں نے اپنے بیانات میں کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کشمیر پر اپنے پرعزم موقف کا بھرپور اعادہ کیا جو انتہائی لائق تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے غیر متزلزل حمایت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی اور محمود احمد ساغر اور شمیم شال سمیت دیگر رہنماﺅں نے اپنے بیانات میں کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کشمیر پر اپنے پرعزم موقف کا بھرپور اعادہ کیا جو انتہائی لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب اردگان کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کشمیر کاز کی بھرپور حمایت بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کیلئے ہمت و حوصلے اور آزازی کیلئے ان کی جدوجہد کیلئے تقویت کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر تنازعہ کشمیر کو اجاگر اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کی حمایت کرنے پر ترک صدر کے انتہائی مشکور ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی حالت زار انسانی حقوق کے تحفظ اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے فوری اجتماعی اقدامات کی متقاضی ہے۔ انہوں نے انصاف اور مساوات کے اصولوں پر مبنی تنازعہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے حوالے سے ترکیہ کی حمایت کو بھی سراہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رجب طیب اردگان انہوں نے نے اپنے کہا کہ

پڑھیں:

قومی اسمبلی: کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

—فائل فوٹو

قومی اسمبلی نے کشمیری عوام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرار داد وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر امیر مقام نے پیش کی۔

قرار داد میں کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور تشدد کی شدید مذمت بھی کی گئی۔

ایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا۔

ایوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم اس کارروائی کا حصہ بنے ہیں کیونکہ کشمیر ہم سب کا ہے۔

عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نے اپنے دور میں کشمیریوں کا مسئلہ دنیا بھر میں اٹھایا، آج ہماری خارجہ پالیسی تذبذب کا شکار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج یہاں مودی نواز حکومت ہے، انہیں کشمیریوں کا کوئی خیال نہیں، آج ملک میں فسطائیت اور غنڈہ گردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوٹلی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد
  • قومی اسمبلی: کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور
  • پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا اسلامی اور تاریخ کشمیر کی کتابیں ضبط کرنے پر اظہار تشویش
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں تعزیتی مجلس کا انعقاد
  • رجب طیب اردگان کا دورہ پاکستان
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت میں کشمیریوں کو تحفظ کی امید تھی لیکن کچھ نہیں بدلا، محبوبہ مفتی
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ کشمیر میں حالات پرامن ہونے کا بھارتی بیانیہ حقائق کے یکسر منافی، میر واعظ
  • کراچی کا نوبیاہتا جوڑا آزاد کشمیر میں دم گھٹنے سے جاں بحق