دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق  ترک صدر رجب طیب اردوان 12 اور 13 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد جس میں وزرا اور سینیئر حکام کے ساتھ کارپوریٹ لیڈر شامل ہیں پاکستان آئے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ترک صدر اور وزیراعظم شہباز شریف پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے.

  کونسل کے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجی کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی متوقع ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے. اس کے علاوہ ترک صدر کی وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ترک صدر پاک ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے. پاک ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں دونوں ممالک کے سرمایہ کار کمپنیز اور تاجر شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ ہائی لیول اسٹریٹیجیک کوآپریشن کونسل پاکستان اور ترکی کے درمیان فیصلہ سازی کا اعلی ترین فورم ہے. ہائی لیول اسٹریٹیجک کونسل دو طرفہ تعلقات کو تذویراتی سمت عطا کرتی ہے. جس کے تحت دونوں ملکوں نے مختلف جوائنٹ سٹینڈنگ کمیٹیز بھی قائم کی ہیں۔ پاک ترک مشترکہ قائمہ کمیٹیاں تجارت، سرمایہ کاری،بینکاری، مالیات، ثقافت اور سیاحت کا احاطہ کرتی ہیں، قائمہ کمیٹیز توانائی، دفاع، زراعت، ٹرانسپورٹ، مواصلات، آئی ٹی، صحت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں کا بھی احاطہ کرتی ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہائی لیول اسٹریٹیجک کونسل کے اب تک چھ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں. کونسل کا آخری اجلاس فروری 2020 میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔ ترک صدر کا دور پاکستان اور ہائی لیول سٹریٹیجیک کونسل کا ساتواں اجلاس برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ کے ترجمان وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اردوان کونسل کے پاک ترک کریں گے

پڑھیں:

ترکیہ صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

ترک حکام کے مطابق صدر رجب طیب اردوان پاکستان سمیت متعدد مسلمان ممالک کا دورہ کریں گے۔ترک حکام نے بتایا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے پاکستان سمیت متعدد مسلمان ممالک کا دورہ کریں گے جہاں وہ دو طرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔صدر رجب طیب اردگان 12 فروری کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ، ترک صدر، صدر زرداری وزیر اعظم اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گےترکیے کے کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر فریہتین آلتن نے بتایا کہ صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ طیب اردوان تینوں ممالک کے سربراہان کی دعوت پر 10 سے 13 فروری کے دوران مذکورہ تینوں ممالک کا دورہ کریں گے۔فریہتین آلتن نے کہا کہ ترک صدر دورے کے موقع پر دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور اہم منصوبوں کے ذریعے تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔ترک عہدیدار نے بتایا کہ اردوان ملائیشیا کے بعد انڈونیشیا اور پاکستان میں اعلی سطح کی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کی مشترکہ سربراہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران دو طرفہ تعلقات کے قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں اور صدر اردوان میزبان ممالک کے کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: ترکیہ کے صدر طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے
  • ترکیہ کے صدر طیب اردوان کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
  • ترک صدر رجب طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے
  • ترک صدر اردوان2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
  • ترک صدر2روزہ دورے پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے
  • رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے
  • ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے
  • ترکیہ صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
  • پاکستان و ترکیہ مزید قریب آ رہے ہیں!