ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا ترکیہ کے صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا پُر جوش خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ترکیہ کے صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین معاشی ، تجارتی اورسفارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں ہر دستخط کیے گئے ہیں۔
سیدال خان ناصر نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی، اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جنہیں اس دورے کے دوران مزید مستحکم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے صدر مملکت اصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کو حالیہ سفارتی کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مدبرانہ قیادت اور بہترین سفارتکاری کے باعث پاکستان عالمی سطح پر اپنے مقام کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ قیادت کی بصیرت اور متحرک خارجہ پالیسی سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔
سیدال خان ناصر نے کہا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کو مزید تقویت دے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صدر طیب اردگان دونوں ممالک کے دورہ پاکستان کے درمیان نے کہا کہ انہوں نے ترکیہ کے کو مزید
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کا شور شرابہ، ڈپٹی چیئرمین سے استعفی اور گیلانی کی واپسی کا مطالبہ
اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن کے درمیان جھگڑا آج بھی جاری رہا، اپوزیشن نے ڈائس کا گھیراؤ کیا، ڈپٹی چیئرمین کے استعفی اور گیلانی کو واپس کرو کے نعرے لگائے۔
قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔ قائم مقام چئیرمین سینیٹ نے گزشتہ روز کے واقعہ پر وضاحت اور رولنگ دی۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ کل کے کیے گئے اشاروں کا مطلب کسی کی دل آزاری نہیں تھا، قائم مقام چئیرمین نے اپنے الفاظ کارروائی سے حذف کرا دئیے۔
سیدال خان ناصر نے کہا کہ اپوزیشن کے 3 ممبران نے غلط باتیں کیں، 3 ممبران کی رکنیت معطل کرسکتا ہوں لیکن نہیں کروں گا، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو موخر کرتاہوں، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل آرٹیکل 74 سے اختلاف رکھتا ہے، جب تک بل پر قانونی آئینی معاملہ طے نہیں ہوتا تب تک بل موخر ہوگا۔
شبلی فراز نے کہا کہ رولز کے مطابق آپ کو ووٹنگ کا نتیجہ بتانا ہے۔ شبلی فراز نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے استعفی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ آپ نے اپوزیشن سینیٹرز کو بھونکنے سے تشبیح دی۔
اپوزیشن سینیٹرز نے ایوان میں احتجاج کیا اور اپوزیشن سینیٹرز چئیرمین سینیٹ ڈائس کے قریب پہنچ گئے، انہوں نے ووٹ کو عزت دو، ڈپٹی چئیرمین استعفی دو کے نعرے بازی لگائے۔
اس دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وقفہ سوالات پر کارروائی آگے بڑھانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ وضاحت کرچکا ہوں کسی کی من مانی سے نہیں ہاؤس قانون کے مطابق چلے گا۔
اپوزیشن اراکین نے ڈائس کا گھیراؤ جاری رکھا اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے، ارکان نے ’’چئیرمین سینیٹ کو بازیاب کرو، گیلانی کو بازیاب کرو، ڈپٹی چئیرمین استعفی دو، گیلانی کو واپس کرو کے نعرے لگائے۔
وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ اپوزیشن اب واو واو پر آگئی ہے، جنگلی حیات میں چند آوازیں رہ گئی ہیں جو اپوزیشن والوں نے سیکھنی ہے۔
ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر تھک گئے ہیں تو سیٹوں پر بیٹھ جائیں، بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
سینیٹر پلوشہ خان نے ملک بھر میں نماز استسقاء کے اہتمام کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ملک میں بارش نہیں ہو رہیں،نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے،نماز استسقاء سے متعلق آفس اقدامات کرے۔
بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس 21 فروری 2025ء بروز جمعہ ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔