یرموک: کویت کے شہر یرموک میں  کویت پاکستان دوستی کے علمبردار اور معروف کویتی شخصیت  مبارک سعدون المطوع کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال کے علاوہ ترکیہ اور تاجکستان کے سفیروں نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔   کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے  سرپرست اعلیٰ مبارک سعدون المطوع نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپیل کی کہ غزہ کی صورتحال پر مسلم امہ کو اجتماعی طور پر آواز بلند کرنی چاہئےم مسلم ممالک کے اجتماعی موقف سے ہی عزہ کے مظلوم خاندانوں کی مدد ممکن ہے۔سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے پانی گفتگو میں کویت پاکستان تعلقات پر روشنی ڈالی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کیلئے کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کی۔ ترکیہ کی سفیر طوبا نور نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان میں گزرے ایام کی یادیں تازہ کیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہ ترکیہ اور پاکستان ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہیں۔ تاجکستان کے سفیر زبید اللّٰہ زبید نے بتایا کہ وہ پاکستان میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہاں ان کا قیام خاصا یادگار رہا ہے۔ تقریب میں گورنر فروانیہ کے نمائندہ  سلمان الظفیری اور ترکیہ کے ڈیفنس اتاشی نے بھی شرکت کی۔ صدر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن رانا اعجاز نے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کویت پاکستان

پڑھیں:

تاجر برادری کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد پیش کی 

تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ مظلوم طبقہ کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے وکلا برادری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جو صرف مظلوم طبقہ کے لیے ہی نہیں بلکہ ازاد عدلیہ اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں اظہر خان مغل نے کہا ہے کہ معاشرے میں پسے مظلوم طبقات کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے تجارت سے وابستہ کاروباری طبقہ، تاجر برادری کا کردار لائق تحسین ہے، جو وکلا برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ آج بھی پوری قوم کی نگاہیں وکلا اور عدلیہ پر ہیں کہ ظلم کا شکار مظلوم عوام کو جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو، تاجر برادری نے ہمیشہ حق کی خاطر آواز اُٹھائی اور عدلیہ بحالی تحریک میں بھی بھرپور ساتھ دیا، تاجر برادری آج بھی وکلا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی اور دیگر تاجر رہنماوں جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ، ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فصیل محمود کو اپنے دفتر میں مبارکباد کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر تاجر رہنماوں نے محمد اظہر خان مغل کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ مظلوم طبقہ کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے وکلا برادری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جو صرف مظلوم طبقہ کے لیے ہی نہیں بلکہ ازاد عدلیہ اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • تاجر برادری کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد پیش کی 
  • اسپیشل اولمپکس ونٹر گیمزمیں شرکت کرنیوالے قومی دستہ کے اعزاز میں افطار ڈنر
  • ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد کی معاون خصوصی ہارون اختر خان سے ملاقات ، پیک شدہ دودھ پر ٹیکس میں نرمی کا مطالبہ
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,650 روپے اضافہ ریکارڈ
  • ڈیری ایسوسی ایشن کا حکومت سے پیک شدہ دودھ پر ٹیکس میں نرمی کا مطالبہ
  • کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر، سفیر پاکستان و دیگر معززین کی شرکت
  • متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی اسماعیلی سنٹر دبئی کے زیر اہتمام رمضان سحری تقریب میں شرکت
  • عجمان میں صحافیوں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر
  • ملتان، ہمدرد ہائوس میں سابقین امامیہ کے اعزاز میں افطار کا اہتمام