پاکستان میں ترکیہ کی سفارتخانے کی طرف سے نیشنل پریس کلب کے ممبران کیلئے رمضان پیکجز تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پاکستان میں ترکیہ کی سفارتخانے کی طرف سے نیشنل پریس کلب کے ممبران کیلئے رمضان پیکجز تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں ترکیہ کی سفارتخانے کی طرف سے نیشنل پریس کلب کے ممبران کیلئے رمضان پیکجز تقسیم کئے گئے، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیرڈاکٹر عرفان نذیر اوغلوتھے جبکہ مذہبی امور کے اتاشی ڈاکٹر عبدالرحمان آق کوش، ڈپٹی اتاشی ڈاکٹر عالم خان، صدر این پی سی اظہر جتوئی، سینئرنائب صدر احتشام الحق، نائب صدرشاہ محمد، ممبران گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، عاصم جیلانی، نوید احمد شیخ ،جعفر علی بلتی و دیگر بھی شامل تھے
اس موقع پر ترکیہ کے سفیر ڈاکٹرعرفان نذیر اوغلوکا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان محبت کا قریبی اور حقیقی تعلق ہے،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان محبت ، اخوت اور احترام کا رشتہ ایک سو سال سے زائدعرصے پر محیط ہے اور یہ رشتہ آئندہ بھی اسی طرح چلتا رہے گا، دونوں ممالک نے ہر کڑے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، تین سال پہلے ترکی میں انے والے زلزلے کے بعد سب سے پہلے پاکستانی وہاں مدد کیلئے پہنچے تھے، دونوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،ہم اس تعلق اور رشتے کوہر میدان میںآگے بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کی مشکلات کو اپنی مشکلات اور کامیابیوں کو اپنی کامیابیاں سمجھتے ہیں،عسکری ، معاشی لحاظ سے دو بڑے ملک ہیں،ہمارے پاس ایک دوسرے کا کوئی متبادل نہیں ہے ،ہم ملکر بہت سی چیزیں تبدیل کر سکتے ہیں،دونوں ممالک دفاع، تعلیم،پریس کیذریعیقریب لانے کی کوشش کر رہے ہیں، فروری میں صدر ترکیہ کا پاکستان آمد پر جو فقید المثال استقبال کیا گیاوہ قابل تعریف ہے، اسلام آباد میںترکیہ سفارتخانے میں دیگر کئی شعبے ہیں،ٹیکا بھی ہمارا ادارہ ہے جس نے اس ہال کا کام کیا ہے، ہم دو ملک ہیں مگر دل ایک ہے،پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ، پاکستانی بھی ترکیہ کو اپان دوسرا گھر سمجھیں، اس رمجان مین پاکستان کے بائیس سے زائد شہروں میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی یہ جاری رہے گا
اس موقع پر صدر این پی سی اظہر جتوئی نے ترکیہ کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری پاک ترک تعلقات میں بہتری کیلئے اپنی خدمات پیش کرتی ہے، یہ رمضان بہت مصروف رہا،این پی سی کے انتخابات کے بعد فوری طور پر ممبران کی فیملیز کیلئے رمضان فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، انہوں نے عید کے بعد ترکیہ کے تعاون سے صحافیوں کی تربیت کیلئے کوئی پروگرام شروع کرنے کی تجویز بھی پیش کی، نائب صدر احتشام الحق نے ترک سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سب سے زیادہ متحرک سفیر قرار دیا، ان کا کہنا تھا ک پاکستان میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ترکیہ سب سے پہلے ہماری مدد کو پہنچتا ہے جس پر انکے شکر گزار ہیں،ترکیہ کی جانب سے دو سو سے زائد پاکستانی طلبا کو اسکالر شپس دی گئی ہیں جو کہ احسن اقدام ہے اور پاکستانی عوام اس کی قدر کرتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کیلئے رمضان پاکستان میں پیکجز تقسیم میں ترکیہ ممبران کی ترکیہ کی ترکیہ کے
پڑھیں:
وزیر اعظم پاکستان اور ازبکستان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے آج ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیوئیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے ازبک صدر اور ازبکستان کے عوام کو عید کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے عوام کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔
صدر شوکت مرزیوئیف نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو بھی عید کی مبارکباد دی۔
ملکہ کوہسار میں عید کا چاند؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
دونوں رہنماؤں نے فروری میں وزیر اعظم کے کامیاب دورہء ازبکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعدد شعبوں میں پاکستان-ازبکستان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دورے کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں پیش رفت کے حوالے سے دونوں فریقوں کی جانب سے باہمی طور پر شناخت کیے گئے اہداف کا ایک "روڈ میپ" وضع کیا گیا ہے۔
پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز؛ اہم پاکستانی کھلاڑی سیریز سے باہر
وزیراعظم نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا آئندہ دورہء ازبکستان ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مفید ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم نے صدر شوکت مرزیوئیف کو جلد ہی پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔