ترکیہ، اکرم امام اوغلو کے وکیل کو گرفتار کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اپنے وکیل کی گرفتاری پر استنبول کے مئیر کا کہنا تھا کہ کیا جمہوریت کے خلاف بغاوت کافی نہ تھی۔ پھر اس بغاوت کی بھینٹ چڑھنے والوں کو دفاع کا حق بھی نہیں دیتے۔ اسلام ٹائمز۔ آج ترکیہ کی پارلیمنٹ میں "ریپبلکن پیپلز پارٹی" کے نمائندے "توران تاشکین اوزر" نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں خبر دی کہ حکومت کی جانب سے استنبول کے گرفتار مئیر "اکرم امام اوغلو" کا عدالتی دفاع کرنے والے وکیل "محمد پهلوان" کو من گھڑت الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔ تُرک پراسیکیوشن سے وابستہ ایک مقامی اخبار نے بتایا کہ منی لانڈرنگ اور بعض مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں اکرم امام اوغلو کے وکیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ جس پر فوری رد عمل دیتے ہوئے استنبول کے گرفتار مئیر نے کہا کہ کیا جمہوریت کے خلاف بغاوت کافی نہ تھی اور پھر اس بغاوت کی بھینٹ چڑھنے والوں کو دفاع کا حق بھی نہیں دیتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اکرم امام اوغلو کو کرپشن کے الزام میں ترکیہ کی پولیس نے حراست میں لیا۔
ان کی گرفتاری کے بعد ہزاروں افراد کئی دنوں سے "استنبول"، "انقرہ"، "ازمیر" اور دیگر شہروں میں سڑکوں پر ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اکرم امام اوغلو، صدر "رجب طیب اردوغان" کے سب سے بڑے انتخابی حریف تصور کیے جاتے ہیں۔ تُرک عدلیہ نے انہیں بدعنوانی اور ان گروپوں سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جنہیں انقرہ "دہشت گرد" قرار دیتا ہے۔ تاہم اکرم امام اوغلو کی جماعت نے ان کی گرفتاری کو سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیا ہے۔ اُدھر ترک حکام کہتے ہیں کہ ان کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں بلکہ عدلیہ نے آزادانہ طور پر یہ کارروائی کی ہے۔ ان کی گرفتاری پر ہونے والے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس نے مرچ اسپرے، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ان کی گرفتاری اکرم امام
پڑھیں:
رجب بٹ نے توہین مذہب کے الزام میں کس شخص کو اپنا وکیل مقرر کیا ؟حیران کن خبر سامنے آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)توہینِ مذہب کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے نئے پرفیوم کے نام پر ایک بار پھر باقاعدہ معافی مانگتے ہوئے چوہدری بصیرت علی چشتی کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے باضابطہ معافی نامہ جاری کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ میں نے ایک قانونی ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں جو میرے خلاف الزامات کا دفاع کرے گی۔
نئی ویڈیو میں یوٹیوبر نے کہا کہ میرا نام رجب بٹ ولد محمد افضل بٹ ہے، میں اللّٰہ کی وحدانیت، حضرت محمدﷺ کی ذات اور ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، میری ایک ویڈیو 295 اے اور 295 سی کے حوالے سے وائرل ہے، جسے غلط رنگ دیا جا رہا ہے مجھے ان دفعات کا علم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ویڈیو میں جس 295 کی بات کی ہے وہ بھارت کے حوالے سے ہے، پاکستان میں موجود دفعات کا مجھے علم نہیں ہے، لہٰذا میں رجب بٹ ولد محمد افضل بٹ چوہدری بصیرت علی چشتی پاکستان تحریکِ لبیک کے سینئر رہنما اور ٹکٹ ہولڈر، جو میرے بڑے بھائی ہیں ان کو اپنا امیر و وکیل مقرر کرتا ہوں، جو میری اس کیس میں رہنمائی کریں گے اور تمام مذہبی علماء، مولانا سعد رضوی، مفتی منیب الرحمٰن سمیت دیگر سے بات کریں گے اور درخواست کریں گے کہ وہ مجھے اس ناکردہ گناہ پر معاف کردیں۔
اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا
مزید :