فتنہ خوارج کا خاتمہ کرینگے، وزیراعظم: ترکیہ، آذربائیجان، ازبکستان کے صدور کو فون، عید کی مبارکباد، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عز م کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اسلام آباد +لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف سے مسلم لیگ خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی، سیاسی، معاشی صورتحال پر تبادلہ حیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی پوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ فتنہ خوارج کا خاتمہ کریں گے۔ خواجہ احمد حسان نے کہاکہ حکومت کی پالیسیوں سے ملکی معیشت میں استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کے موثر اقدامات سے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے آئے دنوں بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کے صدر طیب اردگان سے ٹیلی فون پر بات کی۔ وزیراعظم نے صدر اردگان اور ترکیے کی عوام کو عید کی مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر اردگان نے عیدالفطر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے گہرے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے صدر آذربائیجان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، امن اور خوشحالی کی دعا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ازبک صدر اور ازبکستان کے عوام کو عید کی مبارکباد دی، دونوں ممالک کے عوام کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ ازبک صدر شوکت مرزیوف نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو بھی عید کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے فروری میں وزیر اعظم کے کامیاب دورہ ازبکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ فریقین نے متعدد شعبوں میں پاکستان-ازبکستان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دورے کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں پیش رفت کے حوالے سے دونوں فریقوں کی جانب سے باہمی طور پر شناخت کیے گئے اہداف کا ایک "روڈ میپ" وضع کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کا آئندہ دورہ ازبکستان ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مفید ثابت ہو گا۔ شہباز شریف نے ازبک صدر شوکت مرزیوف کو جلد ہی پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اردن کی ہاشمی سلطنت کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین اور کویت کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم نے شاہ عبداللہ اور اردن کے برادر عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ عبداللہ نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت اور انسانی امداد بھجوانے کے اقدام کو سراہا۔ وزیراعظم نے غزہ میں قیام امن، تشدد کے خاتمے، اور متاثرہ فلسطینیوں تک فوری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے شاہ عبداللہ دوم کی قیادت میں اردن کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اردن کے ساتھ پاکستان کے مضبوط اور دیرپا دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی، اور دونوں برادر ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے شاہ عبداللہ کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ شاہ عبداللہ نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو اردن کے دورے کی دعوت دی۔ دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کویت کے ولی عہد کے ساتھ ساتھ امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور کویت کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کویت کے ساتھ باہمی تعاون کے لیے اپنے خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ولی عہد کے ساتھ اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقات کا ذکرکیا۔ وزیراعظم نے قریبی تعاون اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ولی عہد کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی انتہائی پْرخلوص دعوت دی۔ کویتی ولی عہد نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان سے قبل کویتی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے۔ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح نے وزیر اعظم کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے اور خوشحالی کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فونک رابطہ عید کی مبارکباد دونوں ممالک کے کا اعادہ کیا شاہ عبداللہ ازبکستان کے عوام کے لیے پاکستان کا انہوں نے بنانے کے کرنے کی کو مزید ولی عہد کویت کے کے عوام کے ساتھ سے ٹیلی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی اماراتی صدر کو عید کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو
لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر، شاہی خاندان اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مسلسل خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے گزشتہ ماہ ابوظہبی میں صدر النہیان سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی دیرینہ حمایت پر شکریہ ادا کیا، جس پر اماراتی صدر نے بھی گرمجوشی سے عید کی مبارکباد دی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی اقدامات کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
Post Views: 1