2025-02-25@10:29:17 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«کویت کے»:
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ میں امیر کویت عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح، وزیر اعظم کویت عزت مآب شیخ عبداللہ الاحمد الصباح، کویت کی حکومت اور برادر ریاست کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دل سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ اس پرمسرت موقع پر ہم کویتی قوم کے ساتھ، مشکل حالات میں، ان کی قابل فخر تاریخ اور غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی کی فتح میں ان کی ہمت اور بہادری کا جشن منانے میں شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔...
دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس (WGS) کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان-کویت تعاون کو مزید وسعت دینے اور موجودہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے فوری اور مکمل...
کویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد،کیک کاٹا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ایسوسی ایشن رانا اعجاز کی قیادت میں گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح سے ملاقات کی اور کویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا۔گورنر آفس میں ہونیوالی اس ملاقات میں صدر کے پی ایف اے نے گورنر کو تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔رانا اعجاز کا کہنا تھا کہ کویت اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔ بطور بردار اسلامی ملک پاکستانیوں کے دلوں میں کویت کیلئے خاص محبت ہے اور کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن اس محبت...
بغداد سے وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ عراق کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ممالک کی سلامتی، استحکام اور خود مختاری کی حمایت میں اپنے مضبوط مؤقف کی تصدیق کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کویت اور عراق نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان کی مذمت کی ہے۔ کویتی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کے جائز حقوق کے لیے سعودی عرب اور دیگر ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ دریں اثناء اسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان پر عراق نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ بغداد...
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کی وزارت صحت نے شادی سے قبل طبی معاینے کے ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے غیرملکی جوڑوں کے لیے بھی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد معاشرتی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے موروثی امراض کا خاتمہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مختلف عرب ممالک میں اپنے شہریوں کے لیے شادی سے قبل طبی معائنے کا قانون طویل عرصے سے نافذ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو بیماریوں سے روک رکھنا ہے۔حکومتی سطح پر جب تک فریقین کی میڈیکل رپورٹ نکاح رجسٹرار کو پیش نہ کی جائے انہیں نکاح پڑھانے اور رجسٹر کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ کے ممالک کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران برآمدات میں مجموعی طور پر 17.98 فیصد کا اضافہ ہوا لیکن قطر، کویت اور بحرین کے لیے برآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے اعداد وشمار میں بتایا کہ رواں مالی سال کے جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران مشرق وسطیٰ کو ہونے والی برآمدات کا حجم 1.597 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران برآمدات کی مالیت 1.506 ارب ڈالر رہی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ...
کویت(نیوز ڈیسک)کویت کی حکومت نے اسراء والمعراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔ تعطیلات جمعرات 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک ہوں گی۔شب معراج اسلامی روایت میں ایک اہم واقعہ ہے جو پیغمبر اسلام ﷺ کے معجزانہ سفر اور معراج کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اگرچہ اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو آتا ہے لیکن کویتی کابینہ نے رہائشیوں کے لیے ایک بڑے ویک اینڈ کی سہولت کے لیے اس تہوار کو جمعرات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔30 جنوری سے یکم فروری تک تمام سرکاری محکمے اور عوامی ادارے بند رہیں گے جس کے بعد اتوار 2 فروری کو کام دوبارہ شروع ہو گا۔ امریکا: ایتھلیٹکس...
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں غداری اور دہشت گردی کی فنڈنگ کا الزام ثابت ہونے پر 38 غیر ملکیوں کی شہریت کو منسوخ کردیاگیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شہریت اور امیگریشن ادارے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 38افراد میں سے 11 پر حزب اللہ کی مالی معاونت کرنے، 5 پر کویتی الجزیرہ بلیک آرگنائزیشن سے جبکہ 22 افراد پر العبدلی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے کے الزامات ثابت ہو گئے تھے جس پر ان کی کویتی شہریت منسوخ کی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کویت کے سابق وزیر داخلہ و دفاع شیخ طلال الخالد کو عدالت نے کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور ایک کروڑ دینار جرمانے کی سزا...
کویتی وزیر خارجہ عبداللہ الیحیا نے اس بات پر تاکید کی کہ ہم لبنان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنا اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کویت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور علاقے میں سلامتی و استحکام کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔بفارس نیوز کے مطابق، کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحیا نے بیروت میں لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ لبنان کے لیے مستقبل کی تعمیر کے مواقع موجود ہیں۔ ہم لبنان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور علاقے میں سلامتی...
کویت(نیوز ڈیسک)شبِ معراج کے موقع پر 27 جنوری بروز پیر کی عام تعطیل کو 30 جنوری بروز جمعرات دینے کی منظوری دیدی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی کابینہ کی جانب سے یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ جمعہ اور ہفتہ کی ویک اینڈ چھٹیاں ملاکر شہریوں کو 3 دن کی چھٹیاں مل جائیں۔ کویتی کابینہ نے کہا کہ یہ ایڈجسٹمنٹ عوام کے لیے عملی تحفظات کے ساتھ مذہبی تقریبات اور تہوار منانے میں توازن قائم کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی ہے۔خیال رہے کہ اگرچہ کویت میں شب اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو ہے لیکن یہ چھٹی اب جمعرات کو دی جائے گی۔اس طرح کویت میں شہریوں کو جمعرات 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری...
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)کویت کے سرکاری ادارہ برائے انسداد منشیات جنرل ڈپارٹمنٹ فار کمبیٹنگ ڈرگز کے حکام نے منشیات کے دھندے میں ملوث ایک گینگ کے چار مشتبہ عناصر کو گرفتارکرلیا، ان کا تعلق مبینہ طور پر ایک بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے بتایا گیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملزمان میں سے دو عرب شہریت کے حامل ہیں جن میں سے ایک کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ ان میں ایک کویتی خاتون شہری بھی ہے جو بیرون ملک سے منشیات اسمگلنگ میں شامل ہے۔آپریشن کے دوران جنرل ڈیپارٹمنٹ فار کمبیٹنگ نارکوٹکس نے سکیورٹی سروسز کو دھوکہ دینے کی کوشش میں 16کلو گرام شبو اور 10,000ٹراماڈول گولیاں قبضے میں لے...