کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سرپرستِ اعلی مبارک سعدون المطوع کی رہائش گاہ پر تقریبِ افطار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ 2025ء) حسب روایت سرپرست اعلیٰ مبارک سعدون المطوع (کے پی ایف اے) کی رہائش گاہ پر یوم بدر کے حوالے سے 25 ویں تقریبِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے سفراء کرام کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ سہیل یوسف نے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن کو تلاوتِ قرآن پاک کی دعوت دی، اُس کے بعد مبارک المطوع نے مہمانانِ گرامی کے لیے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔
سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں کویت پاکستان تعلقات پر بات کرتے ہوئے صاحبِ خانہ کی دعوت کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر ترکیہ مادام طوبا نور نے پاکستان میں اپنے قیام کو موضوع بنایا اور پاکستان کے ساتھ اپنی ذاتی اور ترکی سرکار کی وابستگی پر سیرحاصل گفتگو فرمائی۔(جاری ہے)
کویت، پاکستان اور ترک دوستی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ یہ بات یاد رہے کہ اس تقریب میں ترکی افواج کے ایک اعلیٰ دستے نے کرنل گوکھر دیفنس اتاشی کویت کی معیت میں شرکت کی۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
تاجر برادری کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد پیش کی
تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ مظلوم طبقہ کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے وکلا برادری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جو صرف مظلوم طبقہ کے لیے ہی نہیں بلکہ ازاد عدلیہ اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں اظہر خان مغل نے کہا ہے کہ معاشرے میں پسے مظلوم طبقات کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے تجارت سے وابستہ کاروباری طبقہ، تاجر برادری کا کردار لائق تحسین ہے، جو وکلا برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ آج بھی پوری قوم کی نگاہیں وکلا اور عدلیہ پر ہیں کہ ظلم کا شکار مظلوم عوام کو جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو، تاجر برادری نے ہمیشہ حق کی خاطر آواز اُٹھائی اور عدلیہ بحالی تحریک میں بھی بھرپور ساتھ دیا، تاجر برادری آج بھی وکلا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی اور دیگر تاجر رہنماوں جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ، ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فصیل محمود کو اپنے دفتر میں مبارکباد کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر تاجر رہنماوں نے محمد اظہر خان مغل کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ مظلوم طبقہ کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے وکلا برادری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جو صرف مظلوم طبقہ کے لیے ہی نہیں بلکہ ازاد عدلیہ اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔