ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تیونس کے صدر نے ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کیساتھ گفتگو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام مسلم اقوام کے اتحاد اور یکجہتی سے فلسطینی عوام بھی اپنے جائز حقوق حاصل کر لیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے تہران کے دورے کے دوران اپنی یادگار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیونس کی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ہمسایہ ممالک کے سربراہان کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ اسلامی اور نظریاتی بنیاد پر تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار رہنے پر زور دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزیشکیان نے متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں اور اماراتی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ماہ رمضان اور عیدالفطر کی برکتیں اور ثمرات اسلامی امت اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پڑوسی اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، ہم آپ کے ایران کے دورے اور ہمارے درمیان تعاون کو بڑھانے کے طریقہ کار پر باہمی مشاورت اور بات چیت کے منتظر ہیں۔ ٹیلی فونک گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے حکمران نے بھی ایرانی صدر اور عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عید الفطر کی برکات سے دوست اور برادر ملک ایران ترقی، امن اور پائیداری کی راہ پر گامزن ہوگا۔ شیخ محمد بن زید ال نھیان نے کہا کہ میں جلد از جلد ایران کا سفر کرنے میں بہت دلچسپی رکھتا ہوں تاکہ ہم مضبوط تعلقات اور روشن مستقبل کے لیے تعاون کر جاری رکھیں۔ اسی طرح کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں صدر مسعود پزیشکیان نے انہیں اور کویتی عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مقدس مہینہ اور عیدالفطر اسلامی ممالک کے اتحاد اور ہم آہنگی کا سبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قرآن کی فرمان کے مطابق تمام اسلامی ممالک کے ساتھ اخوت کے حامی ہیں اور بالخصوص ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کشیدگی کے اور اس کے حل کے تناظر میں اسلامی جمہوریہ ایران نہ تو انصاف کے راستے سے آگے بڑھے گا اور نہ ہی عدل و انصاف سے بالاتر کسی چیز کو قبول کرے گا۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں امیر کویت نے اپنی، ولی عہد اور اپنے ملک کی قوم کی طرف سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کویت ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں ہمسایہ ممالک کے تعمیری اور گہرے تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے اور آپ کے دوست ممالک کے ساتھ ذاتی تعلقات اور گہرے تعلقات کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ مشعل احمد الجابر الصباح نے کہا کہ کویت خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ ایران کے دوستانہ تعلقات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو احترام اور باہمی فائدے کے اصول کی بنیاد پر بڑھ رہے ہیں۔

کویت کے امیر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کویت علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات اور کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعے اور طاقت کا سہارا لیے بغیر حل کرنے کی حمایت اور خیرمقدم کرتا ہے، کویت کی حکومت اور عوام، ملک کے آئین کی بنیاد پر، کسی بھی صورت میں اپنی سرزمین سے کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحیت کو قبول نہیں کریں گے، اور یہ موقف کسی بھی حقیقت کے زیر اثر کبھی نہیں بدلے گا۔   اس کے علاوہ ایرانی صدر اردن کے شاہ عبداللہ بن حسین کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں عید الفطر کی مبارکباد دیتے دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ رمضان المبارک کے ثمرات زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینے میں مدد کریں گے، ہم فلسطین اور غزہ کے مظلومین سمیت تمام اسلامی ممالک کو اپنا دینی بھائی سمجھتے ہیں۔ صدر نے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور غزہ کے بے دفاع عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے دوبارہ شروع ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور ساتھ ہی غزہ کے مستقبل کے بارے میں بیانات کی مذمت کی، جس میں اس علاقے کے عوام کی جبری بے نقل مکانی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان مسلسل روابط، غزہ کے عوام اور اس حوالے سے ایران کے موقف میں مدد دے سکتے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران دوست اور برادر ملک اردن کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کو وسعت دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔ اس ٹیلی فونک گفتگو میں اردن کے بادشاہ نے بھی ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات سے بہت خوش ہوں اور میں نے اردن کے وزیر خارجہ کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا اور بہتر بنانے کے لیے آپ کے وزیر خارجہ کے ساتھ اپنے روابط اور مشاورت کو مضبوط کریں۔

عبداللہ بن حسین نے علاقائی چیلنجوں بالخصوص فلسطین اور غزہ کے مسئلے کے حوالے سے ایران کے موقف پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اردن بھی خطے میں پیشرفت اور چیلنجوں کے بارے میں فکر مند ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم جلد ہی آپ کے ساتھ ذاتی طور پر ملاقات کر کے اپنے تعلقات کو وسعت دینے اور علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کے حل پر بات چیت کرین گے۔   بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں ایرانی صدر نے انہیں اور ان کے ملک کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ ماہ رمضان اور عید الفطر کی برکات سے اسلامی ممالک کا اتحاد اور ہم آہنگی مزید مضبوط ہو گی۔ صدر مملکت نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ اپنے پڑوسیوں اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے مزید کہا کہ ہم بحرین کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہشمند ہیں اور ہمارے درمیان تعاون کو آسان بنانے اور اسے تیز کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں بحرین کے بادشاہ نے بھی ایران صدر اور عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور بحرین کے درمیان طویل عرصے سے گہرے ہمسائیگی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور آج بھی ہم ان تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سے قبل ان کی تہران کے دورے کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ایک یادگار ملاقات ہوئی تھی، صدر سے کہا کہ وہ رہبر معظم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کے مثبت اور تعمیری الفاظ، نقطہ نظر اور ارادوں کی بھی تعریف کرتا ہوں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اور ترقی کے لیے تیار ہوں۔   تیونس کے صدر قیس سعید کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں صدر پزشکیان نے انہیں اور ان کے ملک کے لوگوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے فلسطین کی آزادی کے مقصد کی حمایت اور غزہ کے مظلوم عوام کے دفاع میں تیونس کے موقف کی بھی تعریف کی۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہم غزہ اور فلسطین کے مظلوم اور بے دفاع لوگوں کے حقوق کی حمایت میں تیونس کی حکومت اور عوام کے انسانی اور اسلامی موقف کو سراہتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ تمام مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور اگر وہ اپنے اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط کریں تو وہ غزہ میں ہونے والے جرائم کو روک سکتے ہیں، مجھے امید ہے کہ متحد اور مربوط طریقے سے اسلامی اقوام مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے موثر اور اجتماعی کوشش کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تیونس سمیت اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس ٹیلی فونک گفتگو میں تیونس کے صدر نے بھی ایرانی صدر اور عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور تمام مسلمانوں سے اس عظیم موقع کی برکات سے مستفید ہونے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ تیونس کے عوام نے ہمیشہ فلسطین اور غزہ کے مظلوم اور بے گناہ لوگوں کے جائز حقوق کی حمایت کی ہے اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کے مظلوم عوام کو ایک فلسطینی ریاست قائم کرنی چاہیے جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور اس سرزمین پر دہشت گردی کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ان بے دفاع لوگوں کے خلاف تمام جرائم کے باوجود فلسطینی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام ہی فلسطینی سرزمین کے اصل مالک ہیں اور آج ہم اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ اقوام متحدہ کے حقوق کی تنظیمیں اور دنیا کے عوام ان کی حمایت اور فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ تیونس کے صدر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام مسلم اقوام کے اتحاد اور یکجہتی سے فلسطینی عوام بھی اپنے جائز حقوق حاصل کر لیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے تہران کے دورے کے دوران اپنی یادگار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیونس کی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران کے ساتھ تعلقات کو میں کوئی کسر اٹھا نہیں کے ساتھ تعلقات کو مزید اس ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی ممالک کے ساتھ ممالک کے ساتھ تعلقات ہمسایہ ممالک کے مسعود پزیشکیان انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو وسعت دینے کا اظہار کیا تیونس کے صدر کرتے ہوئے کہ نے بھی ایران تعلقات اور ایرانی صدر اور غزہ کے کے درمیان انہیں اور اتحاد اور کہا کہ ہم کے مظلوم بحرین کے کی حمایت ہم آہنگی اور عوام تعاون کو کو مضبوط کی حکومت بات چیت ہیں اور کرتا ہے اردن کے کے دورے کے خلاف کے عوام عوام کے ملک کے اور ہم کے لیے ہے اور اور اس

پڑھیں:

امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ایران دہشتگردوں اور روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ایران، عرب امارات اور چین کے 6 ادارے اور 2 ایرانیوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکا نے کہا ہے کہ یہ ادارے اور کمپنیاں ایران کیلئے ڈرون پرزہ جات فراہم کر رہے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ایران دہشت گردوں اور روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر کی عرب امارات، کویت، بحرین اور تیونس کے سربراہان کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو
  • ہم کسی بھی جارحیت کا فورا و فیصلہ کن جواب دینگے، سید عباس عراقچی
  • امریکا کی ایرانی ڈرون نیٹ ورک، امارات اور چینی کمپنیوں پر پابندیاں
  • امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں
  • وزیراعظم کی بوسنیا کے رکن ایوان صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، عید کی مبارک باد
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، گورنر پنجاب و گلگت کو فون
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
  • وزیراعظم اور گورنر سندھ کا ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ