وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس (WGS) کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان-کویت تعاون کو مزید وسعت دینے اور موجودہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے فوری اور مکمل نفاذ اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی رفتار کو بڑھانے پر زور دیا۔
لاہور پولیس میں خود احتسابی کی نئی مثال قائم، کرپشن کے الزام میں ایس ایچ او گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی انتقال کر گئے
ملائیشیا(نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق2003 سے 2009 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے عبداللہ احمد بداوی کو سانس لینے میں دشواری کے باعث گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ان کے اہلخانہ اور ملائیشیا کے وزیر صحت نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
عبداللہ احمد بداوی نے مہاتیر محمد کے مستعفی ہونے کے بعد 2003 میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔
وہ اپنی سادگی اور اصلاحاتی ایجنڈے کی وجہ سے “پاک لہ” کے نام سے مشہور تھے جبکہ ان کے دور میں ملائیشیا نے معاشی استحکام اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دی تاہم 2008 کے انتخابات میں حکمراں اتحاد کی کمزور کارکردگی کے بعد انہوں نے 2009 میں عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
عبداللہ بداوی کی وفات پر ملائیشیا کے سیاسی رہنماؤں اور عوام نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،اور انہیں ایک منکسرالمزاج لیڈر کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے جنہوں نے ملکی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
آج بروز منگل 15اپریل مختلف علاقوں کے موسم کی صورتحال جانئے