کویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد،کیک کاٹا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ایسوسی ایشن رانا اعجاز کی قیادت میں گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح سے ملاقات کی اور کویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا۔گورنر آفس میں ہونیوالی اس ملاقات میں صدر کے پی ایف اے نے گورنر کو تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
رانا اعجاز کا کہنا تھا کہ کویت اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔ بطور بردار اسلامی ملک پاکستانیوں کے دلوں میں کویت کیلئے خاص محبت ہے اور کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن اس محبت کو آنیوالی نسلون تک منتقل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔
صدر کے پی ایف اے نے کویت کی ترقی اور مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کی نمایاں خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور گورنر فروانیہ کو بتایا کہ کورونا کے بعد سے میڈیکل کے شعبے میں پاکستانی پروفیشنلز کی ایک کثیر تعداد کویت میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ کارپوریٹ سیکٹر، انجینئرنگ اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی پاکستانی نمایاں ہیں۔
گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح نے کے پی ایف اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کویت پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن دونوں ملکوں کے درمیاں عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کیلئے مثبت انداز میں کام کررہی ہے۔ ایسی سرگرمیوں کیلئے گورنیٹ کا تعاون دستیاب رہے گا۔
قبل ازیں صدر کے پی ایف اے کی جانب سے تنظیم کی نئی کابینہ اور ممبران کا گورنر سے تعارف کرایا تو عزت مآب جناب الشیخ عذبی الناصر الصباح نے محمد ثاقب آفتاب کو سینئر نائب صدر، خالد امین، غلام شیبر ، انجینئر محمد شفیع خان اور محمد طاہر بشیر کو نائب صدر، محمد عمران کو جنرل سیکرٹری اور حافظ وجیہہ الحسن کو سیکرٹری خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ گورنر فروانیہ نے ایگزیکٹو کونسل کے ممبران اور دیگر زمہ داران کو بھی مبارکباد پیش کی۔
صدر کے پی ایف اے رانا اعجاز نے ملاقات میں شریک صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی حافظ حفیظ الرحمن، صدر مسلم سینٹر (ن) میاں محمد ارشد ، قائمقام صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی شہزاد الرحمن اور چیف کوارڈینٹر پاکستان بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن نعمان اسلم گھمن کا بھی گورنر فروانیہ جناب الشیخ عضبی الناصر الصباح سے خصوصی تعارف کرایا۔
ملاقات کے اختتام پر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر جناب الشیخ عضبی الناصر الصباح کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ گورنر الشیخ عضبی الناصر الصباح کی جانب سے بھی کے پی ایف اے کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل، صدر مملکت افتتاح کریں گے، شائقین کا داخلہ مفت عمران خان کا آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور خط لکھنے کا اعلان او آئی سی سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لیجانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی اسلام آباد میں وکلا کا احتجاج، ریڈ زون کے داخلی راستے بند، پولیس، وکلا میں جھڑپ انسداد دہشتگردی عدالت سے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع مودی کا 3 روزہ دورہ پیرس، پاکستانی فضائی حدود میں سفر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

شہدادپور،جماعت اسلامی خواتین کے تحت ہفتہ کشمیر کا انعقاد

شہدادپور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام “ہفتہ کشمیر” کے سلسلے میں گاؤں جان محمد کلوئی میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کی ناظمہ سلمیٰ شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ اور کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ان کا بنیادی حق ہے اور اقوام متحدہ نے بھی ان کے اس حق کو تسلیم کیا ہے۔ کانفرنس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔پروگرام میں کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم اور ان کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے ایک دستاویزی فلم (ڈاکومنٹری) بھی دکھائی گئی۔ اس دستاویزی فلم نے طالبات میں کشمیر کے حوالے سے جذبات کو مہمیز دی اور انہیں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا احساس دلایا۔اس پروگرام کا مقصد طالبات کو ملکی اور عالمی مسائل سے آگاہ کرنا اور ان میں شعور پیدا کرنا تھا۔ خاص طور پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • انقلاب ایران مظلوم عوام کے لیے امید کی کرن تھا، گورنر سندھ
  • شہدادپور،جماعت اسلامی خواتین کے تحت ہفتہ کشمیر کا انعقاد
  • مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤن میں سالانہ تقریب کا انعقاد
  • کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن وفدکی گورنر فروانیہ سے ملاقات،ہالہ فیبرار کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا
  • او آئی سی سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
  • نئی دلی میں رنگارنگ پاکستان فیسٹ کا انعقاد، تصویری نمائش بھی پیش کی گئی
  • ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن سپرلیگ 2024 کی تقریب تقسیم انعامات
  • ججوں کی تقرری، عدلیہ کی آزادی، بینکنگ منی لانڈرنگ، آئی ایم ایف مشن چھان بین میں مصروف
  • لاہور، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے منہاج الحسینؑ میں سیمینار